Javed Ch

Javed Ch حاصل کی ناقدری
اور لا حاصل کی حسرت
ختم ھی نہیں ھوتی

23/04/2025

صبر کی حد یہ ہے کہ تقدیر پر کوئی اعتراض نہ ہو۔

کوئی آزمائش انسان پر بے سبب نہیں آتی۔ کبھی صلہ دیتی ہے، کبھی سبق، كبهى ٹل جاتی ہے، تو کبھی مقبولیت کی سند بن جاتی ہے اور کبھی دعا مانگنے کا سلیقہ سکھا جاتی ہے۔❤️❤️

23/04/2025

ماشاءاللہ سے جو سیلز ٹیکس ریٹرن اور سسٹم کا حال ھو چکا ھے
بزنس مین کو چاھیے اپنی فیکٹری دفتر ٹیکس وکلاء کو فیس کے طور پر سونپ دیں
اور خود اسلام آباد احتجاج پر نکل جائیں... ہیں ؟

چین کے مرکزی بینک (People's Bank of China) نے اچانک اعلان کیا ہے کہ ڈیجیٹل رینمنبی یعنی چینی یوآن  (the digital RMB / Re...
22/04/2025

چین کے مرکزی بینک (People's Bank of China) نے اچانک اعلان کیا ہے کہ ڈیجیٹل رینمنبی یعنی چینی یوآن (the digital RMB / Renminbi, Chinese Yuan) کا کراس بارڈر سیٹلمنٹ سسٹم مکمل طور پر دس آسیان (ASEAN) ممالک اور چھ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا کا 38 فیصد تجارتی حجم اب امریکی ڈالر کی بالادستی والے SWIFT سسٹم کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست”ڈیجیٹل یوآن کے دور“ میں داخل ہو جائے گا۔ یہ مالیاتی جنگ، جسے The Economist نے ”بریٹن ووڈز سسٹم 2.0 کی پہلی لڑائی“قرار دیا ہے، بلاک چین ٹیکنالوجی (block chain technology) کے ذریعے عالمی معیشت کا بنیادی ڈھانچہ بدل رہی ہے۔
ایسے میں جبکہ SWIFT سسٹم اب بھی کراس بارڈر ادائیگیوں میں 3 سے 5 دن کی تاخیر کرتا ہے، چین کے تیار کردہ ڈیجیٹل کرنسی برج نے کلیرنگ کی رفتار کو صرف 7 سیکنڈ تک محدود کر دیا ہے۔ ہانگ کانگ اور ابوطہبی کے درمیان پہلے تجربے میں، ایک کمپنی نے مشرق وسطیٰ کے سپلائر کو ڈیجیٹل یوآن کے ذریعے ادائیگی کی ہے۔ رقوم چھ مختلف بینکوں سے گزرنے کے بجائے ایک ڈسٹری بیوٹڈ لیجر کے ذریعے براہ راست موصول ہوئیں، اور فیس میں 98٪ تک کمی آئی۔ اس ”برق رفتار ادائیگی“ کی صلاحیت نے امریکی ڈالر کے زیرِ اثر روایتی نظام کو فوری طور پر فرسودہ بنا دیا ہے۔
جو بات مغرب کے لیے اور بھی زیادہ تشویشناک ہے وہ ہے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کی تکنیکی برتری۔ ڈیجیٹل یوآن میں استعمال ہونے والی بلاک چین ٹیکنالوجی نہ صرف لین دین کو قابلِ سراغ بناتی ہے بلکہ خودکار طریقے سے منی لانڈرنگ کے خلاف ضوابط بھی نافذ کرتی ہے۔ چین-انڈونیشیا”دو ممالک، دو پارکس“ (Two Countries, Two Parks)منصوبے میں، انڈسٹریل بینک نے ڈیجیٹل یوآن کے ذریعے پہلی کراس بارڈر پیمنٹ مکمل کی، یہ آرڈر کی تصدیق سے لے کر رقم کی وصولی تک صرف 8 سیکنڈ میں مکمل ہوئی، جو روایتی طریقوں سے 100 گنا زیادہ مؤثر ہے۔ اس تکنیکی برتری کی وجہ سے دنیا کے 23 مرکزی بینک اس تجرباتی منصوبے میں شامل ہو چکے ہیں، اور مشرق وسطیٰ کے توانائی کے تاجر اپنی سیٹلمنٹ لاگت میں 75٪ تک کمی لا چکے ہیں۔
اس تکنیکی انقلاب کا گہرا اثر مالی خودمختاری کی نئی تشکیل پر ہے۔ جب امریکہ نے SWIFT کے ذریعے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی، تب تک چین پہلے ہی جنوب مشرقی ایشیا میں یوآن کی ادائیگیوں کا مکمل نظام قائم کر چکا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں آسیان ممالک کے ساتھ کراس بارڈر RMB سیٹلمنٹ کا حجم 5.8 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا، جو 2021 کے مقابلے میں 120٪ زیادہ ہے۔ ملائشیا اور سنگاپور سمیت چھ ممالک نے RMB کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر لیا ہے، اور تھائی لینڈ نے ڈیجیٹل یوآن کے ذریعے پہلی تیل کی ادائیگی مکمل کی ہے۔ یہ”ڈی-ڈالرائزیشن“ کی لہر اتنی طاقتور ہے کہ بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس نے کہا”چین ڈیجیٹل کرنسی کے دور میں کھیل کے اصول طے کر رہا ہے۔“
لیکن جو چیز دنیا کو واقعی چونکا رہی ہے وہ ہے چین کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی۔ ڈیجیٹل یوآن صرف ایک ادائیگی کا ذریعہ نہیں بلکہ”بیلٹ اینڈ روڈ“ حکمتِ عملی کا تکنیکی ذریعہ بھی ہے۔ چین-لاوس ریلوے اور جکارتہ-باندونگ (Jakarta-Bandung) ہائی اسپیڈ ریلوے جیسے منصوبوں میں ڈیجیٹل یوآن بیڈو نیویگیشن اور کوانٹم کمیونیکیشن (Beidou navigation and quantum communication)کے ساتھ مل کر ”ڈیجیٹل سلک روڈ“ تشکیل دے رہا ہے۔ جب یورپی کار کمپنیاں آرکٹک روٹ کے ذریعے فریٹ کی ادائیگی ڈیجیٹل یوآن میں کرتی ہیں، تو چین بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارتی کارکردگی کو 400٪ تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ ”ورچوئل-ریئل اسٹریٹجی“ پہلی بار امریکی ڈالر کی بالا دستی کے مکمل نظام کے لئےایک خطرہ بن چکی ہے۔
آج، دنیا کے 87 فیصد ممالک ڈیجیٹل یوآن سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہو چکے ہیں، اور کراس بارڈر ادائیگیوں کا حجم 1.2 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ جبکہ امریکہ ابھی تک اس پر بحث کر رہا ہے کہ آیا ڈیجیٹل کرنسی امریکی ڈالر کی حیثیت کے لیے خطرہ ہے یا نہیں، چین خاموشی سے 200 ممالک پر مشتمل ایک ڈیجیٹل پیمنٹ نیٹ ورک قائم کر چکا ہے۔ یہ خاموش مالیاتی انقلاب نہ صرف مالی خودمختاری کا سوال ہے بلکہ یہ طے کرے گا کہ مستقبل کی عالمی معیشت کی شہ رگ پر کس کا کنٹرول ہوگا۔
بشکریہ خیر دین چاچا

ایک سپر سٹور سے کچھ خریدنے گیا ہاتھ میں ٹشو ناک بلاک تھی فلو اور چھینکیں انڈین لڑکے ساؤتھ والے آپس میں بات کنے پوچھنے لگ...
22/04/2025

ایک سپر سٹور سے کچھ خریدنے گیا ہاتھ میں ٹشو ناک بلاک تھی فلو اور چھینکیں انڈین لڑکے ساؤتھ والے آپس میں بات کنے پوچھنے لگے پھر ایک نے ڈھونڈ کر آیو روید کی یہ شیشی تھمائی کہ استعمال کرو نزلہ ٹھیک ہو جائیگا یہ بہت حد تک ہمارے ہاں سفیدہ کے پتوں جیسی خوشبو والی شیشی ہے منٹ کے ساتھ بہرحال دل خوش ہوا انسانی ہمدردی ہر جگہ۔۔۔۔

22/03/2025

اپنی صحت کے مطابق اپنی شریک حیات کا انتخاب کریں. جن کے پاس اب یہ آپشن نہیں بچا وہ بروقت بچاو کی تدابیر جیسے ہیلمنٹ اور ایلبو نی پیڈز کا استعمال کریں اور ہاتھا پائی کی صورت میں نرم زمین کا انتخات کریں۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر

صرف پینتالیس لاکھ میں بائی ائیر اٹلیمنڈی بہاؤالدین سے ہمارے ایک رشتہ دار نے اسلام آباد کے ایک ایجنٹ سے فون پر اٹلی کیلئے...
17/03/2025

صرف پینتالیس لاکھ میں بائی ائیر اٹلی

منڈی بہاؤالدین سے ہمارے ایک رشتہ دار نے اسلام آباد کے ایک ایجنٹ سے فون پر اٹلی کیلئے بات چیت کی ایڈریس لیا اور چند دن بعد اسلام آباد میں ایجنٹ کے دیئے ایڈریس پر ملاقات کیلئے پہنچ گیا، اٹلی پہنچ کر دو بندوں کے نوے لاکھ پر معاملہ طے پا گیا، چند دن بعد ایجنٹ کی کال آ گئی کہ فلاں دن اسلام آباد ائیرپورٹ دونوں پہنچ جائیں آپ کا ایران کا ویزا آ گیا ہے،

تہران ائرپورٹ سے میرے بندے آپ کو ریسیو کر کے اُسی شام اٹلی جانے والی فلائیٹ میں آپ دونوں کو بٹھا دیں گے، دونوں جوان ایران پہنچ گئے، وہاں سے دونوں کو ریسیو کر لیا گیا، دوسرے دن اٹلی کے نمبر سے واٹساپ کال آگئی کہ پیسے ٹرانسفر کر دیں ہم اٹلی پہنچ گئے ہیں، جس بھائی کو کال آئی اسے بات کرنے کے انداز سے شک گزار اس نے کہا ویڈیو کال کریں تو اٹلی والے جوان نے کہا کہ نہیں یہ ویڈیو کال سے منع کر رہے ہیں کہ ہم ویڈیو کال نہیں کریں گے، اسلام آباد والے ایجنٹ کو بھی کہا گیا خیر کافی بحث مباحثے کے بعد کوئی بات طے نا ہو پائی پاکستان والے بضد تھے کہ ویڈیو کال پر ہمارے بندوں سے بات کروائیں تب پیسے ٹرانسفر کریں گے ورنہ نہیں،

اب گھر والوں کو شک مزید پختہ ہو گیا کہ ہمارے لڑکے کہیں پھنسے ہوئے ہیں یہ خالص جٹوں والے اسٹائل میں اسلام آباد والے ایجنٹ کے گھر پہنچ گئے، وہاں مزید استفسار پر پتہ چلا کہ اسلام آباد والے حاجی ساب دو چار پلازوں کے مالک ہیں علاقے میں اچھی جان پہچان ہے عزت دار آدمی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ پٹھانوں سے رابطہ ہے جو ایران میں مقیم ہیں اس کے علاوہ کوئی جان پہچان نہیں بندے پہنچ جاتے تو انہوں نے فی بندے کا پانچ لاکھ لینا تھا، اب گھر والوں کو یقین ہو گیا کہ ہمارے لڑکے ایران میں ہی موجود ہیں، ان کا ایک جاننے والا ایران میں کافی عرصے سے مقیم تھا اس کو سارا قصہ سُنایا پاسپورٹس کا ڈیٹا بھیجا گیا اُس نے تھوڑی دیر بعد بتایا کہ آپ کے لڑکے تہران ائرپورٹ سے آگے نہیں گئے بلکہ وہاں سے دو بندوں کے ساتھ ایک پراڈو میں بیٹھ کر ائیروپورٹ سے نکل گئے تھے، نکلنے کے چند گھنٹے بعد میلان(اٹلی) کی ایک فلائیٹ تھی مگر اُس میں سوار نہیں ہوئے اور ایرانی ایمیگریشن ڈیٹا کے مطابق ایران میں ہی موجود ہیں، ( بلکہ سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے بھی چیک کیا گیا)

اب وہاں پولیس سے رابطہ کیا گیا پولیس نے چند گھنٹوں بعد افغانی اغواہ کاروں کے گروہ کو گرفتار کر کے دونوں منڈی والے جوانوں کو ہاتھ پاؤں بندھے بازیاب کر لیا، اب دو تین ماہ گزر گئے مجال ہے جو یہ دونوں اپنے ڈیرے پر بندھی مجوں کو پَٹھے پانے میں ذرا بھی کوتاہی برتتے ہوں بلکہ پہلے دھاریں نہیں کَڈتے تھے اب تو دھاریں بھی بنا کہے نکالتے ہیں ۔

نوٹ: کسی دوست کا اٹلی جانے کا من کرے تو رابطہ کر سکتا ہے صرف چالیس لاکھ میں کیونکہ اب ڈائریکٹ ایران والے ایجنٹ سے رابطہ ہے☺️

80 سال کے ایک بزرگ اپنے گھر کے سامنے برآمدے میں بیٹھے تھے ، مردم شماری کرنے والا ان کے پاس پہنچا بڑے میاں نے اپنے پاس بٹ...
30/12/2024

80 سال کے ایک بزرگ اپنے گھر کے سامنے برآمدے میں بیٹھے تھے ، مردم شماری کرنے والا ان کے پاس پہنچا بڑے میاں نے اپنے پاس بٹھایا اور اسے اپنے خاندان کی تفصیلات بتانی شروع کی لڑکے نے دیکھا کہ بزرگ کے قریب نہایت عمدہ قسم کے باداموں سے بھر اہوا ایک ٹو کرارکھا ہے بزرگ بولے : یہ کسی نے تحفے میں مجھے دیا ہے لیکن مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے تم چاہو تو کھا سکتے ہو شکریہ کہہ کر لڑکے نے بڑے اطمینان سے بادام کھائے اور پوچھا: کیا دینے والے کو معلوم نہیں تھا کہ آپ کے منہ میں تو ایک دانت بھی نہیں ہے۔۔۔۔؟؟

‏بزرگ بولا : معلوم تھا انہیں۔۔۔ لڑکے نے سوال کیا : تو پھر یہ تحفہ کیوں ؟؟؟؟ بزرگ بولا : اصل میں جب مجھے یہ تحفہ ملا تھا، تو اس پر عمدہ قسم کی چاکلیٹ چڑھی ہوئی تھی، جو میں نے چوس چوس کے کھالی۔۔۔

30/12/2024

علمی باتیں

‏اگر آپ گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو گھر کا سامان بیچ دیں

ایک شخص تصور کرتا ہے کہ نوکری اسے خوش کر دے گی، پھر وہ خیال کرتا ہے کہ شادی اسے خوش کر دے گی، پھر اسے خیال آتا ہے کہ بچے...
29/12/2024

ایک شخص تصور کرتا ہے کہ نوکری اسے خوش کر دے گی، پھر وہ خیال کرتا ہے کہ شادی اسے خوش کر دے گی، پھر اسے خیال آتا ہے کہ بچے اسے خوش کر دیں گے، اور جب تک وہ مر نہیں جاتا، وہ تصور ہی کرتا رہتا ہے۔۔۔
‏ - علی الوردی

11/11/2024

‏علامہ اقبال نے مرنے کے بعد جو شعر کہے ان میں سے اکثر بے وزن ہیں

23/09/2024

مرد کو اتنا شریف ھونا چاھئے کہ اس کی بیوی کہے کہ جاؤ میری سہیلی کو اس کے گھر چھوڑ آؤ۔۔

31/08/2024

اگر اپ کا بھی انٹرنیٹ سلو چل رہا ہے تو پریشان نہ ہوں
سیٹنگ میں جائیں .. See More

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Javed Ch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share