SJ Islamic Productions

SJ Islamic Productions SJ Islamic Productions is an Islamic Record label to produce Islamic Content and Release the Best Islamic Nasheeds in Urdu and Other Languages

https://www.youtube.com/watch?v=XGV5ogTAEAQ
12/03/2025

https://www.youtube.com/watch?v=XGV5ogTAEAQ

Ramzan Special Kalam | Mustafa Nazre Karam Farmayenge | Javeria SaqibNaat : Mustafa Nazre Karam Farmayenge Naat Khawan : Javeria SaqibWATCH ISLAMIC VIDEOS O...

18/02/2025

نعت : نبی کے روضے پہ جانے والوں
آواز احمد وارثی
لیبل ایس جے اسلامک پروڈکشن

08/02/2025

کلام : اللہ تیرا شکر ہے
آواز: قاری احمد علی محمدی
لیبل : ایس جے اسلامک پروڈکشن

゚viralfbreelsfypシ゚viral

21/01/2025

نعت : خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا
آواز: احمد وارثی
لیبل ایس جے اسلامک پروڈکشن
سلیمان جازب میڈیا نیٹ ورک( پی وی ٹی ) ایل ٹی ڈی، پاکستان

حدیث شریف نصیحت اور رقائق كا بیان عن عَائَشَة ، أَن النَّبِي  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قال : إِن كُنْتِ أَلْمَمْتِ ...
09/01/2025

حدیث شریف
نصیحت اور رقائق كا بیان

عن عَائَشَة ، أَن النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قال : إِن كُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْب فَاسْتَغْفِرِي الله وَتُوبِي إِلَيْه ، فَإِن التَّوْبَة من الذَّنَب: النَّدَمُ وَالِاسْتِغْفَارُ.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اگر تم نے كوئی گناہ كیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو اور اس سے توبہ كرو، كیونكہ گناہ سے توبہ ندامت اور استغفار ہے۔

Al-Silsila #1341

islamibooks シ
ت

حدیث شریف  نصیحت اور رقائق كا بیانعن أَنسٍ قال، قَالَ رَسُولُ الله  صلی اللہ علیہ وسلم : أَلَا أُنَبِّئُكُم بِخِيَارِكُم...
08/01/2025

حدیث شریف
نصیحت اور رقائق كا بیان

عن أَنسٍ قال، قَالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : أَلَا أُنَبِّئُكُم بِخِيَارِكُم؟ خِيَارُكُم أَطْوُلَكُم أَعْمَارًا إِذَا سَدَّدُوا

حضرت انس‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں كے بارے میں نہ بتاؤں ؟،(وہ لوگ بہترین ہیں) جن كی عمریں طویل ہوں اور سیدھے راستے ۔

Al-Silsila #1330

-silsila #1330

حدیث شریف ادب اور اجازت طلب کرنے کا بیانعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَخْنَعُ اس...
07/01/2025

حدیث شریف
ادب اور اجازت طلب کرنے کا بیان

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللهِ يَومَ القِيَامةِ رَجُلٌ تَسَمَّى مَلِكَ الْأَمْلَاكِ.

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے برا نام اس شخص کا ہوگا جس نے اپنا نام شہنشاہ رکھا ہوگا
Al-Silsila #214

-silsila

نعت | پیر سید نصیر الدین نصیر | انتخاب | ایس،جے اسلامک پروڈکشن مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے میرے آقا ﷺ کرناحق تو میرا بھی ہے ر...
07/01/2025

نعت | پیر سید نصیر الدین نصیر | انتخاب | ایس،جے اسلامک پروڈکشن

مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے میرے آقا ﷺ کرنا
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضہ کرنا

میں کہ ذرہ ہوں مجھے وُسعتِ صحرا دے دے
کہ تیرے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا،،

میں ہُوں بے کس تیرا شَیوا ہے سہارا دینا
میں ہوں بیمار تیرا کام ہے اچھا کرنا،،

تو کسی کو بھی اُٹھاتا نہیں اپنےدَر سے
کہ تیری شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا

تیرے صدقے، وہ اُسی رنگ میں خود ہی ڈوبا
جس نے، جس رنگ میں چاہا مجھےرُسوا کرنا

یہ تیرا کام ہے اے آمِنہ کے دُرِّ یتیم
ساری اُمَّت کی شفاعت تنِ تنہا کرنا

کثرتِ شوق سے اوسان مدینے میں ہیں گم
نہیں کُھلتا کہ مجھے چاہیے کیا کیا کرنا

شاملِ مقصدِ تخلیق یہ پہلو بھی رہا
بزمِ عالم کو سجا کر تیرا چرچا کرنا

بصراحت ورفعنالک ذکرک میں ہے
تیری تعریف کرنا تجھے اونچا کرنا

تیرے آگے وہ ہر اک منظرِ فطرت کا ادب
چاند سورج کا وہ پہروں تجھے دیکھا کرنا

طبعِ اقدس کے مطابق وہ ہواؤں کا خرام
دھوپ میں دوڑ کے وہ ابر کا سایا کرنا

کنکروں کا تیرے اعجاز سے وہ بول اٹھنا
وہ درختوں کا تیری دید پہ جھوما کرنا

وہ تیرا درس کہ جھکنا تو خدا کے آگے
وہ تیرا حکم کہ خالق کو ہی سجدہ کرنا

چاند کی طرح تیرے گرد وہ تاروں کا ہجوم
وہ تیرا حلقہ اصحاب میں بیٹھا کرنا

کعبہ قوسین کی منزل پہ یکایک وہ طلب
شبِ اسرا وہ بلانا تجھے دیکھا کرنا

دشمن آجائے تو اٹھ کر وہ بچھانا چادر
حسنِ اخلاق سے غیروں کو وہ اپنا کرنا

کوئی فاروق سے پوچھے کہ کسے آتا ہے
دل کی دنیا کو نظر سے تہہ وبالا کرنا

اُن صحابہ کی خوش اطوار نگاہوں کو سلام
جن کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا

مجھ پہ محشر میں نصیرؔ اُن کی نظر پڑ ہی گئی
کہنے والے اسے کہتے ہیں، خدا کا کرنا


حدیث شریفعَنْ عَائِشَةَ رضی اللہ عنہا عَنْ النَّبِيِّ  صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللهِ الْأَلَد...
06/01/2025

حدیث شریف

عَنْ عَائِشَةَ رضی اللہ عنہا عَنْ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ.

عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ کے ہاں سب سے نا پسندیدہ شخص وہ ہےجو بہت زیادہ جھگڑالو ہو۔

Al-Silsila #4

-silsila #4 ゚

نعت| عبدالستار نیازی | انتخاب ایس جے اسلامک پروڈکشن محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیںآتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیںجن ...
06/01/2025

نعت| عبدالستار نیازی | انتخاب ایس جے اسلامک پروڈکشن
محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں
آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں

جن کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہیں والی
اُن کو بھی میرے آقا سینےسے لگاتے ہیں

وہ لوگ خدا شاہد قسمت کے سکندر ہیں
جو سرورِ عالم کا میلاد مناتے ہیں

جو شاہِ مدینہ کو لجپال سمجھتے ہیں
دامانِ طلب بھر کر محفل سے وہ جاتے ہیں

اس آس پہ جیتا ہوں کہدے یہ کوئی آکر
چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں

حدیث شریف اخلاق، نیکی اور صلہ رحمیعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَثْقَلُ شَيْءٍ...
05/01/2025

حدیث شریف
اخلاق، نیکی اور صلہ رحمی

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَثْقَلُ شَيْءٍ فِي الْمِيزَانِ الْخُلُق الْحَسَنُ. (

ابو درداء‌رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ میزان میں سب سے بھاری چیز اچھا اخلاق ہوگا

Al-Silsila #9

-silsila9

حمد | مظفر وارثی | انتخاب | ایس جے اسلامک پروڈکشن کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہےوہی خدا ہےدکھائی بھی جو نہ دے، نظر ب...
05/01/2025

حمد | مظفر وارثی | انتخاب | ایس جے اسلامک پروڈکشن

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے، نظر بھی جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے
وہی مشرق، وہی مغرب
سفر کريں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دِکھا رہا ہے
وہی خدا ہے
تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں
وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے
وہی خدا ہے
نظر بھی رکھے سماں پے بھی
وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں جگمگا رہا ہے
وہی خدا ہے
کسی کو سوچوں نے کب سراہا
وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پے پہرے بٹھا رہا ہے
وہی خدا ہے
کسی کو تاج وقار بخشے،کسی کو ذلتی کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پے مہر قدرت لگا رہا ہے
وہی خدا ہے
سفید اسکا، سیاہ اسکا، نفس نفس گواہ اسکا
جو شعلہ جاں جلا رہا ہے، بجھا رہا ہے
وہی خدا ہے

Address

Al Nahda 2
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SJ Islamic Productions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SJ Islamic Productions:

Share

Category