
17/09/2025
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی ہے اور اب ٹیم سے توقع ہے کہ وہ میدان میں جا کر بہترین پرفارمنس پیش کرے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ قومی فخر اور شائقین کی امیدوں کے مطابق کھیلیں اور ہر میچ میں اپنے معیار کو برقرار رکھیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے یہ وقت ثابت قدم رہنے اور اعتماد کے ساتھ کھیل دکھانے کا ہے۔