WNN News Urdu

WNN News Urdu NEWS & Updates 24/7

مراعات اور تنخواہ سمیت ایک اور تقرری عمل میں لائی گئی
15/12/2025

مراعات اور تنخواہ سمیت ایک اور تقرری عمل میں لائی گئی

13/12/2025
تلاش ورثاءپلندری آزاد کشمیر/ آزاد پتن گاڑی حادثہ میں ڈیم سے ایک لاش ملی ہے جسکی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ جو کوئی جانتا ہوں...
11/12/2025

تلاش ورثاء
پلندری آزاد کشمیر/ آزاد پتن گاڑی حادثہ میں ڈیم سے ایک لاش ملی ہے جسکی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ جو کوئی جانتا ہوں لواحقین تک پیغام پہنچائے کہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ شکریہ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی.سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سا...
11/12/2025

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی.

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو 14سال قید کی سزا سنادی گئی، سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع ہوا جو 15 ماہ تک جاری رہا۔

11/12/2025

جامعہ کشمیر مظفر آباد چہلہ کیمپس میں لڑائی ۔۔نائب قاصد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ذرائع

سردار احمد صغیر مشیر حکومت سپورٹس و یوتھ کلچرکواسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (SDMA)کا اضافی قلمدان دے دیا گیا
11/12/2025

سردار احمد صغیر مشیر حکومت سپورٹس و یوتھ
کلچرکواسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (SDMA)
کا اضافی قلمدان دے دیا گیا

آزاد پتن ہجیرہ سے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں بہہ گئے، 7 مزید لاپتا جبکہ 4 لوگوں ک...
11/12/2025

آزاد پتن ہجیرہ سے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں بہہ گئے، 7 مزید لاپتا جبکہ 4 لوگوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 16 افراد موجود تھے۔

پونچھ/ راولاکوٹ یونین کونسل تاہی کنوئیاں کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیس...
10/12/2025

پونچھ/ راولاکوٹ یونین کونسل تاہی کنوئیاں کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار نجیب احمد کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ تمام اسکولوں سے جماعت دوم اور جماعت سوم کے 67 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

ہر جماعت میں پانچ پوزیشنز رکھی گئیں۔ نتائج کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہاڑاں نی بنی کے طلبا نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ جماعت سوم میں پہلی دو پوزیشنز اور جماعت دوم میں پہلی پانچ پوزیشنز اسی اسکول کے بچوں نے حاصل کیں۔

ادارہ انچارج محمد منصور مسعود اور مدرس محسن نسیم نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور والدین کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار نجیب احمد نے کہا کہ ایسے مقابلے طلبا کی صلاحیتوں کو آگے لانے میں مدد دیتے ہیں اور حکومتی اسکولوں کے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔

09/12/2025

آزاد کشمیر کی سیاست نے پچھلے پانچ برسوں میں عوامی اختیار کو کمزور کیا۔ جمہوری اصول متاثر ہوئے۔ اخلاقی روایات مجروح ہوئیں۔ دیے گئے مینڈیٹ کی واضح خلاف ورزی ہوئی۔ یہ تمام صورت حال ایک ایسے نظام کا ثبوت ہے جو عوامی فیصلے کا احترام نہیں کرتا۔

دو ہزار اکیس کے انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دی۔ یہ مینڈیٹ واضح تھا۔ ووٹر نے جماعت، نظریے اور تبدیلی کی توقع پر فیصلہ کیا تھا۔ مگر قیادت کی کمزوری نے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ ایک وزیراعظم بدلا۔ پھر دوسرا آیا۔ پھر سپریم کورٹ کے فیصلے نے اسے بھی ہٹانا پڑا۔ یہ سلسلہ انتظامی بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔ اکثریت کے باوجود حکومت غیر مستحکم رہی۔ یہ سیاسی نااہلی کا عملی ثبوت ہے۔

تحریک انصاف کے منتخب ارکان نے جماعت چھوڑ دی۔ یہ ارکان ڈیڑھ سال تک وزارتوں سے فائدے لیتے رہے۔ انہوں نے نہ جماعتی اصول کا خیال رکھا نہ عوامی فیصلے کی عزت کی۔ عوام نے انہیں تحریک انصاف کے نام پر منتخب کیا تھا، لیکن انہوں نے ذاتی فائدے کو ترجیح دی۔ یہ عمل جمہوری نظام میں بداعتمادی پیدا کرتا ہے۔ جماعت چھوڑنے والے ارکان کے پاس اپنے اجتماعی مینڈیٹ کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں رہا۔

بعد میں سیاسی سودے بازی نے ایک نئی حکومت بنائی۔ پیپلزپارٹی کا وزیراعظم منتخب ہوا۔ مسلم لیگ ن نے بھی اس کی حمایت کی۔ اسی عمل نے حزب اختلاف کی قیادت تک تبدیل کر دی۔ یہ صورت حال پارلیمانی عمل کو کمزور کرنے والی مثال ہے۔ اسمبلی گروہی مفاد کا پلیٹ فارم بن گئی۔ عوامی مسائل نظر انداز ہوئے۔

پانچ برس تک کسی منتخب رکن نے اپنے فیصلے کی سمت پر غور نہیں کیا۔ عوام نے کن وعدوں پر ووٹ دیا تھا۔ کن نظریات کی بنیاد پر حمایت کی تھی۔ ان سوالات کے جواب دینے والا کوئی نہیں تھا۔ جواب دہی کا نظام صفر رہا۔ عوام ایک بار ووٹ دے دیتی ہے۔ اس کے بعد ان کے مینڈیٹ کی نگرانی کا کوئی طریقہ موجود نہیں رہتا۔ یہی اس پورے نظام کی سب سے بڑی خرابی ہے۔

یہ تمام واقعات ثابت کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں سیاسی عمل عوامی امیدوں کے مطابق نہیں چلا۔ مینڈیٹ تبدیل ہوا۔ وفاداریاں بدلیں۔ حکومتیں گرتی رہیں۔ کوئی رکن اپنے قول اور وعدے کا پاس نہ رکھ سکا۔ یہ سب مل کر جمہوری عمل کی کمزوری اور اخلاقی اقدار کی شکست کی واضح علامت ہیں۔

منی لندن کہلائے جانے والے میرپور شہر میں کمرشل پلازوں اور پبلک مقامات پر واش رومز کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشک...
05/12/2025

منی لندن کہلائے جانے والے میرپور شہر میں کمرشل پلازوں اور پبلک مقامات پر واش رومز کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بلدیہ قوانین کے مطابق کسی بھی کمرشل پلازہ کی تعمیر کے دوران پارکنگ اور واش رومز کی تعمیر لازمی قرار دی گئی ہے، اور نقشے میں ان سہولیات کی موجودگی کے بغیر عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (NOC) جاری نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق متعدد پلازہ مالکان، بلدیہ کے متعلقہ ذمہ داران کی مبینہ ملی بھگت سے، پارکنگ اور واش رومز کے لیے مختص جگہوں کو بعد میں دکانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں، جس سے شہر میں بنیادی سہولیات کی سنگین کمی پیدا ہو گئی ہے۔ کئی پلازوں میں نہ پارکنگ ہے نہ عوامی بیت الخلا، جبکہ بلدیہ حکام سب کچھ جانتے ہوئے بھی کارروائی سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پبلک مقامات اور بازاروں میں اکثر لوگ، خصوصاً خواتین اور بزرگ، واش رومز نہ ہونے کے باعث شدید تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔ بڑی مارکیٹوں اور کمرشل ایریاز میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ شہری حلقوں کے مطابق یہ صورتحال بلدیہ ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے، لیکن بااثر عناصر کے سامنے بلدیہ کے ذمہ داران “بھیگی بلی” بن کر خاموش دکھائی دیتے ہیں۔مزیدتفصیلات کل کے روزنامہ خبریں میں

Address

Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WNN News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WNN News Urdu:

Share