Jwand TV

Jwand TV Blogger and Digital Creator Broadcasting from 08:00 to 23:59 daily, the station ensures that its content is accessible to a wide audience throughout the day.

FM Radio Swat is a prominent community radio station that began its operations on December 6, 2007, in the picturesque region of Swat, Pakistan. Founded by Rahim Ullah Shaheen, the station has been dedicated to fostering peace, maintaining law and order, promoting education, and raising awareness among the local population. The station's programming reflects its commitment to these ideals, with sh

ows such as "Da Ghazal Makham," "Hujra," and "Palwashee" offering a platform for discussions, debates, and cultural exchange. These programs aim to engage the listeners in meaningful dialogues about important issues, cultural heritage, and social development. FM Radio Swat plays a crucial role in the region by providing a space for open conversations that contribute to the overall well-being of the community. With its emphasis on peace, education, and awareness, FM Radio Swat has become an integral part of the local landscape, actively working to create a positive impact on society and contribute to the betterment of the region.

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹول سوات خواجہ آباد کرکٹ گراؤنڈ مقابلے
27/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹول سوات خواجہ آباد کرکٹ گراؤنڈ مقابلے

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹول چیتوڑ گراؤنڈ کرکٹ مقابلے
27/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹول چیتوڑ گراؤنڈ کرکٹ مقابلے

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹول  سوات خوازہ خیلہ گراؤنڈ کرکٹ مقابلے
27/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹول سوات خوازہ خیلہ گراؤنڈ کرکٹ مقابلے

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹیول 2025 کا فیکسچر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق کو پیش کی جارہی ہے اس موقع پر اے ڈی ای ...
23/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹیول 2025 کا فیکسچر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق کو پیش کی جارہی ہے اس موقع پر اے ڈی ای او سپورٹس شفیق الرحمن، جنرل سیکرٹری محمد فیاض خان اور صابر خان موجود ہیں۔

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹیول 2025 تیاریاں مکمل 27 اکتوبر سے شاندار، آغاز ہونے جا رہا ہے۔ انشاءاللہڈپٹی ڈی ای او سوات فض...
20/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹیول 2025 تیاریاں مکمل 27 اکتوبر سے شاندار، آغاز ہونے جا رہا ہے۔ انشاءاللہ
ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق، اے ڈی ای او سپورٹس شفیق الرحمان ، بخت روان حسرت، اور ہر دلعزیز صابر خان فیکسچر کی تیاریوں میں مصروف عمل۔۔۔۔

کیا آپ تیار ہیں؟؟؟؟ ہاں مڈل سکولز کے تمام طلباء، اور سٹاف تیار ہیں
20/10/2025

کیا آپ تیار ہیں؟؟؟؟
ہاں مڈل سکولز کے تمام طلباء، اور سٹاف تیار ہیں

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے ڈپٹی ڈی ای او  سوات فضل خالق صاحب کا پیغام
20/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق صاحب کا پیغام

19/10/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول ڈمبرہ خوازہ خیلہ کی ابتر صورتحال ۔۔ ننھے طلباء کا مستقبل بطرف تاریک ۔۔ 13 سال سے صوبے میں برسراقتدار تحریک انصاف حکومت ، منتخب ممبران اور محکمہ تعلیم پر سوالیہ نشان

19/10/2025

انٹر مڈل سکولز سپورٹس گالا سوات 2025 – کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں کا شاندار میلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا
ضلع بھر کے سپورٹس گراؤنڈز میں رنگا رنگ تقریبات، تمام مڈل سکولز کے طلبہ کی بھرپور تیاری

سوات (نامہ نگار) – ضلع سوات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سالانہ انٹر مڈل سکولز سپورٹس گالا 2025 کا انعقاد 27 اکتوبر سے کیا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ شاندار ایونٹ ضلع بھر کے مختلف سپورٹس گراؤنڈز میں بیک وقت منعقد ہوگا، جس میں مڈل سکولز کے طلبہ نہ صرف کھیلوں بلکہ ادبی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس گالا میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے، جبکہ دوسری جانب تقاریر، ملی نغمے، اور مضمون نویسی جیسے ادبی مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ سپورٹس گالا کا مقصد بچوں میں صحت مند مسابقت، ٹیم ورک، اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

سپورٹس جنرل سیکرٹری فیاض خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری صابر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ہر ایونٹ کے لیے علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "طلبہ کی دلچسپی قابلِ دید ہے، ہر اسکول سے درجنوں طلبہ نے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے نام درج کرائے ہیں، اور اس بار والدین اور اساتذہ کی شمولیت بھی حوصلہ افزا ہے۔"

علاقائی سطح پر ایسے ایونٹس کے انعقاد سے طلبہ کو نہ صرف اپنی چھپی ہوئی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ مستقبل میں قومی سطح پر بھی نمائندگی کے امکانات روشن ہوتے ہیں۔

سوات کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے اس قدم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ گالا ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا جو بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

19/10/2025

اشفاق نیورو سائیکاٹرک اینڈ جنرل ہسپتال کوٹنئ خوازہ خیلہ سوات علاقے کے عوام کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے ، عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں صوبے بھر کے اعلیٰ اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کا اشفاق نیورو سائیکاٹرک ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں شرکت

16/10/2025

بریکنگ نیوز
سوات موٹر وے ٹنل نمبر 3 کے قریب ٹرک الٹنے سے گبرال بحرین سوات کے خانہ بدوش خاندان کے 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع

انٹر مڈل سکول سپورٹس ٹورنامنٹ ضلع سوات2025ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سوات ڈاکٹر محمد اقبال کے ہدایات کے مطابق آج ضلع سوات...
09/10/2025

انٹر مڈل سکول سپورٹس ٹورنامنٹ ضلع سوات2025
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سوات ڈاکٹر محمد اقبال کے ہدایات کے مطابق آج ضلع سوات کے مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول ودودیہ ،ضلع سوات میں منعقد ہوا ، جس میں اے ڈی او سپورٹس ، شفیق الرحمان ،ضلع بھر کے مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان اور انچارج صاحبان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری کے خالی ہونے والے نشست اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے نشست پر انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق محمد فیاض خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول چارباغ جنرل سیکرٹری اور
صابر خان پی ای ٹی ، گونمنٹ مڈل سکول حاجی آباد کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم کے ہدایات کی روشنی میں ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ سپورٹس گالا2025آئیندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Address

Dubai
25314

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jwand TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jwand TV:

Share