RFV Digital Podcast

RFV Digital Podcast Executive Editor at Bagh Times Digital 'Raising Social Issues/Vlogger/ Explorer/ Exploring the beauty of Kashmir to all over the world is My Goal. vlogger
(1)

Thanks For Kashmir Community For you Kind Support.

25/10/2025

حسبنا اللہ و نعمل الوكيل.

24th October, on Kashmir Independence Day, students of Allied School Bagh Campus actively participated in the main cerem...
25/10/2025

24th October, on Kashmir Independence Day, students of Allied School Bagh Campus actively participated in the main ceremony held at the District Complex Bagh.

The event was attended by the Minister of the AJK Government, District Administration, Brigade Commander, Mayor, Chairman District Council, Councillors, Deputy DEO, Directors, staff and students of public and private schools, civil society members, representatives of refugee camps, and the print and digital media.

Students of Allied School Bagh Campus showed strong discipline and patriotism, capturing the audience’s attention in traditional Kashmiri dresses that highlighted the region’s culture and identity..

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پیپلزپارٹی کے دن اور رات  خوابوں میں آنے والی شخصیت۔پچھلے ایک ماہ سے خبریں سوشل میڈیا پر کبھی کس...
25/10/2025

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پیپلزپارٹی کے دن اور رات خوابوں میں آنے والی شخصیت۔
پچھلے ایک ماہ سے خبریں سوشل میڈیا پر کبھی کسی کو وزیراعظم بنایا جاتا کبھی کسی کو بحرحال میرے خیال سے چند ماہ کے اقتدار کے لیے کوئی بے وقوفی نہیں کرے گا ۔
استعفی مشکل لگ رہا استعفی استعفی کے چکر میں کہیں اسمبلیاں ہی تحلیل نہ ہو جائیں۔

24/10/2025

عوامی ایکشن کمیٹی باغ آزاد کشمیر
تحریک کے حالیہ اسیران کو رہا کر دیا گیا

24/10/2025

‏اسلام آباد جی نائن (کراچی کمپنی) میں لوکل ٹرانسپورٹ والوں کیطرف سے خواتین کے ساتھ انتہائی غیر مناسب رویہ، زور زبردستی سے سواریوں کو گاڑیوں میں بیٹھتے ہیں، پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں یہ حال ہے تو باقی کیا ہوگا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ پبلک اڈوں پر خفیہ کیمرے لگائیں اور اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔۔

قید کرتا ہوں حسرتیں دل میں،پھر انہیں خودکشی سکھاتا ہوں!!!یہ الفاظ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر نے چند ماہ قبل اپنے سوش...
24/10/2025

قید کرتا ہوں حسرتیں دل میں،
پھر انہیں خودکشی سکھاتا ہوں!!!

یہ الفاظ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر نے چند ماہ قبل اپنے سوشل میڈیا پر لکھے تھے۔
بظاہر یہ ایک شاعرانہ اظہار لگتا ہے، لیکن دراصل یہ ایک تھکے ہوئے ذہن اور دکھ بھری روح کی کہانی ہے — ایک ایسی کیفیت جہاں انسان باہر سے مضبوط دکھتا ہے مگر اندر سے بکھر چکا ہوتا ہے۔

اسی طرح ایس ایس پی ابرار نیکوکارہ کی نظم بھی ایک حساس، تنہا اور اندرونی طور پر جدوجہد کرنے والے ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔

⭐ نفسیاتی زاویہ:
ڈپریشن ایک عام مگر خطرناک بیماری ہے جو صرف عام لوگوں تک محدود نہیں، بلکہ اکثر وہ لوگ جو ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبے ہوتے ہیں — جیسے پولیس یا سول سروس کے افسران — اس کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔

ان افسران کو روزانہ ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے جہاں انہیں ہر وقت فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مگر خود ان کے لیے جذباتی سہارا بہت کم ہوتا ہے۔
ان پر میڈیا کی مسلسل تنقید، عوامی توقعات، اور نظام کے اندر موجود دباؤ انہیں احساسِ بے بسی (helplessness) میں مبتلا کر دیتا ہے۔

⭐ سول سروس میں نفسیاتی دباؤ کیوں بڑھتا ہے:

ان سے ہمیشہ “پرفیکٹ” فیصلے کی توقع کی جاتی ہے۔

اگر وہ کچھ نیا کرنا چاہیں تو بعض اوقات سسٹم ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔

جب ایک افسر کو اپنی نیت کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا جائے، تو اس کے اندر ایک اندرونی ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے — جسے نفسیات میں سپریم ایگو کا دباؤ کہا جاتا ہے۔
یعنی انسان کا ضمیر (ایگو) مسلسل چیختا ہے کہ “یہ غلط ہے”، مگر حالات اسے مجبور کر دیتے ہیں کہ وہ وہی کرے جس پر اس کا دل راضی نہیں۔
یہی ٹکراؤ آہستہ آہستہ ذہنی اور جذباتی تھکن میں بدل جاتا ہے۔

⭐ ڈپریشن کی نمایاں علامات:

مسلسل اداسی اور مایوسی

نیند یا بھوک میں تبدیلی

دوسروں سے کٹ جانا

خود کو ناکام یا بے معنی سمجھنا

موت یا خودکشی کے خیالات

⭐ معاشرتی غلط فہمیاں:
ہمارے معاشرے میں آج بھی ڈپریشن کو “کمزوری” سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہ ایک قابلِ علاج نفسیاتی بیماری ہے۔
جیسے شوگر یا بلڈ پریشر کا علاج ہوتا ہے، ویسے ہی ڈپریشن کا بھی علاج ممکن ہے — مگر صرف تب جب ہم اس کا اعتراف کریں اور مدد لینے کو شرمندگی نہ سمجھیں۔

⭐ ضرورتِ اصلاح:
سول سروس میں ایک باقاعدہ نفسیاتی مددگار نظام قائم ہونا چاہیے، جہاں افسران خفیہ طور پر اپنے مسائل بتا سکیں۔
ایسے اداروں میں سائیکالوجسٹ کی موجودگی صرف علاج نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کا ذریعہ ہو سکتی ہے۔

⭐ اختتامی پیغام:
زندگی کے دباؤ ہر انسان کے حصے میں آتے ہیں، مگر ان کا حل خودکشی نہیں — بلکہ بات کرنا، مدد لینا، اور اپنے اندر کے دکھ کو بانٹنا ہے۔
ایس پی عدیل اکبر، ابرار نیکوکارہ، اور دیگر افسروں کے واقعات ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ “زندگی کی قدر موت کے بعد نہیں، بلکہ اس سے پہلے کرنی چاہیے۔”

تحریر:
🖋️ سمیع اللہ
کلینیکل سائکالوجسٹ

آزاد کشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر دفتر ڈپٹی کمشنر باغ کے احاطہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں و...
24/10/2025

آزاد کشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر دفتر ڈپٹی کمشنر باغ کے احاطہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں وزیر حکومت ج سردار میر اکبر خان صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔ ان کے علاوہ ضلعی آفیسران ، پاک آرمی کے نمائندگان ، پریس کے نمائندگان ، مہاجرین کے نمائندگان ، کونسلرز صاحبان میونسپل کارپوریشن باغ ، ڈسٹرکٹ کونسلرز سحبان ضلع کونسل ، پرائیویٹ سکولز کے طلباء و طالبات کے علاوہ عوام الناس نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور کشمیر کے سلامتی کے خصوصی دعا کی گئی اور یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

چمیاٹی افسوس ناک سانحہ کے کچھ حقائق۔یہاں پر اگر حقائق پر بات کی جائے تو بات کو گھما پھرا کے برادریوں میں لے جایا جاتا یا...
23/10/2025

چمیاٹی افسوس ناک سانحہ کے کچھ حقائق۔
یہاں پر اگر حقائق پر بات کی جائے تو بات کو گھما پھرا کے برادریوں میں لے جایا جاتا یا ان ڈائریکٹ دھمکایا جاتا پر یہ ایک تلخ حقیقت ہے جو سب کو جاننے کی ضرورت ہے ہم سب ایک ہی معاشرے ایک ہی ریاست کے رہنے والے ہیں پر جس طرح سے ایک دوسرے پر تشدد کیا گیا یہ قابل افسوس اور قابل مذمت تھا اور ہے۔
یہ تصاویر لگانے کا یہی مقصد ہے جن کی ویڈیوز بھی موجود ہیں ،کے دونوں اطراف سے اپنی غلطیوں کی اصلاح کی جائے۔
پہلی چار سے پانچ تصاویر جس میں اے سی دھیرکوٹ جنگل سے کچھ سول لوگوں کے ساتھ مظاہرین پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کے ان کے ساتھ سول کپڑوں میں یہ لوگ کون تھے؟
اے سی دھیرکوٹ کا سول لوگوں کے ساتھ پتھراؤ کرنا کیا درست عمل تھا کیا اس سے اشتعال نہیں پھیلا جس کے نتیجے میں
اس کے بعد دوسری تصاویر جس میں نوجوان اے سی دھیرکوٹ کو بے رحمی سے تشدد کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے
۔تشدد چاہیے انتظامیہ کی طرف سے ہو یا مظاہرین کی طرف سے یہ عمل قابل مذمت تھا اور ہے بھی۔
میں پھر سے وہی الفاظ دہراؤں گا کے اس میں اگر قانون کے تقاضے پورے کرنے ہیں تو دونوں اطراف سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
پہلے لوگ پرامن تھے جنہیں شیلنگ کر کے فائرنگ کر کے اور پتھراؤ کر کے اشتعال دلوایا جو بعدازاں پھر میدان جنگ بن گیا اور معقول ٹیموں نے دونوں اطراف سے پھر بھرپور فائدہ اٹھایا۔
اس میں یہ لوگ بھی برابر کے شریک ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو سرنڈر کرنے کے باوجود بے رحمی سے مارا وہ غیر انسانی رویہ تھا وہ بھی قانونی کٹہرے میں ہونے چاہیے ۔
اس کے بعد وہ لوگ بھی احتساب میں شامل ہونے چاہیے جنہوں نے پتراٹہ کے مقام پر لڑکوں پر کان پکڑوا کر تشدد کیا۔
آخر میں ایک سوال رکھوں گا ۔
چمیاٹی حادثے کے بعد پولیس کے ذمہ داران کا موقف تھا کے پولیس کے پاس صرف ایک گن تھی پر مختلف ویڈیو ز میں دیکھا گیا کے پولیس سے اسلحہ چھینا گیا اور آج وہی اسلحہ کوئی کسی سے برآمد ہو رہا ہے اور کوئی کسی سے جس کے نتیجے میں ایک طرف گرفتاریاں بھی ہو رہی اور نہیں بھی ہو رہی۔
اس کا مطلب کے ایک گن والا بیان جھوٹا تھا۔
اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے جو جو ذمہ دار ہیں چاہیے وہ افسر ہیں کسی پارٹی کے کارکن ہوں یا مظاہرین میں سے ہوں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تو ہی انصاف کے تقاضے پورے ہو سکتے نہیں تو یک طرفہ کارروائی کا عمل مزید نفرتوں کا باعث بنے گا۔
اللہ پاک اے سے قادر سمیت تمام زخمیوں کو جلد شفایابی دے اور جو لوگ اس سانحے میں جانبحق ہوئے ان کی مغفرت فرمائے۔

23/10/2025

باغ ثناء رفاقت قتل کیس میں مقتولہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ ایس ایس پی ریاض مغل صاحب کی پریس کانفرنس سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ تحقیقات شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری طور پر مکمل کی جائیں تاکہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

23/10/2025

ممبر کور کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی ضلع باغ عابد شاہین کا ایس باغ کی معطلی کا مطالبہ۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے انھوں کے کیا کہا دیکھے مکمل ویڈیو

22/10/2025

ثناء رفاقت کیش ڈاکٹر منظور جو بیوی کے قتل کے الزم میں گرفتار ہیں ان بیٹا موقف دینے کے بجائے دھمکیوں پر اتر آیا کیوں؟

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RFV Digital Podcast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RFV Digital Podcast:

Share