
12/10/2025
پشاور (ایس ایم نیوز)
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 15 اکتوبر بروز بدھ گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے۔
گورنر ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ میں بعض تکنیکی اور آئینی نکات واضح نہ ہونے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا تھا۔