Main Or App

Main Or App This page is all about Breaking News/ Sports /Entertainment/Videos Creater/Social Issues/Current affairs/ foreign affairs/food lovers Traveling and many more.

14/09/2026

پیٹرول سبسڈی کیسے حاصل کی جا سکتی ھے؟
رجسٹرڈ ھونے والے شخص کے نام پر ھی کار یا موٹر سائیکل رجسٹرڈ ھونی چاہیے؟

کیا آپ اس سبسڈی کے طریقہ کار سے متفق ھیں ؟

🚨*بریکنگ نیوز  ___  صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام خط۔*شاہ غلام قادر کا کہنا ہے ...
14/09/2026

🚨*بریکنگ نیوز ___ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام خط۔*

شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ (مبینہ طور پر) سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی ان پر اور انکی بیٹی پر دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کا الزام لگا رہے ہیں۔

شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ یہ الزامات میرے لئیے انتہائی پریشان کن ہیں۔ اگر مجھ جیسے محب وطن شہری پہ مخص سیاسی کردار کشی کیلئے ایسے الزامات لگائے جائیں گے تو کوئی بھی شخص ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے پر آمادہ نہیں ہو گا۔

لہٰذا فیلڈ مارشل اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیں ۔ اور یہ الزامات درست ثابت نہ ہوں تو آپ سیکٹر کمانڈر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

پنجاب میں پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمیپنجاب حکومت نے نجی گاڑیوں کے مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفک...
14/09/2026

پنجاب میں پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی

پنجاب حکومت نے نجی گاڑیوں کے مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہر سال کرانا ہوگا۔

نئے ضابطے کے مطابق مقررہ مدت کے دوران گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں مالک کو پہلے مرحلے میں چالان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جبکہ خلاف ورزی جاری رہنے پر گاڑی کو بند کرنے کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

صوبے میں موجود لاکھوں نجی گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے فی الحال 13 فٹنس سینٹرز قائم ہیں۔ سینٹرز کی محدود تعداد کے باعث شہریوں کو ٹیسٹ اور سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اضافی مشکلات پیش آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکومت نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے سالانہ فیس بھی مقرر کی ہے، جو گاڑی کی نوعیت کے مطابق 500 روپے سے 2 ہزار روپے تک ہوگی۔

نئے فیصلے کے بعد گاڑی مالکان کو سالانہ فٹنس ٹیسٹ اور سرٹیفکیٹ کے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے، جس سے ان کے مجموعی اخراجات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

14/09/2026

مغلپورہ پل پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کے دوران ایک بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار مبینہ طور پر آپے سے باہر ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چالان کیے جانے پر موٹر سائیکل سوار نے احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل سڑک پر الٹ دی اور شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا ٹریفک قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور شہریوں کی اپنی جان کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کا استعمال ناگزیر ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ساہیوال/شہید احمد پوسوال بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ۔
13/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
ساہیوال/
شہید احمد پوسوال بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ۔

12/09/2026

*🚨ملک بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ کل اتوار کو 30 ربیع الاول ہے اور 14 ستمبر بروز پیر کو یکم ربیع الثانی 1448 ہوگی۔*

چیئرمین مرکزی رویت ھلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا باضابطہ اعلان

12/09/2026

20 ستمبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف صرف جماعت اسلامی کا ھی لانگ مارچ نہیں بنتا بلکہ یہ پوری قوم کا لانگ مارچ بنتا ہے؟

لاہور: رشوت کے الزام میں لیڈی پولیس انسپکٹر اور شوہر رنگے ہاتھوں گرفتارلاہور میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، مبینہ طور پر م...
12/09/2026

لاہور: رشوت کے الزام میں لیڈی پولیس انسپکٹر اور شوہر رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، مبینہ طور پر مقدمے میں ریلیف دینے کے عوض رشوت طلب کرنے والی لیڈی پولیس انسپکٹر اور اس کے شوہر کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن ’’اے‘‘ کے مطابق شکایت کنندہ عمر دراز نے لیڈی پولیس انسپکٹر دینش احمد اور ان کے شوہر نعیم غفور کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ تھانہ غازی آباد لاہور میں درج مقدمہ نمبر 1859/26 کی تفتیش میں مبینہ طور پر ملزم کے حق میں کارروائی کے لیے رشوت طلب کی جا رہی تھی۔

شکایت کنندہ کے مطابق مبینہ طور پر پہلے ہی 3 لاکھ 27 ہزار روپے وصول کیے جاچکے تھے جبکہ مزید 40 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی تصدیق کے بعد متعلقہ افسر نے شکایت کنندہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کا منصوبہ بنایا۔

کارروائی کے دوران 15 ہزار روپے کے نشان زدہ کرنسی نوٹ لیڈی انسپکٹر کے شوہر نعیم غفور کے قبضے سے برآمد ہوئے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کامیاب ہونے پر لیڈی انسپکٹر دینش احمد اور ان کے شوہر نعیم غفور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 55/26 درج کرتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 161، 162 اور متعلقہ اینٹی کرپشن قانون کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

27 ستمبر کے مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے 106 کارکنان نظر بندپی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ہونے والے مارچ کے پیش نظر راولپنڈی ڈویژ...
12/09/2026

27 ستمبر کے مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے 106 کارکنان نظر بند

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ہونے والے مارچ کے پیش نظر راولپنڈی ڈویژن میں تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکنان کو نظر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جیو نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نظر بند کیے گئے پی ٹی آئی کارکنان کو 30 روز کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارکنان کی نظربندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان کے خلاف نظربندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔ ان میں راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 جبکہ واہ کینٹ سے 4 کارکنان شامل ہیں۔

یہ کارروائی پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اعلان کردہ مارچ کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

اپر دیر کے گاؤں سے انگلینڈ تک، رضا اللہ کی کرکٹ میں حیران کن انٹریاپر دیر کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے وا...
12/09/2026

اپر دیر کے گاؤں سے انگلینڈ تک، رضا اللہ کی کرکٹ میں حیران کن انٹری

اپر دیر کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر رضا اللہ کی کہانی کسی فلمی منظر سے کم نہیں۔ جب انہیں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی اطلاع ملی تو ان کے پاس موبائل فون بھی موجود نہیں تھا کہ براہِ راست انہیں بتایا جاسکے کہ وہ انگلینڈ روانہ ہونے والے ہیں۔

رضا اللہ تک خبر پہنچانے کے لیے مقامی کوچ سے رابطہ کیا گیا۔ کوچ ان کے گھر پہنچے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر لاہور پہنچیں، جہاں سے انہیں قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانا تھا۔

چند روز پہلے تک کرکٹ کے بڑے حلقوں میں رضا اللہ کا نام زیادہ معروف نہیں تھا، لیکن انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد وہ اچانک عالمی کرکٹ کے مرکزِ نگاہ بن گئے ہیں۔

صرف 21 سالہ رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو سے قبل محض 8 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔ اتنا ہی نہیں، انگلینڈ روانگی سے کچھ عرصہ پہلے تک ان کے پاس پاسپورٹ بھی موجود نہیں تھا۔

تاہم ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہی نوجوان فاسٹ بولر نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کو آؤٹ کرکے اپنی پہلی بڑی کامیابی حاصل کی اور ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بولنگ کے بعد جب انہیں بیٹنگ کا موقع ملا تو رضا اللہ نے نویں نمبر پر آکر جارحانہ انداز اپنایا اور صرف ایک ہی دن میں 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل دی۔ وہ پاکستان کی جانب سے اس اننگز میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔

رضا اللہ نے اپنی اس اننگز کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، جبکہ ان کی پراعتماد بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

ان کی کارکردگی نے یہ سوال بھی دوبارہ اجاگر کردیا ہے کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں موجود باصلاحیت نوجوانوں تک مؤثر انداز میں رسائی کیسے ممکن بنائی جائے۔ رضا اللہ کی مثال بتاتی ہے کہ مناسب موقع اور رہنمائی ملنے پر غیر معروف علاقوں سے سامنے آنے والے کھلاڑی بھی بڑے عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیت منوا سکتے ہیں۔

رضا اللہ کی اچانک شہرت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ شائقین کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی پر گفتگو جاری ہے اور مستقبل میں مختلف ٹی20 لیگز میں ان کی ممکنہ طلب کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

رضا اللہ کا سفر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں، دیہات اور چھوٹے شہروں میں کرکٹ کا بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نوجوانوں کو تلاش کرنے، تربیت دینے اور بروقت مواقع فراہم کرنے کے لیے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اپر دیر سے انگلینڈ کے ٹیسٹ میدان تک رضا اللہ کا سفر نہ صرف ایک نوجوان کھلاڑی کی کامیابی کی داستان ہے بلکہ ان تمام باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے امید کی مثال بھی ہے جو وسائل کی کمی کے باوجود بڑے خواب دیکھتے ہیں۔

Address

Dubai
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Main Or App posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Main Or App:

Shortcuts

Share