26/08/2026
بنوں تحصیل میریان ، تحصیل بکاحیل،تحصیل ککی اور اس پاس ائریا میں انٹرنیٹ سگنلز اور سروس کی بحالی کے لیے دی گئی 25 تاریخ کا وقت بھی گزر چکا ہے لیکن سروس ابھی تک بحال نہیں ہو سکی
اس صورتحال سے علاقے کے طلباء تاجر اور عام شہری شدید مشکلات اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ موجودہ دور میں ہر کام کا انحصار انٹرنیٹ پر ہے
قومی مشران سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر فوری طور پر متعلقہ حکام اور موبائل کمپنیوں کے نمائندوں سے رابطہ کر کے بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں
عوامی حلقوں کا بھی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے علاقے کی اس اہم ضرورت پر توجہ دیں اور بلا تاخیر سروس بحال کر کے شہریوں کی بے چینی ختم کریں