12/08/2026
ٹل کینٹ کے ساتھ متبادل روٹ نے عوام کو ایک دن میں ہی ذلیل و خوار کر دیا۔ کچی سڑک، بھاری گاڑیاں، گرد و غبار اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
یہ صرف ایک علاقے کا مسئلہ یا مطالبہ نہیں، بلکہ پوری تحصیل ٹل سے لے کر کرم، پاراچنار تک سفر کرنے والے عوام اس صورتحال سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
تمام مشران سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے اٹھائیں۔ کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس سے بھی اپیل ہے کہ جلد از جلد کوئی بہتر متبادل حل نکالا جائے۔ کم از کم آج کے دن متبادل سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا تاکہ گرد و غبار اور عوام کی مشکلات میں کچھ کمی آتی۔
عوام کو مزید اذیت سے بچانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔