E&E STORE

E&E STORE Don't worry,be happy...

28/06/2024

۔ مِکس اچار
آپ نے کبھی انٹرنیشنل ٹریول کیا ہو اور دبئی، قطر، کویت وغیرہ سے ٹرانزٹ فلائٹ لی ہو تو آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ جاپان جانے والے مسافر جس گیٹ پر بیٹھے فلائٹ کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں وہاں کا ماحول پرسکون ہوتا ہے اور وہ سب چال ڈھال، لباس و انداز، ڈسپلن اور شکل و شباہت سے تقریباً ایک جیسے لگ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔آپ چلتے چلتے جرمن گیٹ کے سامنے سے گزریں، وہاں بھی یہی حالات ہونگے، ملائشیا، چین، سپین، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ سبھی گیٹس کا وزٹ کر لیں کم و بیش حالات ایک سے ہونگے، ایک قومی یکسانیت نظر آئےگی۔۔۔چلتے چلتے جب آپ پاکستانی گیٹ پر پہنچتے ہیں تو یہاں کسی ایک قوم کی بجائے "مکس اچار" دیکھنے کو ملتا ہے۔
اکثریت کے چہرے اُترے ہوے پریشان۔ بچوں کے رونے کی آوازیں۔ آدھے پینٹ شرٹس اور جینز میں ملبوس، کُچھ کھیڑی اور شلوار قمیض میں۔ کہیں نوبیاہتا دلہنیں مہندی والے ہاتھ لیئے پیا ملن کو بیقرار تو کہیں جوڑوں کے درد کا شکار آڑہی ترچھی چلتی ہوئی بوڑھی ساسیں۔ کسی کونے میں دبک کر بیٹھے بیرون ملک مزدوری پر آئے جوان، کندھے پہ سافا اور ھاتھوں میں بچوں کے لئے ولایتی ٹافیاں اور ارمان تو کہیں سفاری سوٹ میں ملبوس بزنس کلاس کے مسافر بیوروکریٹس۔
یہ فرق اس وجہ سے ہے کہ دیگر اقوام کے ہاں یکساں نظام ہیں۔ فیکٹری پراڈکٹ کی طرح اس پراسیس سے نکل کر سبھی انسان اپنے بنیادی خواص میں یکسانیت اختیار کر لیتے ہیں اور ایک قوم بن جاتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں آجتک کوئی نظام لاگو ہو ہی نہیں سکا۔ اسلیئے ہم قوم بننے کی بجائے ایک مکس اچار بن چکے ہیں۔ آپ مرتبان میں چمچ لگائیں، آپ کی قسمت ہے، امب نکلے یا لسوڑا۔۔۔۔۔۔کُچھ پریڈکٹ ایبل نہیں یہاں 🥴

26/06/2024

صاحب اقتدار!!
نوچیں مت آرام سے کھائیں ہم مردہ لوگ ہیں
کہیں بھاگے تو نہیں جا رھے
🤕💀🙏🙏

21/06/2024

آج صبح گھر کا بجلی بل آیا
میں فری بیٹھا تھا دیکھا تو 201 یونٹ پر 9508 روپے کا نسخہ بنا ہوا تھا
کچھ مزید غور کیا تو ایسے انکشافات ہوئے کہ میں سوچ میں پڑگیا.
150 سابقہ ریڈنگ ،میٹر کی تصویر پر 345 موجودہ ریڈنگ)345-150=195 یونٹ جبکہ بل میں201 یونٹ ڈال کر ایوریج ریٹ27 روپے کر دیاگیا.
بل پر ذرا غور سے دیکھیں!
Cost of electricity= 5455
پھر بل 9508 کیوں؟
کس چیز کے4053 ایکسٹرا لیے جارہے؟
اچھا مزید دیکھا تو معلوم ہوا کہ جون کے مہینے کا فیول ایڈجسمنٹ لگا ہوا ہے
مزید غور کیا تو اوپر اپریل (مطلب ایک ماہ پہلے) کا حوالہ دے کر کچھ قیمت لکھی ہوئی تھی
مزید GST , PTV Fee وغیرہ وغیرہ الگ
یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن!
ایک سوال
صرف ایک سوال
میرے دماغ میں کھنک رہا تھا
ہمارا بل9508 آجکل ایک average بل سمجھا جاتا
جب ایک ایوریج میٹر سے آپ 4053 روپے Extra Tex وصول کررہے ہیں
تو
کروڑوں صارفین ہیں بجلی کے
لازمی بات ہے سب کا یہ نسخہ بنا ہوگا
کسی کا اس سے کم، کسی کا زیادہ
پاکستان میں سیکنڑوں ڈیپارٹمنٹ ہیں
صرف ایک واپڈا ایسی calculation لگا کر اربوں نہیں بلکہ کھربوں ماہانہ extra Tex وصول کررہا ہے۔

یہ سب دیکھنے کے بعد بے اختیار سوالات کا سلسلہ ذہن میں شروع ہوگیا
1۔اسکے باوجود پاکستان ڈیفالٹ کیوں ہے؟
2۔ پاکستان قرضوں میں کیوں ڈوبتا جارہا؟
3۔ مہنگائی کیوں بدترین سطح پر ہے...؟

جب سوچ سوچ کر جواب نہ ملا
تو دل کی گہرائیوں سے ایک ہی آہ نکلی
یا اللہ!
اے میرے اللہ!
اس ملک پر بھیڑیے کی طرح ٹوٹ کر اسکو کھانے والے (چاہے جس مرضی پارٹی سے ہیں) انکو دنیا و آخرت میں تباہ و برباد فرما

ویسے آمین نہ بولا تو ملک سے منافقت ہوگی۔۔
منقول

Shoaib Ahmed Chouhan

کرپٹ فوجی جرنیلوں کا پاکستانی سویلین نظام پہ قبضہ۔۔۔۔۔۔‏مقابلےکےامتحان میں کئی بار سوال ایسا بھی آتاھے‏فلاں ادارےکےسربرا...
26/05/2024

کرپٹ فوجی جرنیلوں کا پاکستانی سویلین نظام پہ قبضہ۔۔۔۔۔۔‏مقابلےکےامتحان میں کئی بار سوال ایسا بھی آتاھے
‏فلاں ادارےکےسربراہ عہدیدارکا نام بتائیں
‏معلومات نہ ہونےکیوجہ سےقیمتی نمبر ضائع ہوجاتےہیں
‏ایک معمولی سی کوشش طلبا کےفائدےکیلئےکیگئی ہے.....

‏چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن، لیفٹینٹ جنرل(ر) جناب ظفر اقبال

‏سعودیہ سفیر: جنرل بلال اکبر
‏ڈی جی نیب لاہور
‏میجر ر شہزاد سلیم

‏وزارت سدباب منشیات
‏بریگیڈیئر اعجاز شاہ

‏محتسب پنجاب
‏میجر ریٹائرڈ سلیمان اعظم

‏چیف سیکرٹری بلوچستان
‏کیپٹن ر فضیل اکبر

‏چیئرمین سی پیک اتھارٹی
‏لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ مستعفی

‏چئیرمین نادرا
‏بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف

‏سی او ایس
‏لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خرم خوارزمی
‏ڈی جی آپریشنز، کرنل ریٹائرڈ طاہر مقصود خان

‏ڈائریکٹر پی ٹی وی اسپورٹس، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی
‏چیئرمین پی آئی اے - ایئرمارشل ارشد محمود

‏چیئرمین واپڈا -- لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین

‏چیئرمین/ڈائریکٹر سپارکو میجر جنرل قیصر انیس خرم
‏اس سے پہلے چیئرمین میجر جنرل ر احمد بلال تھے۔

‏این ڈی ایم اے چیرمین -- لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز
‏اس سے پہلے جنرل افضل گجر تھے۔
‏ممبر آپریشنز، بریگیڈئیر وسیم الدین
‏ڈائریکٹر ایڈمن، کرنل عبدالشکور
‏ڈائریکٹر ریسپانس، میجر نعمان الحق
‏ڈائریکٹر امپلیمنٹیشن
‏لیفٹیننٹ کرنل(ر) رضا اقبال
‏ڈپٹی ڈائریکٹر ریسپانس
‏لیفٹننٹ کموڈور محمد سلیمان
‏ڈائریکٹر پروکیورمنٹ
‏اسکوارڈن لیڈر محمد قاسم
‏ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری
‏میجر ذیشان حیدر

‏ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائٹ لیفٹننٹ(ر) خاقان مرتضی
‏ممبر ،ائیر مارشل احمر شہزاد

‏ڈائریکٹرجنرل اینٹی نارکوٹکس فورس
‏میجر جنرل عارف ملک
‏ڈائریکٹر ایرپورٹ سیکیورٹی فورس
‏میجر جنرل ظفر الحق

‏پنجاب پبلک سروس کمیشن
‏ممبر-- میجر جنرل ر مسرت نواز ملک
‏ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میجر جنرل عظیم۔

‏اسٹیل مل چئیرمین--- بریگیڈئیر (ر) شجاع حسن

‏چئیرمین PTA--- میجر جنرل(ر)
‏عامر عظیم باجوہ

‏مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل ریڈیو اینڈ
‏ٹیلی کام کارپوریشن - بریگیڈئیر توفیق احمد
‏وزارت دفاعی پیداوار-سیکریٹری، لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری

‏ایڈیشنل سیکریٹری، میجر جنرل عاقف اقبال

‏ایڈیشنل سیکریٹری ڈیفنس ڈویڑن -- ائیر وائس مارشل کاظم حماد

‏سربراہ نیشنل کنسٹرکشن کمپنی --- لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر
‏ڈائریکٹر جنرل ویجیلینس پاکستان ریلوے---بریگیڈئیر امجد علی

‏نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی
‏چئیرمین، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر
‏ڈپٹی چئیرمین، میجر جنرل عامر اسلم خان
‏ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈئیر ناصر منظور ملک
‏ڈائریکٹر کوارڈینیشن لیفٹیننٹ کرنل حافظ محمود سلطان
‏جامعہ کشمیر وائس چانسلر
‏لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال۔
‏(آپکا حال ہی میں 6دسمبر 2020 کو انتقال ہو گیا آپ نےریٹائرمنٹ کےبعد چیئرمین آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں)

‏ریکٹر NUST
‏لیفٹننٹ جنرل ر جاوید محمود بخاری
چئیرمین ہیوی انڈسٹری کمپلیکس ٹیکسلا
‏میجر جنرل سید عامر رضا
‏سیکریٹری بورڈ،کرنل عقیل احمد

‏چئیرمین پاکستان میڈیکل کمیشن، لیفٹینٹ جنرل ر آصف ممتاز

‏چئیرمین FPSC کیپٹن زاہد سعید

‏چئیرمین پورٹ قاسم اتھارٹی
‏رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ ناصر شاہ

‏وائس ایڈمرل ریٹائرڈ اطہر مختار
‏سفیر مالدیپ
‏جنرل ر بلال اکبر سفیر سعودی عرب
‏میجر جنرل ر عمر فاروق برکی ---سفیر اردن
‏میجر جنرل ر عبدالعزیز طارق -- ایلچی برونائی
‏میجر جنرل ر محمد خالد راو --- ایلچی بوسنیا
‏میجر جنرل ر نوئیل کھوکھر، سفیر یوکرائن
‏میجر جنرل ر راشد جاوید، سفیر لیبیا
‏میجر جنرل ر محمد سعد خٹک ہائی کمشنر سری لنکا

‏کھیلوں کے سرکاری ادارے:
‏کرنل ر آصف زمان (ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ)

‏لیفٹیننٹ جنرل ر سید عارف حسن (تیراندازی)
‏میجر جنرل ر اکرم ساہی (ایتھلیٹکس)،
‏بریگیڈیئر ر افتخار منصور (باسکٹ بال)
‏لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلالہ (گالف)
‏بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر (ہاکی)
‏ایڈمرل ظفر محمود عباسی (شوٹنگ)
‏وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی (کشتی رانی)،
‏ایئر مارشل عاصم ظہیر (سکیئنگ)،
‏ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان (سکواش)،
‏میجر ر ماجد وسیم (سوئمنگ)
‏لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد (تائیکوانڈو )
‏لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل حسین (باکسنگ)

‏مقابلے کےامتحان کےشرکاء سےگزارش ہےدل لگا کر محنت کریں
‏کامیاب وہی ہو گا جس کے پاس زیادہ سے زیادہ معلومات اور علم ہو گا۔

‏نوٹ:طلبا کے فائدے کیلئے یہ ایک حقیر سی کوشش ہے۔ یہ فہرست حتمی نہیں ہے۔ہو سکتا ہے، بلکہ یقینی ہے کہ اس میں کئی نام اور عہدے شامل ہونے سے رہ گئے ہوں۔اپ اپنی معلومات کے مطابق اس فہرست میں اضافہ کر سکتے ہیں
‏اہم نوٹ: اگر سوال پوچھا جائے کہ پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے تو آنکھیں بند کر کے کسی سیاستدان کے نام والے آپشن پر ٹک لگا دیں۔
‏"جنرل " نالج کی اس فہرست میں کوئی غلطی ہو تو I am so sorry
‏End

یہ ہیں‏ایران کے سابق صدر (2005-2013) محمود احمدی نژاد، صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد پرامن طریقے سے بھیڑیں چرا رہے ...
24/05/2024

یہ ہیں‏ایران کے سابق صدر (2005-2013) محمود احمدی نژاد، صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد پرامن طریقے سے بھیڑیں چرا رہے ہیں۔ ‏ سابق صدر نے اپنی صدارتی پنشن ترک کر دی، یونیورسٹی میں پڑھانے کے لیے واپس آئے، ماہانہ $250 وصول کرتے ہیں، اور اپنے گھر میں معمولی زندگی گزارتے ہیں۔ جب وہ ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو ان سے سادہ کمرہ مانگتے ہیں، شاید بستر کے بغیر بھی، کیونکہ وہ فرش پر کمبل کے نیچے ایک ہی گدے پر سونا پسند کرتے ہیں، وہ بس میں سفر کرتے ہیں ایران کے صدر نے اپنی Peugeot گاڑی بیچ دی ہے ‏اس سوال کے بارے میں کہ وہ دو بار صدر رہنے کی وجہ سے اپنی مالی حالت کو سنجیدگی سے بہتر کر سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا، احمدی نژاد جواب دیتے ہیں کہ ایک حقیقی لیڈر کو اپنے لوگوں کی طرح زندگی گزارنی چاہیے۔
‏ہمارے سیاستدان، بیوروکریٹ، جج، جرنیل، میڈیا کے لوگ سب کو مال سمیٹنے کے لئے جو بھی کرنا پڑے وہ کرتے ہیں

23/05/2024

*تتلییاں پھولوں سے زیادہ حسین ہوتی ہیں۔*
*لیکن جب باغات کے سودے کئے جاتے ہیں تو اہمیت پھولوں کو دی جاتی ہے۔*

*اسی طرح انسان چاہے جتنا مرضی خوبصورت ہو اہمیت اخلاق کو دی جاتی ہے۔*

*اپنے اخلاق کو بلند رکھیں تاکہ بلندیاں آپ کو ڈھونڈیں.*

‏کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،زمیندار بڑا پریشان ھوااسے ڈاکٹر💉 کے پاس لیکر گیا،ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیک...
13/05/2024

‏کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،
زمیندار بڑا پریشان ھوا
اسے ڈاکٹر💉 کے پاس لیکر گیا،
ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا،
تھک ھار کر وہ بھینس🐃 کو پیر کے پاس لیگیا،
شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری
لیکن وہ بھی بے سود رھی
بھینس 🐃 کو کوئی فرق نہ پڑا۔ اسکے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا،
سیانے نے دیسی🍝🍆🍅🍠🍶 ٹوٹکے لگائے
لیکن وہ بھی بےکار ثابت ھوئے🙈
آخر میں 👨زمیندار نے سوچا
کہ شاید اس کا کھانا🌾🌾🌾🌿🌾 بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ھو جائے! خوب کھل بنولہ کھلایا، 🌾🌾
کسی چیز کی کسر نہ چھوڑی
لیکن بھینس 🐃نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔ 🙇
لاچار ھوکر 🚶
وہ اسے 🐃قصائی 🔪کے پاس لیکر جانے لگا
کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو
چلو ذبح 🍖ھی کروا لوں،
راستے میں اسے ایک سائیں🃏 ملا۔
سائیں بولا: پریشان لگتے ھو،
زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی،
سائیں نے کہا
*تم کٹا کہاں باندھتے ھو؟* زمیندار بولا
بھینس🐃 کی کھُرلی کے پاس۔ سائیں نے پوچھا: کٹے کی رسی کتنی لمبی ھے؟
*زمیندار بولا: کافی لمبی ھے!*
سائیں نے اونچا قہقہہ😆 لگایا اور بولا
*سارا دودھ تو کٹا چُنگ جاتا ھے! تمھیں کیا ملے گا،، کٹے کو بھینس🐃 سے دور باندھو!*
*قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 50 کمیٹیاں ھیں!*
اور ھر کمیٹی کا ایک چیئرمین ھے۔
ھر چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر دو دو کڑور روپے خرچ ھوئے ہیں۔
ھر چیئرمین ایک لاکھ ستر ھزار روپے ماھانہ تنخواہ لیتا ھے،
اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،
گریڈ 15 کا ایک سٹینو،
ایک نائب قاصد، 1500cc گاڑی🚙
600 لیٹر پٹرول ماھانہ،
ایک رھائش🌇
رھائش کے سارے اخراجات بل وغیرہ اسکے علاوہ ملتے ھیں!
اسکے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے، دوسرے شھروں میں آنے جانے کیلئے فری جہاز ✈️ کی ٹکٹ۔
*ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ " چُنگ" چُکی ھیں!*
*اگر ان کٹوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو یہ اجلاس اسیطرح جاری رھیں گے اور یہ کٹے ایسے ھی، کھربوں روپوں کا دودھ "چُنگتے" رھیں گے!*
*کیا پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کیلئے اقوال زریں صرف عوام کیلئے ھیں؟*

13/04/2024

ایک طلاق یافتہ مرد اور عورت کی آپس میں شادی ہو گئی جن کے 3، 3 بچے تھے۔ شادی کے بعد انکے مزید 3 بچے ہو گئے۔
ایک دن عورت نے مرد کو فون کیا اور گھبرائی ہوئی آواز میں کہا "پلیز جلدی گھر پہنچیں"۔
آدمی نے پوچھا کہ "کیا بات ہے؟ اتنی گھبرائی ہوئی کیوں ہو؟"
عورت بولی "پہلے میرے بچوں نے تمہارے بچوں کو مارا۔
پھر تمہارے بچوں نے میرے بچوں کو مارا۔
اب تمہارے اور میرے بچے مل کر ہمارے بچوں کو مار رہے ہیں"!

سانحہ بہاولنگر🤣😂😎🤔

ائیر انڈیا بھارت کی 91سال پرانی ائیر لائین ہے، یہ کمپنی رتن ٹاٹا نے 1932ء میں بنائی تھی، تقسیم کے بعد حکومت نے اس پر قبض...
13/03/2024

ائیر انڈیا بھارت کی 91سال پرانی ائیر لائین ہے، یہ کمپنی رتن ٹاٹا نے 1932ء میں بنائی تھی،
تقسیم کے بعد حکومت نے اس پر قبضہ کر لیااور یہ اسے پی آئی اے کی طرح چلاتی رہی لیکن پھر 28 جنوری 2022ء کو ٹاٹا گروپ نے سوا دو بلین ڈالر میں ائیر انڈیا دوبارہ خرید لی اور صرف ایک سال میں یعنی 14 فروری 2023ء کو سول ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا دھماکا کر دیا۔
ائیر انڈیا نے 470 نئے جہازوں کا آرڈر دے دیا، ان طیاروں میں 210 ائیر بس (اے 320 / 321 نیو) 190 بوئنگ 733 میکس، 40 ائیر بس (اے 350 ایس)20 بوئنگ (787 ایس) اور 10 بوئنگ (ایس 777-9) شامل ہیں، یہ ایوی ایشن انڈسٹری کی آج تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے، اس کی مالیت 60 بلین ڈالرہے اور یہ اس ملک میں ہو رہا ہے جو 1990ء کی دہائی تک پاکستان کی ترقی کو حیرت سے دیکھتا تھا۔

آپ یہ خبر پڑھنے کے بعد ایک لمحے کے لیے رکیے اور سوچیے آج انڈیا کہاں چلا گیا اور ہم کہاں آ گئے ہیں؟ ہم ڈیڑھ بلین ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں جب کہ بھارت میں ایک کمپنی 60 بلین ڈالر کی ڈیل کر رہی ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن، فرنچ صدر ایمانویل میکرون اور برطانوی وزیراعظم رشی سوناک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

بھارت اس ڈیل کے ساتھ ساتھ دوبئی اور دوحا سٹینڈرڈ کے 80 نئے ائیرپورٹس بھی بنا رہا ہے جس کے بعد انڈیا ایشیا میں سول ایوی ایشن کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا، یہ چین کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، ائیر انڈیا سے سالانہ 7 کروڑ مسافر دنیا جہاں کی سیر کریں گے، آپ دوسری بار رکیے اور سوچیے کیا ہم آج ائیر انڈیا کو پی آئی اے کے ساتھ کمپیئر کر سکتے ہیں؟ اور ہم اگر کرتے ہیں تو دونوں میں کتنا فرق ہوگا؟ اگلا سوال بھارت اور ہم میں کیا فرق ہے؟

کیا یہ سچ نہیں ہے ہماری زبان، کھانوں، لباس، کلچر اور رہن سہن میں بھی کوئی فرق نہیں، گرمی، سردی، گردوغبار، رویے، نفرت اور مار دھاڑ بھی ایک جیسی ہے اور ہم مصالحے بھی ایک جیسے استعمال کرتے ہیں لیکن وہ آگے دوڑ رہے ہیں اور ہم پیچھے، آخر کیوں؟
اور تیسرا سوال کیا اس ملک میں کوئی شخص قومی زوال کی وجوہات پر غور کر رہا ہے؟

اور کیا ہم رک کر، ٹھہر کر اور سانس لے کر اپنی غلطیوں کا اعتراف کررہے ہیں؟
اس کا سیدھا سادہ جواب ہے تین خاندان، نواز شریف، بھٹو اور وردی والے اور جو ھم پہ پچھلے 50 سال سے مسلط ھیں
ہم اگر آج بھی سوچ سمجھ رہے ہوتے تو شاید زوال کی چٹان سے پھسلنے کا یہ سلسلہ رک جاتا لیکن جب قوموں کی مت ماری جاتی ہے تو پھرانہیں دھوپ میں پڑی حقیقتیں بھی دکھائی نہیں دیتیں۔

آنکھیں کھولو پاکستانیو، ہمت کرو اور ان حرامخوروں سے جان چھڑا لو، لیڈر تو بہت تگڑا ملا ہے اسکی بات سُنو سمجھو اور عمل کرو ورنہ۔۔۔۔ وڑ جاؤ گے۔

منقول۔

Address

Dubai

Telephone

+971551470678

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when E&E STORE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share