
02/10/2025
نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس حملے کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے 3 اکتوبر کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے تمام پریس کلبوں پر 3 اکتوبر کو سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور تمام یونینز احتجاجی مظاہرے کریں گی۔ انہوں مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا ملک بھر کے چالیس ہزار صحافیوں کی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔
Afzal Butt fans