Visaal e Yaar

Visaal e Yaar پوچھا، وصال یار کیا ہے
ہم کہتے ہیں اگر عشق سلامت رہے، اور اس پر استقامت رہے، تو ہر لمحہ وصال یار ہے

~ To Find And Upload The Golden Videos Of Our Legends Of Naat Recieters That's To Keep In Memory Of Our Young Generations. Alhamdulillah More Than 250,000 Different Videos Uploaded on our 50 Youtube Channels. Keep In Touch With www.facebook.com/visaaleyaarofficial , For Updates.

05/09/2025

عاشقان کو میلادالنبیﷺ کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ کریم ہم سب پر ہمیشہ سلامتی رکھے، آمین

استنبول نے اپنی پوری تاریخ میں ایسا ہجوم کبھی نہیں دیکھا جیسا کہ آخری خلیفہ، سلطان عبد الحمید ثانی رحمہ اللہ کی جنازے می...
26/08/2025

استنبول نے اپنی پوری تاریخ میں ایسا ہجوم کبھی نہیں دیکھا جیسا کہ آخری خلیفہ، سلطان عبد الحمید ثانی رحمہ اللہ کی جنازے میں ہوا۔
اُن کی وفات کے اگلے دن، جو کہ پیر کا دن تھا، ان کا جنازہ قصر طوپ قاپی کی طرف لے جایا گیا جیسا کہ رواج تھا، اور اُن کی وصیت کے مطابق اُنہیں اپنے دادا سلطان محمود کی قبر کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

ان کے جنازے میں بے شمار خلائق شریک ہوئے جن کی آوازیں رونے اور بین کرنے سے بلند ہو رہی تھیں، وہ کہہ رہے تھے:
"اے ہمارے والد! ہمیں چھوڑ کر کہاں جا رہے ہو؟"

عجیب بات یہ ہے کہ وہی لوگ جنہوں نے سلطان عبد الحمید ثانی کو معزول کیا اور ان کے خلاف انقلاب برپا کیا اور اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا، وہ عوام کو اس عظیم الوداعی اجتماع سے روکنے کی جرأت نہ کرسکے۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز یہ کہ وہ خود اُن کے تابوت کے ارد گرد نہایت ادب و احترام کے ساتھ کھڑے تھے، اور ان کی میت کو پرنم آنکھوں سے دیکھ رہے تھے، دل میں سلطان کی عظیم سیاست اور غیر معمولی ذہانت کا اعتراف کر رہے تھے، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

صدرِاعظم طلعت پاشا بھی اُن کے جنازے میں شامل تھے، وہ اپنے دائیں ہاتھ سے اپنا چہرہ ڈھانپے، تابوت کے پیچھے چل رہے تھے اور زار و قطار رو رہے تھے۔ سلطان عبد الحمید کے دشمن اور دوست سب اُن کی آخری رسومات میں شریک ہوئے تاکہ انہیں الوداع کہہ سکیں۔

یوں سلطان عبد الحمید کی روح اپنے خالقِ حقیقی کے پاس جا پہنچی، اس سے پہلے کہ خلافتِ عثمانیہ اپنی آخری سانس لیتی۔

ان پر بہت سے شعرا نے مرثیے کہے، جن میں اُن کے سب سے بڑے مخالف "رضا توفیق" بھی شامل تھے جنہوں نے لکھا:

جب تاریخ تمہارا نام لے گی
حق تمہارے ساتھ ہوگا، اے عظیم سلطان!
ہم ہی وہ لوگ تھے جنہوں نے بے حیائی کے ساتھ بہتان باندھے
عصر کے سب سے بڑے سیاستدان پر۔
ہم نے کہا: سلطان ظالم ہے، سلطان مجنون ہے
ہم نے کہا کہ سلطان کے خلاف انقلاب ضروری ہے
اور ہم نے وہ سب کچھ مان لیا جو شیطان نے ہمیں کہا تھا…!!

اور "امیر الشعراء" احمد شوقی نے بھی اُن کے حق میں ایک قصیدہ کہا، جس میں لکھا:

تم پر روئے مینار اور منبر … اور تم پر سلطنتیں اور ممالک روئے۔
ہند سوگوار، مصر غمزدہ … تمہارے لیے اشکوں کی بارش برسائی۔
شام سوال کرتا ہے، عراق اور فارس پکار اٹھے … کیا خلافت زمین سے مٹا دی گئی؟
انہوں نے گلے سے سب سے بہترین ہار اتار لیا … اور شانوں سے سب سے عمدہ دوپٹہ چھین لیا

21/08/2025

ہو عطا مجھ کو جام

19/08/2025

آ گیا ہوں دور کیوں میں روضہ سرکارﷺ سے
جناب نعمان زاہد صاحب کی خوبصورت آواز نے سماں باندھ دیا

Join Visaal e Yaar In TikTok 👇👇👇👇👇
16/08/2025

Join Visaal e Yaar In TikTok
👇👇👇👇👇

45 Followers, 6 Following, 1835 Likes - Watch awesome short videos created by Visaal-e-Yaar

خبر غم انا للہ وانا الیہ راجعون، ثناء خوان رسولﷺ گل تعارف احمد نقشبندی اس دار فانی سے انتقال فرما گئے، اللہ کریم جنت الف...
04/08/2025

خبر غم
انا للہ وانا الیہ راجعون، ثناء خوان رسولﷺ گل تعارف احمد نقشبندی اس دار فانی سے انتقال فرما گئے، اللہ کریم جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آپ کے درجات بلند فرمائے، آمین ثم آمین

11/09/2024

Big shout out to Visaal e Yaar newest top fans! 💎 Mian Ibrahim

Drop a comment to welcome them to our community,

11/09/2024

آیا نامﷺ مبارک اوہدا
سلیم کاشر
عشق سلامت، وصال یار

مرحبا یا مصطفی ﷺ مرحبا یا مصطفی ﷺعالم اسلام کو ربیع النور کی آمد مبارک ہو
04/09/2024

مرحبا یا مصطفی ﷺ مرحبا یا مصطفی ﷺ
عالم اسلام کو ربیع النور کی آمد مبارک ہو

16ویں صدی کا ایک شاندار چھوٹا پتّی نما قرآن مجید کا نسخہ آگرہ میں مغل دور کے دوران تیار کیا گیا تھا۔  یہ نسخہ 1574ء (982...
28/08/2024

16ویں صدی کا ایک شاندار چھوٹا پتّی نما قرآن مجید کا نسخہ آگرہ میں مغل دور کے دوران تیار کیا گیا تھا۔

یہ نسخہ 1574ء (982 ہجری) میں علی بن عبد الکریم البصری نے نقل کیا تھا اور اپنے نفیس اور خوبصورت ڈیزائن کے وجہ سے مشہور ہے۔

اس نسخے میں 242 صفحات ہیں، ہر صفحے پر 19 سطریں ہیں جو سیاہ سیاہی میں کریم کاغذ پر نفیس غبار (چھوٹے) خط میں لکھی گئی ہیں۔

سورہ کے عنوانات سفید ثلث خط میں تنگ پینلوں پر لکھے گئے ہیں، جن کے کنارے سنہری پھولوں کے نمونوں سے مزین ہیں جو گلابی رنگے ہوئے کاغذ پر ہیں۔

یہ شاندار نسخہ مغل بادشاہ اکبر کے دور میں لکھا گیا تھا.

16 اگست 1997 استاد نصرت فتح علی خان صاحب کو ہم سے بچھڑے 27 برس ہو گئے،  ایسا لگتا ہے کہ آج بھی خاں صاحب ہم میں موجود ہیں...
16/08/2024

16 اگست 1997 استاد نصرت فتح علی خان صاحب کو ہم سے بچھڑے 27 برس ہو گئے، ایسا لگتا ہے کہ آج بھی خاں صاحب ہم میں موجود ہیں، ہمارے دلوں میں، ہماری یادوں میں، اور ہمیشہ رہیں گے، اللہ پاک خاں صاحب کے درجات بلند فرمائے، اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین 🙏
ضیاء الحق، وصال یار

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Visaal e Yaar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Visaal e Yaar:

Share