
12/10/2025
پاک فوج نے افغان طالبان کی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اکیس مقامات پر قبضہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جبکہ 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان فورسز کے حملوں میں 23 جوان مادر وطن پر قربان ہوئے اور انتیس زخمی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان اوربھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملہ کیا جس پر پاک فوج نے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا ۔
پاک فوج کے مطابق افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کسی صورت برداشت نہیں۔