
15/07/2025
دبئی میں جب کسی کو روزگار ملتا ہے، تو وہ صرف مالی طور پر مضبوط نہیں ہوتا بلکہ ایک بہتر انسان بھی بننے لگتا ہے۔ یہاں مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور مذاہب کے لوگ ایک ساتھ کام کرتے ہیں — ایک ہی کمپنی یا دفتر میں، بغیر کسی تفریق کے۔
اگرچہ اکثر لوگ ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے، پھر بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ کسی کے پیچھے آنے پر دروازہ کھول دینا، غلطی سے ٹکرا جائیں تو فوراً “سوری” کہنا، اور دن میں کئی بار “تھینک یو” جیسے الفاظ کا استعمال — یہ سب معمول کا حصہ بن چکا ہے۔
دبئی کی ایک اور خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں کوئی کسی کے لباس، کھانے پینے یا شکل و صورت پر تنقید نہیں کرتا۔ ہر شخص اپنے کام سے کام رکھتا ہے، اور دوسروں کو آزادی اور عزت دینے کا سلیقہ سیکھتا ہے