Frontier Foundation Peshawar and Kohat Blood Center

Frontier Foundation Peshawar and Kohat Blood Center News

🌟 بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد 🌟راشد احمد (ٹی او) اور کانسٹیبل سیف اللہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پ...
16/12/2025

🌟 بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد 🌟

راشد احمد (ٹی او) اور کانسٹیبل سیف اللہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ اسماعیل کی جانب سے تعریفی اسناد دی گئیں۔
ہم ان کی محنت، لگن اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 👏

08/12/2025
03/12/2025

الخدمت فاؤنڈیشن میں عالمی یومِ مزدور اور معذور افراد کے لیے تقریب کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن میں عالمی یومِ مزدور کے موقع پر معذور افراد کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر جناب اعجاز احمد، سابق امیر جماعتِ اسلامی پروفیسر فہیم، ضلعی امیر شمروز خان اور جنرل سیکرٹری نوید احمد نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین نے معذور افراد کے حوصلے اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معذور افراد کو باوقار زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

---

ترکی اور بلغاریہ میں آج بھی سردیاں آتے ہی خلافتِ عثمانیہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے اہلِ خیر گرم کپڑے درختوں پر لٹکاتے ہیں جن...
03/12/2025

ترکی اور بلغاریہ میں آج بھی سردیاں آتے ہی خلافتِ عثمانیہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے اہلِ خیر گرم کپڑے درختوں پر لٹکاتے ہیں جن پر ایک پرچی لکھی ہوتی ہے کہ ”جو مستحق ہے وہ پہن لے“ ٹھنڈک بہت زیادہ بڑھ گئی ہے در حقیقت یہ نیکیاں کمانے کا موسم ہے اپنے آس پاس نظر دوڑائیں غریبوں اور محتاجوں کا خیال رکھیں انہیں لحاف اور گرم کپڑے وغیرہ پہنائیں نئے نہ سہی پرانے ہی سہی اور ہاں یہ سب کام ہوسکے تو بغیر سیلفی کے کریں تاکہ یہ نیکیاں آخرت میں آپ کے کام آئیں۔

03/12/2025

حسن خاکسار، صحافی اور معروف میڈیا ایکٹیوسٹ، اپنی بے مثال سماجی خدمات اور انسان دوستی کے باعث نہ صرف اپنے حلقے میں بلکہ وسیع تر معاشرے میں بھی ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وہ ایک نہایت مخلص، ایماندار اور خدا ترس شخصیت ہیں جو ہر وقت ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔

تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے حسن خاکسار کی خدمات خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ وہ نہ صرف ان مریضوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان کی عملی معاونت کے لیے بھی ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ خون کی فراہمی، آگاہی مہمات، ٹیم کی رہنمائی اور سماجی رابطوں کے ذریعے معاونت—ہر میدان میں ان کی کوششیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ان کا تعاون اس سفر کا ایک نمایاں حصہ ہے، جہاں وہ مستقل مزاجی اور خلوصِ نیت کے ساتھ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے اہل خانہ کی رہنمائی و مدد کرتے ہیں۔ ان کی یہ لگن نہ صرف مریضوں کے لیے امید کی کرن بنتی ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔

انہی شاندار خدمات کے اعتراف میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر، صاحبزادہ اسماعیل نے حسن خاکسار کو ایک اعزازی شیلڈ پیش کی۔ یہ اعزاز حسن خاکسار کی مسلسل محنت، خدمتِ خلق سے وابستگی اور مریضوں کے لیے ان کی بے لوث کاوشوں کا بھرپور اعتراف ہے۔

گزشتہ دن پبلک لیزان کمیٹی (PLC) کا ڈی ایس پی سی ٹی جناب اعجاز خان اور ایس ایچ او سٹی جابرخان کے ساتھ ملاقات۔ جن میں(PLC)...
01/12/2025

گزشتہ دن پبلک لیزان کمیٹی (PLC) کا ڈی ایس پی سی ٹی جناب اعجاز خان اور ایس ایچ او سٹی جابرخان کے ساتھ ملاقات۔ جن میں(PLC) تھانہ سٹی کمیٹی کے ممبران میاں ایاز شاہ۔فاروق خان۔نظیر احمد۔عظمت بنگش۔عبدالوہاب عالم اور باز محمد خٹک تھے. تمام ممبران نے باہمی مشاورت سے پی ایل سی کمیٹی کا چیئرمین فاروق خان ڈپٹی چیئرمین میاں ایاز شاہ کنوئیر عظمت بنگش۔عبدالوہاب عالم جنرل سیکرٹری اور باز محمد خٹک کو میڈیا کوارڈینیٹر منتخب کیا گیا اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ یہ کمیٹی ہر فیصلہ خلوص نیت اور میرٹ کی بنیاد پر کریں گی اور عوام الناس کی جتنی بھی مسائل کمیٹی کے پاس ائیں گے تو انشاءاللہ عوام کو فوری اور سستا انصاف مہیا کریں گے

28/11/2025

سیالکوٹ کی بیٹی ظل ہما جو تھیلی سیمیا کی مریضہ ہے آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے ظل ہما پاکستان کی دوسری مریضہ ہیں جن کی شادی ایک نارمل صحت مند انسان کے ساتھ انجام پائی زندگی کے چھبس سال جن ہاتھوں پر سویوں کی تکلیف برداشت کی آج اس کے ہاتھوں پر مہندی کے خوبصورت رنگ نے اسکی زندگی میں خوشیوں کی آمد کی دستک دے دی ہے اس کا سہرا سندس فاونڈیشن سیالکوٹ منیجر زاہد خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اس بچی کا علاج کیا آج اسکی شادی بھی کروا کر ایک باپ ایک بھائی ہونے کا بھی ثبوت دیا اللہ پاک انکو جزاے خیر عطافرماے اور اللہ پاک ہماری اس بہن کو بھی سدا سلامت رکھے اور ڈھیر ساری خوشیان نصیب فرماے الہی آمین

20/11/2025
انشاءاللہ !غریب اور یتیم طلباء کے لیے جلد فری اکیڈمی شروع کرنا چاہتا ہوں ۔ جو کہ میرے بچپن کا خواب تھا ۔ اس خواب کو حقیق...
13/11/2025

انشاءاللہ !

غریب اور یتیم طلباء کے لیے جلد فری اکیڈمی شروع کرنا چاہتا ہوں ۔ جو کہ میرے بچپن کا خواب تھا ۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتا ہوں۔

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سینٹر میں سینئر میڈیا نمائندہ مبین اعوان کو ادارے کی سرگرمیوں کی شاندار اور مثبت میڈیا کوریج پر خ...
11/11/2025

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سینٹر میں سینئر میڈیا نمائندہ مبین اعوان کو ادارے کی سرگرمیوں کی شاندار اور مثبت میڈیا کوریج پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ محمد اسماعیل نے مبین اعوان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے مبین اعوان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سچائی، دیانت داری اور مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔

صاحبزادہ محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور مبین اعوان جیسے ذمہ دار صحافیوں کی بدولت اداروں کی مثبت سرگرمیاں عوام تک مؤثر انداز میں پہنچ رہی ہیں۔

مبین اعوان نے شیلڈ وصول کی اور فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے، اور وہ آئندہ بھی سماجی خدمت اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اور بیٹ کالج میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کا ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں پرنسپل واحد بنگش، اساتذہ ...
11/11/2025

اور بیٹ کالج میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کا ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں پرنسپل واحد بنگش، اساتذہ اور طلباءنے بھرپور حصہ لیا۔

کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں طلبہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیے۔ اس موقع پر پرنسپل واحد بنگش اور اساتذہ نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ، تھیلیسیمیا کے مریضوں اور ان کے والدین نے پرنسپل، اساتذہ اور تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔یاد رہے کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر گزشتہ 22
سالوں سے تھیلیسیمیا آور دیگر امراض خون میں مبتلا مریضوں کو مفت خون اور اجزائے خون فراہم کررہا ہے
فرنٹیئر فاؤنڈیشن بلمقابل میر من سنٹر OTS روڈ پشاور چوک کوہاٹ

---

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Frontier Foundation Peshawar and Kohat Blood Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share