
27/06/2025
إنا لله وإنا إليه راجعون
سوات کی حسین وادی آج افسردہ ہے۔ دریا کے بے رحم پانی نے ڈسکہ سے آنے والے 15 معصوم سیاحوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لمحوں میں خوشیوں بھرا سفر ماتم میں بدل گیا۔ کچھ لمحے پہلے جو قہقہے گونج رہے تھے، وہی لمحے بعد دلخراش سناٹے میں ڈھل گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سات افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں، چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ باقی سیاح ہنوز لاپتہ ہیں۔ دریا کے کنارے وہ منظر ناقابلِ بیان تھا، جہاں ایک طرف خاندان کے خاندان بے بسی کی تصویر بنے کھڑے تھے، اور دوسری طرف ریسکیو اہلکار پانی کی بے رحم موجوں سے زندگی کے آثار ڈھونڈ رہے تھے۔
یہ حادثہ ہمیں زندگی کی بے ثباتی کا احساس دلانے آیا ہے۔ خوشیاں، مسکراہٹیں، پلانز، سیلفیاں… سب پل بھر میں پانی کے سپرد ہو گئیں۔ جو کل تھا، آج نہیں رہا۔
ہم دعاگو ہیں…
اے مالک! جو اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما، ان کے لواحقین کے دلوں پر صبر اور سکون نازل فرما، اور جو لاپتہ ہیں، انہیں محفوظ حالت میں لوٹا دے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
یقیناً ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے