07/09/2026
کہوٹہ: نڑھ نورآباد آبشار میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہوگا
کہوٹہ: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نڑھ نورآباد میں موجود آبشار میں ایک نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق نوجوان کے ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم تاحال نوجوان کی نعش نہیں نکالی جا سکی۔ ریسکیو آپریشن کل دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گہرے پانی میں نہانے پر پابندی کے باوجود ان مقامات پر چیک اینڈ بیلنس اور مؤثر نگرانی کا فقدان نظر آتا ہے۔ سیاحتی مقامات پر آنے والے افراد کی رہنمائی اور خطرناک مقامات پر جانے سے روکنے کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ والدین کی ذمہ داری بھی اہم ہے۔ والدین اپنے بچوں اور نوجوانوں کو آگاہ کریں کہ اگر انہیں تیراکی نہیں آتی تو گہرے پانی میں اترنے سے ہرگز گریز کریں۔
⚠️ ایک لمحے کی لاپرواہی قیمتی جان لے سکتی ہے۔