Goonj News

Goonj News Goonj News is The Official Page of GoonjLive.com where You can Get Daily Newsfeeds and Current Update

میں عید منارہاہوں ؟میری زندگی کی دوسری دردناک تصویر جو خود بول رہا ہے
30/03/2025

میں عید منارہاہوں ؟
میری زندگی کی دوسری دردناک تصویر جو خود بول رہا ہے

18/02/2025

چھوٹی چڑیا کے ایڈمن بایزید خرروٹی افغان شہری نکلا
بایزید خرروٹی کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے، کیونکہ وہ افغان شہری ہے
عوامی حلقوں کی جانب سے بایزید خرروٹی پر بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں
چھوٹی چڑیا کے ایڈمن بایزید خرروٹی کی افغان شہریت سامنے آئی ہے۔ بایزید خرروٹی نے جو خود کو کوئٹہ میں مقیم بتایا تھا، ایک افغان شہری نکلا ہے، جس کی تصدیق اس کے پاسپورٹ سے ہوئی ہے بایزید خرروٹی کے پاسپورٹ کے مطابق وہ قندہار کا رہائشی ہے اور اس کا افغان پاسپورٹ 23 جون 2021 کو جاری کیا گیا تھا، جو 23 جون 2026 کو ایکسپائر ہو رہا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے بایزید خرروٹی پر بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ بایزید نے کوئٹہ میں مختلف افراد کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بایزید خرروٹی کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے، کیونکہ وہ افغان شہری ہے اور اس کی کارروائیاں مقامی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے اس معاملے میں تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، لیکن عوامی مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں۔

02/02/2025

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی سنگین تعلیمی کمی نے صوبے کی عالمی ساکھ کو سخت نقصان پہنچایا ہے اسمبلی کے 65 ارکان میں سے آدھے سے زائد انگریزی تحریر اور بولنے میں مکمل طور پر ناکام ہیںغیر ملکی دوروں پر جانے والے یہ ارکان انگریزی میں بات کرنے کی اہلیت سے محروم ہے اہم پراجیکٹس جنہیں بلوچستان میں لاگو کیا جا سکتا تھا، اب یا تو مخر ہو گئے ہیں یا دیگر صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیںعالمی سطح پر بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے یہ نمائندے اب صرف اپنی کرسیوں کی حفاظت کر رہے ہیں :یواین اے: نیوز ایجنسی خصوصی رپورٹ

24/12/2024

ما چیز موگیم دمبورے مہ چیز موگیہ

19/10/2024

بلوچستان حکومت کا سودہ ہوگیا مولانا حکومت میں نہیں بلکہ قدوس بزنجو کو جسے پہلے سپوٹ کیا تھا اسی طرح نیے وزیراعلی کی حمایت کرینگے سردار بھی اس پر راضی ہے جے یو آیی زرایع

16/10/2024

میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا سردار اختر مینگل

06/07/2024

وزیراعلیٰ بلوچستان کا زمین قبضہ معافیاں کے خلاف ایکشن

نواب اسلم رہیسانی کا جام کمال کی بلوچسان بجٹ کی تقسیم کی خبر پر ردعملکوہیٹہ ؛یواین اے؛‏ایک قدیم وزیر اعلیٰ نے جدید وزیر ...
02/07/2024

نواب اسلم رہیسانی کا جام کمال کی بلوچسان بجٹ کی تقسیم کی خبر پر ردعمل
کوہیٹہ ؛یواین اے؛
‏ایک قدیم وزیر اعلیٰ نے جدید وزیر اعلی سے شکایت کی ہے کہ “ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں” ( درست بات ہے) قدیم وزیراعلی شاہد بھول گئے ہیں کہ جدید وزیراعلی بھی وُہی حرکت کر رہے ہیں جو حرکت آپ کیا کر تے تھے

عاصمہ شیرازی پاکستان کی ذمہ داری لیں میں افغانستان سمیت ہر بلا کا حلفاََ ذمہ داری لیتا ہوں،محمود خان اچکزئیہم حق وحکمران...
29/06/2024

عاصمہ شیرازی پاکستان کی ذمہ داری لیں میں افغانستان سمیت ہر بلا کا حلفاََ ذمہ داری لیتا ہوں،محمود خان اچکزئی
ہم حق وحکمرانی چاہتے ہیں جب سے پاکستان بنا ہے آپ نے حق و حکمرانی پشتونوں کو نہیں دیا پاکستان کے ادارے بہترین جن سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی آج پاکستانی عوام تمام تر تباہی کے ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتی ہے مولانافضل الرحمن سیاسی گرو پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے بعد کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں

تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکملحکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال 2024-25کی پی ایس ڈ...
29/06/2024

تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل
حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال 2024-25کی پی ایس ڈی پی میں 5ارب مختص کردیا
ایم پی اے ہاسٹل کی تذئین وآرائش تین سال میں بھی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ارکان اسمبلی کو حوالہ نہیں کیاگیا
اس وقت بلوچستان اسمبلی کی تذئین وآرائش کیلئے اسمبلی اکائونٹ میں ایک ارب 27کروڑ روپے موجود ہونے کاانکشاف
ضلع خضدار میں ہائی کورٹ رجسٹری کیلئے عمارت کی تعمیر بھی بلوچستان اسمبلی کے طرز پر کیاجارہاہے
کوئٹہ (یواین ا ے)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ،حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال 2024-25کی پی ایس ڈی پی میں 5ارب مختص کردیا جبکہ ایم پی اے ہاسٹل کی تذئین وآرائش تین سال میں بھی مکمل نہ ہوسکااس وقت بلوچستان اسمبلی کی تذئین وآرائش کیلئے اسمبلی اکائونٹ میں ایک ارب 27کروڑ روپے موجود ہونے کاانکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی موجودہ صوبائی اسمبلی کی موجودہ عمارت کی تعمیر 1986 میں مکمل ہوئی اور اس کا باقاعدہ افتتاح اس وقت کے وزیراعظم محمد خان جونیجو نے 28 اپریل 1987 کو کیا۔ اس سے قبل اسمبلی کے اجلاس، اسمبلی کی عمارت موجود نہ ہونے کی وجہ سے شاہی جرگ رہال(ٹائون ہال)میں منعقد ہوتے رہے۔ اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 1973 میں اس وقت کے گورنر نواب محمد اکبر خان بگٹی نے رکھاتھا-ان کی خصوصی ہدایت پر موجودہ عمارت کا نمونہ "گدان" یعنی خیمہ کی طرز پر کیا گیاجو انتہائی انوکھا اور دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ثقافت کا آئینہ دار ہے - اس وسیع و عریض عمارت میں 72 ارکان کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس کے علاوہ گورنر اور اسپیکر کے لیے مخصوص گیلری ہے - یہاں 25 نشستیں معزز مہمانوں کے لیے مخصوص ہیں اور 25 نشستیں صوبائی حکومت کے سینئر افسران کی ہیں۔ بالائی گیلری میں خصوصی مہمانوں کے لیے 168 نشستیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے لیے 55 نشستیں مخصوص ہیں۔ 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس عمارت کے پہلو میں ایک جدید سہولتوں سے آراستہ ہاسٹل ہے اس میں کل 66 کمرے ہیں جو اسمبلی کے ارکان کے لیے مخصوص ہیں - بلوچستان اسمبلی کی انتظامیہ کی نئی عمارت میں لگ بھگ 40 افسران کے لیے علاحدہ علاحدہ دفاتر موجود ہیں۔ اس میں ایک کانفرنس ہال بھی ہے جہاں 61 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ دو کمیٹی روم ہیں جن میں بالترتیب 23 اور 17 افراد بیک وقت بیٹھ سکتے ہیں۔بدقسمتی سے اب خیمہ طرز پر قائم گدان والی عمارت کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ،حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال 2024-25ء کی پی ایس ڈی پی میں اسمبلی ہال کیلئے 5ارب روپے مختص کردئیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹل کی تذئین وآرائش تین سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ہاسٹل ارکان اسمبلی کے حوالے نہیں کیاگیاہے ،جبکہ اس وقت بھی بلوچستان اسمبلی کے اکائونٹ میں تذئین وآرائش کے نام پر ایک ارب 27کروڑ روپے موجود ہیں ۔واضح رہے کہ ضلع خضدار میں ہائی کورٹ رجسٹری کیلئے عمارت کی تعمیر بھی بلوچستان اسمبلی کے طرز پر کیاجارہاہے

بلوچستان سے منتخب ہونیوالے ایم این اے مولانا فضل الرحمان اور سینٹر ایمل ولی خان عید خیبر پختونخوا میں مناینگے
16/06/2024

بلوچستان سے منتخب ہونیوالے ایم این اے مولانا فضل الرحمان اور سینٹر ایمل ولی خان عید خیبر پختونخوا میں مناینگے

بریکنگ نیوزچمن پاک افغان سرحد پر افغان احکام نے مال مویشی پر عائد پابندی ہٹا دی ہزاروں کی تعداد میں مویشی چمن بارڈر کے ر...
15/06/2024

بریکنگ نیوز
چمن پاک افغان سرحد پر افغان احکام نے مال مویشی پر عائد پابندی ہٹا دی
ہزاروں کی تعداد میں مویشی چمن بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Goonj News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share