AASI TV

AASI TV سرائیکی دھرتی کا منفرد انٹرٹینمنٹ پیج، شادی بیاہ و دیگر تقریبات کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

This is a humble reminder regarding the case of Wahed Bakhsh, a poor labourer from Jaman Shah, District Layyah, who is s...
16/12/2025

This is a humble reminder regarding the case of Wahed Bakhsh, a poor labourer from Jaman Shah, District Layyah, who is still waiting for justice despite repeated appeals. A brutal attack, illegal land occupation, and alleged manipulation of the Medical Legal Certificate remain unaddressed. Kindly take immediate notice and ensure fair investigation and legal action to prevent further injustice and trauma to the affected family.
Wahid Bux cell.03082966453

DG ISPR DC Layyah Engr Awais Haider Jakhar Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif Punjab Safe Cities Authority Govt of Punjab Layyah Police

جب اللہ تعالیٰ کسی انسان کو عطا کی ہوئی عزت یا دولت واپس لینا چاہتا ہے تو وہ اچانک نہیں چھین لیتا، بلکہ انسان سے ایسی غل...
16/12/2025

جب اللہ تعالیٰ کسی انسان کو عطا کی ہوئی عزت یا دولت واپس لینا چاہتا ہے تو وہ اچانک نہیں چھین لیتا، بلکہ انسان سے ایسی غلطیاں سرزد کرواتا ہے جن پر اس کی اپنی عقل بھی حیران رہ جاتی ہے۔ انسان سمجھتا ہے کہ وہ بہت ہوشیار ہے، مگر دراصل یہ سب اللہ کی ناراضگی کی نشانیاں ہوتی ہیں۔ تب آنکھیں کھلی ہوتی ہیں مگر بصیرت ختم ہو چکی ہوتی ہے۔

ایک وقت تھا کہ پورے خاندان میں تمہاری عزت مثال دی جاتی تھی، آج وہی خاندان تمہیں نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ بزرگوں نے ہمیں منافقت سکھا دی ہےدل میں جو بھی ہو، زبان پر نہ لاؤ۔ اسی تربیت پر سب چل رہے ہیں، مسکراتے چہرے، مگر بجھے ہوئے دل۔

رات دیر تک نیند اسی سوچ میں نہیں آئی کہ عزت چھن جائے تو انسان کے پاس رہ کیا جاتا ہے۔ دولت اگر چلی جائے تو محنت سے لوٹ سکتی ہے، مگر عزت ۔۔۔ عزت اگر اللہ واپس لے لے تو پھر رشتے، دعائیں اور سائے سب بوجھ بن جاتے ہیں۔

بس دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی عزت اور ایسی دولت عطا فرمائے جو شکر کے ساتھ رہے، اور کبھی آزمائش بن کر واپس نہ لی جائے۔ آمین۔

محترم جنابEngr Awais Haider Jakhar صاحب۔ غربت اور مفلسی میں گھِرےواحدبخش کے سامنےنودولتیوں کی دولت اور فرعونیت نے اپنوں ...
15/12/2025

محترم جناب
Engr Awais Haider Jakhar
صاحب۔ غربت اور مفلسی میں گھِرےواحدبخش کے سامنےنودولتیوں کی دولت اور فرعونیت نے اپنوں کا ہی جینا حرام کررکھا ہے، نظر کرم فرمائیے۔ آپ سے بہت امیدیں ہیں حلقے کے عوام کو۔ ملک اویس حیدر جکھڑ صاحب کو کمنٹ میں مینشن کرکے واحد بخش کا ساتھ دیں۔

14/12/2025

واحد بخش انصاف کا منتظر، دولت اور فرعونیت غریب کا منہ چڑانے لگی لگی
Chief Secretary Punjab Punjab Safe Cities Authority DG ISPR Punjab Women Protection Authority DC Layyah Engr Awais Haider Jakhar

10/12/2025

باخدمت
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ
چیف سیکریٹری پنجاب
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول یونٹ پنجاب
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب
چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن
چیئرمین نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق
چیئرپرسن پروٹیکشن آف ویمن ایکٹ پنجاب
چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن
وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان
سربراہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب
ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب
لاہور، پنجاب

عنوان: واحد بخش ولد حاجی محمد بخش مرحوم کے ساتھ ہونے والے ظلم و تشدد، وراثتی زمین پر غیر قانونی قبضہ اور جعلسازی شدہ ایم ایل سی کے خلاف کارروائی کی استدعا
موضوع بالا کے حوالے سے گزارش ہے کہ میں ایک غریب، محنت کش اور بے بس شہری واحد بخش ولد حاجی محمد بخش مرحوم، ساکن جمن شاہ ضلع لیہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم، تشدد، اور مسلسل ناانصافی کے خلاف آپ کی خدمت میں یہ درخواست گزار ہوں۔

عرصہ 30 برس سے میرے سوتیلے بھائی حاجی اللہ بخش کے بعد اس کی اولادمیرے والد کی وفات کے بعد میری وراثتی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ پورا علاقہ اس بات کا گواہ ہے کہ مجھے میرے قانونی حصے سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب حاجی اللہ بخش کی اولاد بیرونِ ملک کاروبار اور سیاسی اثر و رسوخ رکھتی ہے۔ وہ یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ ’’جب ہمارے والد نے زمین نہیں دی تو ہم کیوں دیں؟‘‘ اور اب وہ مجھے میری آبائی زمین اور گھر سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔

چند روز قبل رات کے وقت 8 سے 9 مسلح افراد ڈنڈے اور سوٹے لے کر میرے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوئے، میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، میرے تین دانت توڑ دیے، اور یہ سب کچھ میرے نوجوان بیٹے کے سامنے ہوا۔ پولیس 15 پر اطلاع دینے پر پہنچی اور ہمیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال میں بنائی گئی ایم ایل سی میں سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ میری اصل حالت کے برعکس رپورٹ میں دانستہ حقائق کو بگاڑا گیا۔ میرے علم میں آیا ہے کہ مخالف پارٹی نے سیاسی اثر و رسوخ اور مالی ذرائع استعمال کر کے ایم ایل سی میں تبدیلی کروائی تاکہ اصل جرم کو چھپایا جا سکے۔ یہ نہایت سنگین الزام ہے جس کی فوری شفاف تحقیقات ضروری ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ:

1. میری ایم ایل سی دوبارہ کسی غیر جانبدار میڈیکل بورڈ (مثلاً نشتر میڈیکل بورڈ) سے بنوائی جائے۔

2. چار دیواری پامالی، اجتماعی حملہ، اقدامِ قتل اور گھر میں غیر قانونی داخلے کی مکمل فوجداری تحقیقات کی جائیں۔

3. میرے خاندان کو مکمل قانونی اور جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔

4. میری وراستی زمین پر گزشتہ 30 برس سے جاری غیر قانونی قبضے کی غیر جانبدار انکوائری کروائی جائے۔

5. اگر ایم ایل سی میں جعلسازی، دباؤ یا کرپشن ثابت ہو تو متعلقہ ڈاکٹروں، عملے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

محترم جنابان، اگر ریاست کمزور اور بے بس شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرے تو ایسے واقعات معاشرے میں ناامیدی اور بغاوت کو جنم دیتے ہیں۔ میرا بیٹا آج بھی شدید ذہنی صدمے میں ہے کہ اس کے والدین پر حملہ ہوا اور پھر حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔

میری آپ سب سے عاجزانہ استدعا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے، میری داد رسی کی جائے، اور اس ظلم کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

بہ شکریہ
عاجز درخواست گزار
واحد بخش ولد حاجی محمد بخش مرحوم
ساکن جمن شاہ، ضلع لیہ
برائے رابطہ
03082966453
DG ISPR PML-N South Punjab Punjab Safe Cities Authority Chief Secretary Punjab DC Layyah Layyah Police Human Rights Protection Network - R Anti-Corruption

Request for Justice for the Victim Wahed Bakhsh, Son of Haji Muhammad Bakhsh (Late), Resident of Jaman Shah, District La...
10/12/2025

Request for Justice for the Victim Wahed Bakhsh, Son of Haji Muhammad Bakhsh (Late), Resident of Jaman Shah, District Layyah
DC Layyah DG ISPR Pakistan Police Maryam Nawaz Sharif PML-N South Punjab Punjab Safe Cities Authority Chief Secretary Punjab

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ جو پیسہ زیادتی چھپانے کیلئے رشوت کا بازار گرم کرنے پر بے دریغ استعمال کیا گیا وہ حلال کا ت...
09/12/2025

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ جو پیسہ زیادتی چھپانے کیلئے رشوت کا بازار گرم کرنے پر بے دریغ استعمال کیا گیا وہ حلال کا تھا یا حرام کا؟ اگر پیسہ واقعی حلال کا تھا تو اسے پانی کی طرح بہا کر حرام کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ حلال پیسہ تو کسی اور جگہ زمین خرید کر بھی لگایا جا سکتا تھا۔ لیکن شاید نو دولتیوں کو یوں ہی اچھا لگتا ہے کہ دولت بھی دکھائی جائے اور غریب کی بے بسی پر ٹھٹھہ بھی کیا جائے۔
تمہاراچاچا واحد بخش غریب آدمی ہے۔ سیدھا سادہ، تھوڑا سا پیار دے دیتے، تھوڑے سے مذاکرات کر لیتے، منہ مانگے پیسے دے دیتے تو مسئلہ وہیں ختم ہو جاتا۔چارپانچ لاکھ جو حرام کیا وہ اگر اسے زیادہ دے دیتے تومیرا خیال ہے وہ مان بھی ضرور جاتا،اس پراپرٹی کے ساتھ تمہارے مفادات جڑے تھے اس کی ضرورت ہے۔ جب تم لائف میں کمفرٹ چاہتے ہو تو بعض دفعہ منہ مانگی قیمت بھی دینی پڑتی ہے۔ یہ تو کھلم کھلا بدمعاشی ہے۔ تم زبردستی ایک غریب کا سونا خریدنے پہ تُلے ہو وہ بھی پیتل کے بھاؤ، الامان۔۔۔پیسہ آجائے تو اس کا کیا مطلب ہے تم اپنوں کا جینا حرام کروگے۔۔۔!!! وہ بھی تمہارااپنا گھر تھا وہ بھی تمہارا اپنا چاچا تھا،پیسے بھی اپنے گھر رہتے اورعزت بھی رہتی، بات بھی سلجھ جاتی، اورغریب کے دانت بھی نہ ٹوٹتے۔ اج تم اس کی غربت بے بسی پر ہنس رہے ہواس کا منہ چڑا رہے ہو کہ اس نے کیا کر لیاہے۔ اس نے کچھ نہیں کیا کیونکہ وہ معاملہ اللہ کے عدالت کے سپرد کر چکا ہے۔ اور 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا رب اپنے بندوں کو ازماتا ضرور ہے اورقہر برسانےکا حق بھی اس نے اپنے پاس رکھا ہے۔ پیسہ اگر وہ دے سکتا ہے تو واپس بھی لے سکتا ہے، ایسی سوچ اللہ دے۔۔۔۔۔
مگر تم نے طاقت کے غرور میں اس کا منہ توڑ دیا،اور پھر تماشہ دیکھیے۔۔۔
ایم ایل سی میں لکھوا دیا گیا کہ واحد بخش کا ایک دانت پہلے سے ٹوٹا ہوا تھا اور صرف دو دانت ہل گئے ہیں۔ یعنی پیسہ کام کرگیا۔ سچائی کاغذ کی سیاہی میں دفن کر دی گئی، غریب کے خون کی بھی کوئی وقعت نہ رہی۔ گزارشیں، درد، زخم سب کو چند ہزار روپے کی نوٹ بندی میں خرید لیا گیا۔
یہ تو پھر وہی بات ہوئی،
غریب کا خون پانی اور امیروں کے جھوٹ سونا۔
واحد بخش کی غربت کا ایک بار پھر مذاق اڑا دیا گیا۔
لیکن سن لو، ظلم کبھی ایک طرف نہیں جاتا۔
صرف واحد بخش کا دانت نہیں ٹوٹا، تمہاری نسلوں کی قسمت میں ایک ایسا کالا دھبہ لگ گیا ہے جو سات پشتوں تک دھلنے والا نہیں۔
اس ظلم کا زہر صرف اس کے جسم میں نہیں گھولا گیا، تم آج وردیاں خرید کر وردیوں میں چھپ جاؤگے،یادرکھنا یہ زہر تمہارے بچوں کی رگوں سے بھی ہو کر گزرے گا۔
کیونکہ غریب کی آہ کبھی خالی نہیں جاتی۔
ابھی بھی وقت ہے۔
اس فرعونیت کا چشمہ اتار دو۔
اس غریب سے معافی مانگو، بات چیت کرو، اس کا حق واپس کرو۔اسکا علاج کرواؤاللہ سے توبہ کرو اس کے قہر سے ڈرو،
اگر پیسہ واقعی حلال کا ہے اور اتنا ہی زیادہ ہے، تو اسے کسی اچھی جگہ انویسٹ کرو۔
کسی کا حق چھین کر دولت بڑھانا ترقی نہیں، تباہی کا راستہ ہے۔
زمین کا جھگڑا ختم ہو سکتا ہے،
مگر ظلم کا حساب کبھی ختم نہیں ہوتا۔
دنیا کی عدالت شاید تمہیں بچا بھی لے،
مگر اللہ کی عدالت میں کوئی سفارش نہیں چلتی۔
وہاں صرف اعمال کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔
اور تم اچھی طرح جانتے ہو کہ تمہارے اعمال کس طرف کھڑے ہیں۔
رہی بات ایم ایل سی کی تو انشاء اللہ ہر فورم پہ چیلنج کی جائے گی۔ کہیں تو انصاف کا دروازہ کھلے گا۔۔۔۔




Gov







Maryam Nawaz Sharif Ghaffar bughlani AASI TV Shoaib Sadiq

ظالمو تم شاید اپنی طاقت کے زور پر ایف آئی آر دبوا لو۔ ایم ایل سی رکوا لو۔ سفارشیں لگا لو۔ مگر اس بیٹے کی آنکھوں سے وہ من...
08/12/2025

ظالمو تم شاید اپنی طاقت کے زور پر ایف آئی آر دبوا لو۔ ایم ایل سی رکوا لو۔ سفارشیں لگا لو۔ مگر اس بیٹے کی آنکھوں سے وہ منظر کیسے مٹاؤ گے جس نے اس کی پوری زندگی بدل دی۔جس کے سامنے کسی جانور کے نہیں اس کے باپ کے دانت توڑے گئے۔۔۔
ایک باپ کے دانت ٹوٹ کر زمین پر گرے۔ خون اس کی داڑھی میں بہہ رہا تھا۔ وہ دونوں ہاتھوں سے منہ پکڑے کھڑا تھا اور اس کا جوان بیٹا سب دیکھ رہا تھا۔ باپ کچھ نہیں کہہ رہا تھا مگر بیٹا اندر سے ٹوٹ رہا تھا۔ اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ آنکھیں ڈبڈبا رہی تھیں۔ وہ باپ کے درد کو اپنے جسم میں محسوس کر رہا تھا۔
ظلم کی ایک چوٹ نے اس باپ کے صرف دانت نہیں توڑے تھے، ایک پوری نسل کی بنیاد ہلا دی ہے۔ اس گھر کے صحن میں خوشی کی چہل پہل ختم ہو چکی ہے۔ راتوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ ہر کھانا زہر لگنے لگا۔ ایک عجیب سا بوجھ ہر لمحہ سینے پر رکھا ہے جسے لفظوں میں نہیں سمجھایا جا سکتا۔
تم تو خود کو بچا لوگے۔ دفتر کے دروازے کھل جائیں گے۔ وردیاں تمہیں سہارا دے دیں گی۔ مگر اس بیٹے کی آنکھوں میں وہ چیخ کون نکالے گا جو اب تک اس کے اندر قید ہے۔ وہ درد کس مرہم سے بھرے گا جو اس نے اپنے باپ کے خون میں دیکھا۔ وہ جملہ کون بھلائے گا جب باپ نے ہمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ٹھیک ہوں۔ حالانکہ وہ ٹھیک نہیں تھا۔ اس کا دل بھی ٹوٹ گیا تھا اور اس کی ہمت بھی۔
یاد رکھو ظلم کبھی خالی نہیں جاتا۔ فرعون جب طاقت کے نشے میں ہوتا ہے تو موسیٰ کسی نہ کسی راستے سے آ جاتا ہے۔ غریب آدمی کے پاس اگر کچھ نہیں ہوتا تو اس کے پاس اللہ ضرور ہوتا ہے۔ اور اللہ کی عدالت کبھی بند نہیں ہوتی۔ وہاں نہ سفارش چلتی ہے نہ رشتہ داری نہ طاقت۔ وہاں صرف سچ بولتا ہے۔
میرا یقین ہے کہ واحد بخش کے بیٹے کی آہ اللہ نے سن لی ہے۔ اس کے باپ کے ٹوٹے دانتوں کا درد لکھ لیا گیا ہے۔ جس کے سامنے باپ پر ظلم ہوا وہ نظر اللہ نے دیکھی ہے اور وہ بے آواز آنسو کبھی ضائع نہیں جائیں گے۔
ایک دن آئے گا جب اللہ اپنا فیصلہ سنائے گا۔ تمہاری طاقت ختم ہو جائے گی۔ تمہارے غرور کی دیواریں گر جائیں گی۔ اور اس بیٹے کو وہ انصاف ملے گا جو دنیا کی عدالتیں روک بھی دیں تو آسمان کی عدالت ضرور دیتی ہے۔

07/12/2025

جمن شاہ ضلع لیہ پیسے کی حوس یا فرعونیت؟باپ کی وارثتی جائیداد پر سوتیلے بھائی کے قبضے بعد غریب محنت کش چچا کی زمین پر بھتیجے حق جتانے لگے۔ چچا پر بہیمانہ تشدد بھتیجوں نے چچا کے تین دانت توڑ دیئے۔ وزیر اعلی اور سی سی ڈی سے انصاف کی اپیل
Maryam Nawaz Sharif

ہمارے محترم عاصی بھائی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، جس میں کئی جگہوں سے انکی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئی۔ اللہ پاک عاصی بھائی ک...
14/09/2025

ہمارے محترم عاصی بھائی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، جس میں کئی جگہوں سے انکی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئی۔ اللہ پاک عاصی بھائی کو صحت کاملہ نافعہ عطا فرمائے۔۔۔۔ آمین

30/08/2025

Address

Grand City Mall Al Quoz Dubai
Dubai
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AASI TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share