ژوب ٹائمز Zhob Times

  • Home
  • ژوب ٹائمز Zhob Times

ژوب ٹائمز Zhob Times ھر خبر پر نظر تازہ ترین نیوز سے باخبر رہنے کیلئے پیج لائک کریں۔

🌹 مرد صرف کمانے والی مشین نہیں ہوتا... 🌹اگر عورت اپنے شوہر کو صبح سویرے بستر چھوڑ کر رزقِ حلال کی تلاش میں نکلتے، گرمی، ...
05/08/2025

🌹 مرد صرف کمانے والی مشین نہیں ہوتا... 🌹

اگر عورت اپنے شوہر کو صبح سویرے بستر چھوڑ کر رزقِ حلال کی تلاش میں نکلتے، گرمی، سردی، تھکن اور ذلت سہتے دیکھ لے…

اگر وہ اسے جوتے گھستے، پسینے سے بھیگے کپڑوں میں، خالی جیب کے باوجود بچوں کے لیے مسکراتے دیکھ لے…

تو اگر اس کے اندر محبت اور احساس ہے،
تو وہ اپنی توجہ صرف بچوں پر نہیں، بلکہ اُس شخص پر دے گی —
جو اپنی خواہشات قربان کرکے سب کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔

🕊️ کیونکہ اگر شوہر ایک دن بھی بیمار ہو جائے،
تو سارا گھر رُک جاتا ہے۔

بیوی اگر سمجھدار ہو، تو جانتی ہے کہ شوہر کی خاموشی، تھکن اور کبھی کبھی کا غصہ، دنیا کی سختیوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔

💔 مہنگائی کے اِس ظالم دور میں...
مرد کئی جگہ جھکتا ہے، کئی بار خود کو توڑتا ہے۔
تب جا کر گھر کا چولہا جلتا ہے۔

✨ ایسی بیوی بنیں،
جو شوہر کا سکون ہو، اُس کی طاقت ہو۔
شام کو جب وہ گھر آئے،
تو آپ کی مسکراہٹ اُس کی تھکن مٹا دے،
اور بچے اُس کی ہمت بن جائیں۔

05/08/2025
ژوب (4 اگست 2025)آج ژوب لائن لیویز میں ایک اہم مشاورتی دربار منعقد ہوا، جس میں رسالدار میجر سمیت ضلع بھر کے لیویز ملازمی...
04/08/2025

ژوب (4 اگست 2025)
آج ژوب لائن لیویز میں ایک اہم مشاورتی دربار منعقد ہوا، جس میں رسالدار میجر سمیت ضلع بھر کے لیویز ملازمین نے شرکت کی۔

دربار میں لیویز فورس کے مستقبل سے متعلق تحفظات اور خدشات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران درج ذیل اہم نکات پر اتفاق کیا گیا:

1. لیویز فورس کا پولیس میں انضمام غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر مکمل طور پر نامنظور کیا گیا۔

2. مطالبہ کیا گیا کہ لیویز فورس کے حوالے سے مستقبل میں کیے جانے والے تمام فیصلے آئینی، قانونی، اور عوامی مشاورت پر مبنی ہوں۔

3. فورس سے متعلق تمام غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس میں لیویز فورس کی تاریخی حیثیت، قبائلی علاقوں میں امن و امان میں اس کے کردار اور مقامی اعتماد کو بھی اجاگر کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ لیویز کا زبردستی پولیس میں انضمام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے مقامی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچے گا۔

#لیویز #فورس #ژوب #غیرآئینی #غیرقانونی

موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالٰی سے پوچھا کہ یا الہی یہ گونگٹ کو آپ نے کیوں پیدا کیا؟اللہ تعالٰی نے جواب دیا کہ انسان کو...
04/08/2025

موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالٰی سے پوچھا کہ یا الہی یہ گونگٹ کو آپ نے کیوں پیدا کیا؟
اللہ تعالٰی نے جواب دیا کہ انسان کو سبق سیکھانے کےلئے۔ موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ یااللہ وہ کس طرح؟
اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ گونگٹ زیادہ مشقت کرکے گولہ بنا دیتا ہے اور پھر اس گولے کو مشقت کے ساتھ اپنے غار کے پاس لے آتا ہے لیکن گونگٹ اندر چلا جاتا ہے اور گولہ باہر رہ جاتی ہے۔ یہی حال انسان کا بھی ہے وہ حلال حرام کی تمیز کئے بغیر مال و دولت جمع کرتا ہے پھر انسان قبر میں دفن ہوجاتا ہے اور مال و دولت باہر رہ جاتی ہے۔

چند روز قبل کوئٹہ میں دو معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل میں ان کی سگی ماں ملوث نکلی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ک...
03/08/2025

چند روز قبل کوئٹہ میں دو معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل میں ان کی سگی ماں ملوث نکلی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے پہلے بچوں کو ذبح کیا اور بعد ازاں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

03/08/2025

حالیہ دنوں ایک اہم اور تشویشناک مسئلہ منظرِ عام پر آیا ہے۔ ایک ایسا انجیکشن جو بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اور ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی نگرانی اور تربیت یافتہ عملے کی موجودگی میں استعمال کیا جاتا ہے، وہی انجیکشن بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں میں محض "اسکولٹی بیسس" پر عام اہلکاروں کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ انجیکشن بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے لگایا جاتا ہے، جیسے پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ، لیکن یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ:

> "کیا انجیکشن لگانے والا اہلکار اس قدر تربیت یافتہ، تجربہ کار اور ذمہ دار ہے کہ وہ اس اہم اور نازک مرحلے کو بحفاظت سرانجام دے سکے؟"

عوامی مطالبہ بپولیو ویکسین کے مبینہ حادثے پر انکوائری کا مطالبہ
ڈسٹرکٹ ژوب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک معصوم بچے کو مبینہ طور پر دو بار پولیو کی ویکسین دی گئی، جس کے کچھ دیر بعد بچے کا انتقال ہو گیا۔ اس واقعہ نے نہ صرف متاثرہ خاندان کو دکھ و غم میں مبتلا کیا بلکہ علاقے بھر میں خوف و اضطراب کی فضا پیدا کر دی ہے۔
بچے کے اہلِ خانہ کا مؤقف:
بچے کو ایک ہی دن میں دو بار ویکسین دی گئی۔
ویکسین کے فوری بعد بچے کی طبیعت خراب ہوئی اور انتقال ہو گیا۔

خاندان کا دعویٰ ہے کہ پولیو ویکسین ہی بچے کی موت کی وجہ بنی۔
محکمہ صحت کا مؤقف:
محکمہ صحت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچے کی موت کسی اور بیماری سے ہوئی ہے، نہ کہ ویکسین سے۔

عوام اور متاثرہ خاندان کے اہم مطالبات:

آزادانہ اور غیرجانبدار پوسٹ مارٹم کیا جائے، جس میں سرکاری و غیر سرکاری ماہرین شامل ہوں۔

ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کی جائے جو پورے واقعے کی شفاف تحقیقات کرے۔

یہ جانچا جائے کہ بچے کو ویکسین کس اہلکار نے لگائی؟

کیا وہ تربیت یافتہ تھا؟

اس کے پاس صحیح میڈیکل/ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ تھا یا نہیں؟

ویکسینیشن ٹیم کی کوالٹی کنٹرول، کولڈ چین مینجمنٹ اور ریکارڈنگ سسٹم کی مکمل جانچ کی جائے۔

اگر غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 (قتلِ خطا) یا دیگر مناسب دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔

ایسے واقعات کی بین الاقوامی اداروں WHO، UNICEF، اور EPI پروگرام کے سامنے رپورٹنگ کی جائے تاکہ عالمی سطح پر جوابدہی ہو۔
یہ صرف ایک بچہ نہیں، پوری قوم کا مستقبل ہے

پولیو کے خلاف جنگ میں عوامی اعتماد سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اگر ایسے واقعات پر پردہ ڈالا گیا، تو نہ صرف والدین میں خوف بڑھے گا، بلکہ پوری قوم کا نقصان ہو گا۔

ہمارا پرزور مطالبہ:

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

اس واقعے کی مکمل شفافیت سے تحقیق ہو

بچے کے خاندان کو انصاف دیا جائے

مستقبل میں ایسی کوتاہیوں سے بچنے کے لیے نظام کی اصلاح کی جائے

اسے شیئر کریں تاکہ یہ آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچے:

اگر غفلت یا بددیانتی ثابت ہو جائے تو متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، بشمول دفعہ 322 (قتلِ خطا) تعزیراتِ پاکستان۔
سلطان محمد کاکڑ ایڈوکیٹ

03/08/2025

ژوب ڈسٹرکٹ چیرمین شپ معاملہ وڑ گیا راتوں رات فیصلے تبدیل ۔ذرائع نورالحق صافی

Address


00000

Telephone

+923138943398

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ژوب ٹائمز Zhob Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share