20/12/2025
یو سی چیئرمین بیراج کالونی کو ہم نے بہت بار یو سی کے مسئلوں پر شکایات کی اور ہر بار انہونے یہی کہا میری یو سی کو فنڈ نہیں مل رہا جیسے فنڈ آئیں گے ہم کام کروائیں گے
اہلِ محلہ کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنی مدد آپ عوام کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کی۔
روڈ ٹوٹنے اور نالا کھلے ہونے کی وجہ سے کبھی خواتین تو کبھی بچے نالے میں گرجاتے تھے۔
میئر سکھر سے سوال کرتے ہیں کیا بیراج کالونی کسی اور ملک میں ہے جو نہ اس یو سی کو اسٹریٹ لائٹ لگوا کر دی جارہی ہیں اور نہ ہی پچھلے 10 سال سے کوئی ترقیاتی کام ہوا ہے۔
یو سی چیئرمین کے پاس ہم جب بھی شکایت کرتے ہیں ان کا ایک ہی بات کرنا ہوتا ہے میرے پاس فنڈ نہیں۔