08/03/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس!
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام پر ایٹم بم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 11 ارب روپے کا لگژری طیارہ خریدنے کو غلط ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے وقت ایسے اخراجات کے بجائے یہی وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں تھے۔