
17/09/2025
راولاکوٹ :کھائی گلہ کی رہائشی 15 سالہ طالبہ فضاء خورشید کے تایا سردار محمد اشرف خان اور کزن سردار رشید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضاء خورشید کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری ہو گئی ہے جس میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
وی او
انہوں نے کہا کہ فضاء خورشید مبینہ ق.ت.ل کیس میں بالآخر وہ پیش رفت سامنے آ گئی جس کا عوام اور متاثرہ خاندان طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ نے پولیس کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر 2024 ستمبر کو فضاء خورشید کی ہلاکت میں طبی عملے نے بروقت اقدامات نہیں کیے، ریکارڈ میں ردوبدل اور غلط بیانی کی گئی
جبکہ ادارہ جاتی نگرانی کے فقدان اور بدانتظامی کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد دو لیڈی ڈاکٹرز اور ایک نرس کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے دیگر ڈاکٹرز نے احتجاجاً استعفے بھی دیے تھے۔ ورثاء نے عدلیہ، کمشنر پونچھ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پولیس عدالت میں چالان پیش کرے تاکہ انہیں انصاف مل سکے ۔۔۔ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ
WNN News Muhammad Khurshid Baig