Hazrat Sufi Muhammad Afzal Shah Naqeebi

Hazrat Sufi Muhammad Afzal Shah Naqeebi Fane Page of Hazrat Sufi Muhammad Afzal Shah.

جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ - 12 ربیع الاول 1448ھوہ دن کہ جس نے زمانے کو نور بخشا،وہ ساعت کہ جس نے دلوں کو محبتِ مصطفیٰ ﷺ عط...
25/08/2026

جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ - 12 ربیع الاول 1448ھ

وہ دن کہ جس نے زمانے کو نور بخشا،
وہ ساعت کہ جس نے دلوں کو محبتِ مصطفیٰ ﷺ عطا کی۔

آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف، قصور میں جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر 8 خوش نصیب احباب کے لیے عمرۂ مبارک کے ٹکٹس بذریعہ قرعہ اندازی پیش کیے جائیں گے۔ اس میں سات حضرات اور ایک مستورہ کے لیے عمرہ کے ٹکٹس شامل ہیں۔

اللہ کریم جنہیں یہ سعادت عطا فرمائے، ان کے سفر کو آسان، حاضری کو مقبول اور قدم قدم پر اپنی رحمتوں سے نوازے۔

تمام احباب کو محبت و عقیدت کے ساتھ اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔

بمقام: آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف، قصور

تاریخ: 12 ربیع الاول 1448ھ / 26 اگست 2026ء

24/08/2026

🔴 LIVE | سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ

بفیضانِ نظر:
* حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ قدس سرہ العزیز
* حضرت خواجہ صوفی محمد عظمت اللہ شاہ قدس سرہ العزیز

زیرِ قیادت:
قبلہ سجادگان درگاہ نقیب اولیاء نقیب آباد شریف ضلع قصور
* حضور قبلہ نقیبِ ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمٰن شاہ مدظلہ العالی
* حضور قبلہ عظمتِ ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ مدظلہ العالی

زیرِ انتظام: الحاج صوفی محمد افضل نقیبی

بمقام: آستانہ عالیہ نقیبیہ چنام شریف، تحصیل کلر سیداں، ضلع راولپنڈی

اللّٰہم صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنٰا وَ مَوْلٰانٰا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنٰا وَ مَوْلٰانٰا مُحَمَّدٍ وَّ بٰارِکْ وَ سَلِّمْ

اس مبارک اجتماع میں شرکت اور آن لائن شمولیت تمام اہلـِ اسلام کے لیے باعثِ شرف و سعادت ہے۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سلسلے میں آستانہ عالیہ نقیبیہ چنام شریف کہوٹہ روڈ تحصیل کلرسیداں میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل پاک زیر سایہ سجادہ نشیں حضور قبلہ نقیب ثانی حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ اور سجادہ نشین حضور قبلہ عظمت ثانی حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ 24 اگست بروز سوموار منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت ممتاز روحانی شخصیت الحاج صوفی محمد افضل شاہ نقیبی کر رہےہیں۔

قبر میں سرکار ﷺ آئیں تو میں قدموں پر گروںگر فِرشتے بھی اٹھائیں تو میں اُن سے یوں کہوںاب تو پائے ناز سے میں اے فِرشتو کیو...
10/08/2026

قبر میں سرکار ﷺ آئیں تو میں قدموں پر گروں
گر فِرشتے بھی اٹھائیں تو میں اُن سے یوں کہوں

اب تو پائے ناز سے میں اے فِرشتو کیوں اُٹھوں
مر کے پہنچا ہوں یہاں اِس دلرُبا ﷺ کے واسطے

(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

گلستان مہر علی کے روح رواں سید حسین الدّین شاہ صاحب کاظمی،سلطانپوری ہم میں نہیں رہے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَا...
07/08/2026

گلستان مہر علی کے روح رواں سید حسین الدّین شاہ صاحب کاظمی،سلطانپوری ہم میں نہیں رہے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

Address

JVR
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat Sufi Muhammad Afzal Shah Naqeebi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazrat Sufi Muhammad Afzal Shah Naqeebi:

Shortcuts

Share