Daily Wah Taxila.

Daily Wah Taxila. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Wah Taxila., Media/News Company, Dubai.

"ٹیکسلا، واہ کینٹ اور گرد و نواح کی تازہ ترین اور مستند خبریں اب آپ کی انگلیوں کی زَد میں۔ ہمارا مقصد ہے بروقت رپورٹنگ، غیر جانبدار صحافت اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا۔ ہم لاتے ہیں سیاسی، سماجی، تعلیمی، ثقافتی اور ماحولیاتی خبریں،

22/08/2026

احتیاط ضروری ہے

راولپنڈی سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عید میلاد النبی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ سی پی او نے جلوس کے روٹ کا...
22/08/2026

راولپنڈی

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عید میلاد النبی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

سی پی او نے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران کو بہترین سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں،

سی پی او امن کمیٹی کے عہدیداران سے بھی ملے اور سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی،

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ربط کے ذریعے جلوس کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، سی پی او

ترجمان راولپنڈی پولیس

22/08/2026

واہ کینٹ: منڈی موڑ میں ٹیوشن کے بہانے گھر میں زبردستی داخل ہونے والی مشکوک خواتین کا معمہ، اہلخانہ کو بلیک میل کر کے پیسے بٹور لیے؛ تھانہ واہ کینٹ میں کارروائی کے لیے درخواست جمع..
واہ کینٹ کے علاقے منڈی موڑ، یو ٹرن گلی نمبر 2 میں سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو نامعلوم مشکوک خواتین ٹیوشن پڑھوانے کے بہانے ایک شہری کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئیں اور گھر میں موجود بچوں کی ریکی کرنے سمیت اہلیہ کو ہراساں و بلیک میل کر کے رقم بٹور کر فرار ہو گئیں۔
​تفصیلات کے مطابق منڈی موڑ کے رہائشی عقیل احمد کی اہلیہ جو گھر پر محلے کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں، کے پاس دو نامعلوم خواتین آئیں۔ جمعہ کا دن ہونے پر جب انہیں بعد میں آنے کا کہا گیا تو وہ زبردستی گھر کے اندر داخل ہو کر بیٹھ گئیں۔ گھر میں موجود دو چھوٹے بچوں کو وہ مشکوک انداز میں گھورتی رہیں، جس پر اہلیہ نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے بچوں کو فوراً گھر سے باہر بھیج دیا۔
​اس کے بعد مذکورہ خواتین نے عجیب و غریب حرکات شروع کر دیں، دھاگا مانگ کر ٹکڑے کروائے اور گھر و بچوں سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ خاتونِ خانہ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جب کہا کہ ان کا بیٹا پولیس میں ہے، تو دونوں خواتین گھبرا گئیں اور خود کو خواجہ سرا ظاہر کرتے ہوئے بددعاؤں اور خوفناک نتائج کی دھمکیاں دینے لگیں۔ انہوں نے زبردستی پیسے مانگے جس پر خاتونِ خانہ نے ڈر کر 1000 روپے دے کر جان چھڑائی۔ جاتے ہوئے دونوں مشکوک خواتین یہ کہہ کر گئیں کہ وہ کل صبح دوبارہ آئیں گی۔
​واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بچوں کے اغوا یا ڈکیتی کی کسی بڑی واردات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری عقیل احمد نے تھانہ واہ کینٹ میں باقاعدہ تحریری درخواست جمع کروا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر پولیس کو تفتیش کے لیے ضرورت ہو تو ان کی اہلیہ ان مشکوک خواتین کی فوری شناخت کر سکتی ہیں۔
​اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان نے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او واہ کینٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، علاقے میں گشت بڑھائی جائے اور ان مشکوک و بلیک میلر عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اھلیان واہ کینٹ/ ٹیکسلا سے دردمندانہ اپیل قبرستان کی صفائی، راستوں کی حفاظت، گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام اور اس ج...
21/08/2026

اھلیان واہ کینٹ/ ٹیکسلا سے دردمندانہ اپیل
قبرستان کی صفائی، راستوں کی حفاظت، گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام اور اس جگہ کی حرمت کا خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم اپنے بزرگوں اور اپنوں کی قبروں کا احترام نہیں کر سکتے تو صرف زبانی طور پر “آخری آرام گاہ” کہنے کا کیا فائدہ؟ اور احترام ہمارے عملی رویے سے ظاہر ہونا چاہیے۔ خاص طور پر اگر قبرستان سے گندا نالے کا پانی گزر رہا ہو تو یہ صرف صفائی کا مسئلہ نہیں بلکہ قبروں اور وہاں مدفون لوگوں کی حرمت کا بھی معاملہ ہے۔
قبرستان کی صفائی، راستوں کی حفاظت، گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام اور اس جگہ کی حرمت کا خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم اپنے بزرگوں اور اپنوں کی قبروں کا احترام نہیں کر سکتے تو صرف زبانی طور پر “آخری آرام گاہ” کہنے کا کیا فائدہ؟

حالیہ بارشوں سے قبرستانوں میں قبروں کے حالات نا گفتہ بہ ھو چکے ھیں۔ متعدد قبریں زمین بوس ھو چکی ھیں ۔لواحقین کو اگر فرصت ملے تو قبرستان کا چکر لگا لیں۔ کچھ ذمے داریاں مرحو مین کے لواحقین کی بھی ھیں ۔یہاں وہ دفن ھیں جنہوں نے اپنا کل ھمارے آ ج کیلئے قربان کیااور کنٹونمنٹ بورڈز اور میونسپل کمیٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ بھی تعاون فرمائیں

والسلام
طاھر محمود راجا ایڈووکیٹ

21/08/2026

ساحل سمندر پر ایک الگ طرح کا سکون ہے

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
21/08/2026

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

21/08/2026

۔برامہ انٹرچینج کے قریب خاتون کی لاش برآمد
برامہ انٹرچینج کے قریب ملنے والی خاتون کی لاش کے حوالے سے ورثاء سے بات چیت ہوئی۔ ان کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 65 سے 70 سال کے درمیان تھی اور وہ مانگ کر گزر بسر کرتی تھیں اور جھگیوں میں رہتی تھیں۔ گزشتہ شب وہ گھر سے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں۔
ورثاء کے بقول خاتون کے پیٹ پر کٹ لگنے کے نشانات تھے، تاہم موقع پر موجود لوگوں کےشاہدے کے مطابق جسم پر جلنے کے واضح نشانات موجود تھے اور کپڑے بھی جلے ہوئے تھے، جس سے بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید خاتون کو کرنٹ لگا ہو۔
تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔

21/08/2026

پیر مسرور نواز جھنگوی کی چوہدری نقاش اسلم سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

واہ کینٹ: سابق ایم پی اے پیر مسرور نواز جھنگوی صاحب نے ڈسٹرکٹ ممبر پرائس کنٹرول اتھارٹی چوہدری نقاش اسلم آف چکری کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

پیر مسرور نواز جھنگوی صاحب نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر چوہدری نقاش اسلم نے پیر مسرور نواز جھنگوی صاحب کی آمد، تعزیت اور دعاؤں پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

21/08/2026

عمران خان واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے اور مختصر قیام کے بعد سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو دوبارہ ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

21/08/2026

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان اب سے کچھ دیر اہم پریس کانفرنس کریں گے

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Wah Taxila. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Wah Taxila.:

Shortcuts

Share