10/11/2025
اظہارِ تشکر از
کمال فیملی ناصر کمال اعوان والدِ دلہہ حسن عبداللہ اعوان
میرے بیٹے حسن عبداللہ اعوان کے ولیمہ کی پُرمسرت تقریب میں شرکت فرمانے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آپ کی تشریف آوری ہمارے خاندان اور علاقے کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔
یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ اس تقریب کو ملک کے مختلف اہم اداروں سے تعلق رکھنے والی انتہائی قابلِ احترام شخصیات نے رونق بخشی۔
ہم بالخصوص ان تمام معززین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں نوازا:
فضائیہ اور بحریہ کے اعلیٰ افسران: ایئر کموڈور فاروق تارڑ، کموڈور عابد رفیق، گروپ کیپٹن عمر مرزا، گروپ کیپٹن ندیم شہزاد، کیپٹن (PN) راشد چوہدری، اور کیپٹن (Navy) سید توصیف بخاری (UK)۔
عسکری قیادت اور پولیس: ڈی آئی جی پولیس افضال احمد کوثر، بریگیڈیئر عمر گھمن، بریگیڈیئر تنویر ناصر، کرنل ایم افضل، اور کرنل ساجد زمان، میجر جنرل وسیم حیدر۔
بین الاقوامی اور دیگر معززین: فارن آفیسر یاسر محمود، انجینئر راجہ افتخار (UK)، جناب علی کیانی، چوہدری صدف گورسی، اور جناب وحید بنگش۔ سید ضیاء شاہ کاظمی واپڈا
آپ سب کی باوقار حاضری نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ آپ کی نیک تمنائیں اور محبت ہماری نئی نسل کے لیے بہترین سرمایہ ہیں۔آپ کی آمد کا ایک بار پھر بے حد شکریہ