Ajk Alerts

Ajk Alerts &KALERTS.
ہم بنیں گے آپ کی آواز.
ہمیں واٹساپ کریں
03052500498

بریکنگ نیوزباغ میں جعلی اور بلیک میلر پیروں کے خلاف کارروائی کا آغاز شروع۔خواتین کو بلیک میل کرنے والا جعلی پیر قاری سفی...
03/09/2025

بریکنگ نیوز
باغ میں جعلی اور بلیک میلر پیروں کے خلاف کارروائی کا آغاز شروع۔
خواتین کو بلیک میل کرنے والا جعلی پیر قاری سفیر ساکنہ ننگہ پانی( نڑیولہ )حوالات میں
مقدمہ درج تفتیش شروع
موصوف اس سے قبل بھی کہیں عورتوں کو روحانی مسائل کے حل کا جھانسہ دیکر حراساں کر چکا ہے۔ تہلکہ خیز انکشافات۔
پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی جعلی عاملوں کا دھندہ عروج پر ہے اور یہ جعلی عامل اس ڈھونگ میں نہ جانے کتنی عزتیں تار تار کر چکے ہوں گے۔
عوام علاقہ باغ کا ایسے جعلی عاملوں کے خلاف گھیراؤ تنگ کرنے اور سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ۔

اس نوٹیفکیشن پہ عمل کروانا کس کی زمہ داری بنتی ہے۔۔۔؟؟لاکھوں روپے تنخواہ اور گاڑیاں  اور لاؤ لشکر کس لئے دیا جاتا ہے؟؟؟؟...
02/09/2025

اس نوٹیفکیشن پہ عمل کروانا کس کی زمہ داری بنتی ہے۔۔۔؟؟
لاکھوں روپے تنخواہ اور گاڑیاں اور لاؤ لشکر کس لئے دیا جاتا ہے؟؟؟؟؟

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2595 مقدر کرتے ہوئے ریٹس کو ہرصورت نافذ ک...
01/09/2025

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2595 مقدر کرتے ہوئے ریٹس کو ہرصورت نافذ کروانے کے لیے اپنے عملہ کو احکامات جاری کر دیے

آزاد کشمیر بھر سے گھریلو سلینڈر کی قیمت بتائیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟

باغ میں ڈینگی اور یرقان کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔۔۔۔۔
01/09/2025

باغ میں ڈینگی اور یرقان کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔۔۔۔۔

01/09/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
تولی پیر ایمبولینس حادثہ کا شکار ڈرائیور موقعہ پر ہی جاں بحق😭

انتہائی اہم موضوع: آزاد جموں و کشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلباء سے براہ راست فیس کی مطالبہ پر پابندیپرائیویٹ ای...
27/08/2025

انتہائی اہم
موضوع: آزاد جموں و کشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلباء سے براہ راست فیس کی مطالبہ پر پابندی

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹرنگ اتھارٹی (پیئیرا) کی علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے براہ راست طلباء سے اسکول میں فیس جمع کرانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ فیس جمع کروانے کی ذمہ داری والدین کی ہے نہ کہ طلباء کی۔ ایسے طریقے بچوں کی بہبود اور تعلیمی اخلاقیات کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ اس سے طلباء میں تناؤ، دباؤ اور امتیازی سلوک پیدا ہو سکتا ہے۔

طلباء کی عزت نفس کے تحفظ اور فیس وصولی کے ایک شفاف نظام کو یقینی بنانے کے لیے، آزاد جموں و کشمیر کی ریاست میں کام کرنے والے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے سختی سے عمل درآمد کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں:
فیس کی وصولی، بقایا جات اور واجبات سے متعلق معاملات براہ راست والدین/سرپرستوں کے ساتھ نمٹائے جائیں.
طلباء کو فیس کی یاد دہانی کرانے کے لیے میسنجر کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ کوئی بھی استاد، عملہ ممبر یا پرنسپل طلباء سے کلاس روم کے اندر یا باہر فیس جمع کرانے کے لیے نہ کہے کسی بھی طالب علم کی فیس کے بارے میں اعلانات، یاد دہانیاں سختی سے ممنوع ہیں۔ طالب علم کے خاندان کی مالی حیثیت خفیہ رہنی چاہیے؛ فیس کی ادائیگی کی بنیاد پر افشاء، امتیازی سلوک یا مختلف سلوک ممنوع ہے. کسی بھی صورت حال میں کسی طالب علم کو فیس نہ ادا کرنے کی وجہ سے کلاس روم میں داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا، امتحان دینے سے روکا نہیں جائے گا یا ذلیل نہیں کیا جائے گا۔
تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیس سے متعلق معاملات کو چلانے کے لیے ایک اکاؤنٹس آفس مقرر کریں گے یہ سرکلر طلباء کے بہترین مفاد میں جاری کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ تعلیمی اداروں (پروموشن اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 2007 کے دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جاۓ گی۔

25/08/2025

باغ
سدھن گلی سائیڈ پر موسلادھار بارشِ شروع
نالہ ماہل کے اردگرد لوگ محتاط رہیں

تالی داس نالہ میں سیلاب کے دوران گاؤں والوں کو کال سب سے پہلے انصار انجم نے کی تھی جس کی وجہ سے گاؤں میں سینکڑوں افراد ک...
24/08/2025

تالی داس نالہ میں سیلاب کے دوران گاؤں والوں کو کال سب سے پہلے انصار انجم نے کی تھی جس کی وجہ سے گاؤں میں سینکڑوں افراد کی جانیں بچی انصار کے پاس ایس کام کی سم تھی اور اس نیٹ ورک کی مدد سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ۔
آج سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد کاشف اقبال نے انصار انجم سمیت دیگر دو ساتھیوں کو خصوصی انعام سے نوازا ۔

24/08/2025

پانیولہ راولاکوٹ داتوٹ تھوراڑ کھائگلہ باغ دھیرکوٹ ٹائیں بنگوئیں اور پونچھ کے دیگر علاقوں میں بارش ندی نالوں میں طغیانی مختلف جہگوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع

23/08/2025

باغ
1- گاؤں نکی کیر میں ایک گھر شدید بارش کی وجہ سے مکمل طور پر لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے آ کر تباہ ھو گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

2-اپر سری آویڑہ محلہ روشن شدید بارش سے مسجد شہید ہوگئ جبکہ ایک شخص کے مکان کی ڈب(مویشیوں کی جگہ) گرنے سے مویشی دب کے ہلاک ہوگئے۔

3- پوٹھ پانیالی کے مقام پر نامی عبدالغفور کا گھر سلائیڈنگ کی زد میں آکر زمین بوس جانی نقصان نہیں ہوا۔

4-مخدوم کوٹ میں راجہ نیاز صدیق راجہ ابرار صدیق اور راجہ اسرار صدیق کے گھروں کے پیچھے بڑی لینڈ سلائیڈنگ گھروں سے خواتین و بچوں سمیت سب نے بھاگ کے جان بچائی اسی طرح اظہر محمود وقار ریاض اور اویس ریاض کے گھروں کے پیچھے سے لینڈ سلائیڈنگ یاد رہے یہ سارے گھر مخدوم کوٹ کی مین سڑک کے نیچے تھے لینڈ سلائیڈنگ روڈ سمیت نیچے آئی ہے

5-جھیڑ غنی آباد سے ملوٹ کو ملانے والے روڈ مکمل بند ہے پس جھولہ سے چار جگہ بڑی سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

6-تھب پنیالی روڈ کھڑ سنگڑا کے مقام سے بوجہ لینڈ سلائیڈ بند تھی جسے بحال کردیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے

23/08/2025

آزاد کشمیر: (سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ) نے 23 سے 30 اگست کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔
اس دوران باغ، مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی ، کوٹلی، بھمبر، راولا کوٹ، حویلی، سدھن گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں، جبکہ کہیں کہیں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے ۔
سیاحوں اور مقامی افراد سے درخواست ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں سے دور رہیں
۔
For Daily Update follow👉🏻 # AjkAlerts
۔
۔


باغ / ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آئی 18 سالہ شارش ولد قیصر کی پرسرار موت، علاقہ میں سنسنی کی لہرباغ ہسپتال میں نیم مردہ حالت میں ل...
12/08/2025

باغ / ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آئی 18 سالہ شارش ولد قیصر کی پرسرار موت، علاقہ میں سنسنی کی لہر

باغ ہسپتال میں نیم مردہ حالت میں لائی گئی لاہور کی 18 سالہ سحرش قیصر دم توڑ گئی۔ رکشہ ڈرائیور لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، جبکہ لڑکی کے باغ آنے کی وجہ تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے وہ کس کام سے باغ آئی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ پولیس کے مطابق ورثاء کی اجازت پوسٹ مارٹم کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ لڑکی کی پراسرار ہلاکت نے باغ شہر کی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، مزید معلومات ورثاء کے باغ پہنچنے پر سامنے آسکتی ہیں ،
عوامی حلقوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ۔

Address

Dubai

Telephone

+923052500498

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share