
11/07/2025
ان چھ ماہ میں دو عیدیں بھی ائی اور کسی نے کوئی رابطی بھی نہیں کیا۔۔
کسی کی لاش چھ ماہ بعد ملنا صرف اخلاقیات کا نہیں، بلکہ سماجی بے حسی ، تنہائی، اور نفسیاتی مسائل کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے واقعات ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے سے کتنا کٹ چکے ہیں۔ کوئی انسان مر جائے اور چھ مہینے تک کسی کو خبر نہ ہو؟ یہ صرف اس فرد کی کہانی نہیں، بلکہ پورے معاشرے کی شکست ہے