24/05/2026
مامون نئیر عباسی، جس کی عمر صرف 16 سال ہے، دسویں کلاس کا ایک محنتی، ذہین اور تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند طالبعلم ہے۔ مامون نے ابھی نویں کلاس کے امتحانات دیے تھے کہ چند روز قبل نالہ ماہل کے ہولناک سانحے کا شکار ہو گیا۔
اس المناک حادثے میں وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو چکا ہے۔
یہ سانحہ صرف ایک بچے کے جسمانی نقصان تک محدود نہیں بلکہ اس کے خوابوں، تعلیم اور مستقبل پر بھی بہت بڑا صدمہ ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مامون کی دوبارہ بحالی اور مصنوعی ہاتھ لگوانے کے لیے اسے بیرونِ ملک علاج کے لیے منتقل کرنا ناگزیر ہے، جس پر تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔
مامون ایک ہونہار طالبعلم ہے جو اپنی تعلیم جاری رکھ کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے، مگر اس وقت اسے ہم سب کی دعاؤں، محبت اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
صاحبِ استطاعت حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اس بچے کی بحالی، علاج اور مستقبل کو سہارا دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔
آپ کی معمولی سی مدد مامون کی زندگی میں دوبارہ امید، حوصلہ اور خوشیاں لا سکتی ہے۔
اللہ پاک ہر تعاون کرنے والے کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور مامون کو مکمل صحت و ہمت نصیب فرمائے آمین پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں