This is my Life

This is my Life No one can judge me no'r under estimated me, because as far as I know this is my life!

19/04/2024

لوگوں کے لیے صاحبِ کردار بھی میں تھا
خوُد اپنی نگاہوں میں گُنہگار بھی میں تھا

کیوں اب مِرے مَنصب کی سلامی کو کھڑے ہو
یارو! کبھی رُسوا سرِ بازار بھی میں تھا

میں خوُد ہی چُھپا تھا کفِ قاتل کی شِکن میں
مقتوُل کی ٹوُٹی ہُوئی تلوار بھی میں تھا

میری ہی صدا لَوٹ کے آئی ہے مُجھی تک
شاید حدِ افلاک کے اُس پار بھی میں تھا

منزل پہ جو پہنچا ہُوں تو معلوم ہُوا ہے
خوُد اپنے لیے راہ کی دیوار بھی میں تھا

اب میرے تعارف سے گُریزاں ہے توُ، لیکن
کل تک تِری پہچان کا معیار بھی میں تھا

دیکھا تو میں اَفشا تھا ہر اِک ذہن پہ محسنؔ
سوچا تو پسِ پردہء اسرار بھی میں تھا

محسن نقوی

19/04/2024

ڈسنے لگے ہیں خواب مگر کس سے بولئے
میں جانتی تھی پال رہی ہوں سنپولیے

بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کی
اور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لیے

پلکوں پہ کچی نیندوں کا رس پھیلتا ہو جب
ایسے میں آنکھ دھوپ کے رخ کیسے کھولیے

تیری برہنہ پائی کے دکھ بانٹتے ہوئے
ہم نے خود اپنے پاؤں میں کانٹے چبھو لیے

میں تیرا نام لے کے تذبذب میں پڑ گئی
سب لوگ اپنے اپنے عزیزوں کو رو لیے

خوش بو کہیں نہ جائے پہ اصرار ہے بہت
اور یہ بھی آرزو کہ ذرا زلف کھولیے

تصویر جب نئی ہے نیا کینوس بھی ہے
پھر طشتری میں رنگ پرانے نہ گھولیے

پروین شاکر

19/04/2024

جب گناہوں پر آسانی ملنے لگے تو سمجھ جانا چاہیے کہ آخرت خراب کر بیٹھے ہیں اور توبہ کے دروازے بند کر دیا دیئے گئے ہیں 😭😭

19/04/2024
19/04/2024

رَنگ و رَس کی حَوس اور بَس
مَسلہ __ دَسترس __ اور بَس

یوں بُنی ہیں _ رَگیں جِسم کی
ایک نَس ٹَس سے مَس اور بَس

اُس _ مُصَوّر _ کا _ ہر شاہکار
سَاٹھ پِینسٹھ بَرس _ اور بَس

سب _ تماشہ ٕ _ کُن _ ختم شُد
کہہ دِیا _ اُس نے _ بَس اور بَس

19/04/2024

موج خوشبو کی طرح بات اڑانے والے۔۔
تجھ میں پہلے تو نہ تھے رنگ زمانے والے۔۔

کتنے ہیرے میری آنکھوں سے چرائے تُو نے،
چند پتھر میری جھولی میں گرانے والے۔۔

خون بہا اگلی بہاروں کا تیرے سر تو نہیں،
خُشک ٹہنی پہ نیا پھول کھلانے والے۔۔

آ تجھے نظر کروں اپنی ہی شہہ رگ کا لہو،
میرے دشمن،، میری توقیر بڑھانے والے۔۔

آستینوں میں چھپائے ہوئے خنجر آئے،
مجھ سے یاروں کی طرح ہاتھ ملانے والے۔۔

ظلمتِ شب سے انہیں کیسی شکایت محسن؟
وہ تو سورج کو تھے آئینہ دکھانے والے۔۔

محسن نقوی

19/04/2024

عُمرِ رَواں خِزاں کی ہَوا سے بھی تیز تھی
ہر لمحہ برگِ زرد کی صورت بکھر گیا

کب سے گِھرا ہُوا ہُوں بگولوں کے درمیاں
صحرا بھی میرے گھر کے در و بام پر گیا

دل میں چٹختے چٹختے وہموں کے بوجھ سے
وہ خوف تھا کہ رات مَیں سوتے میں ڈر گیا

جو بات معتبر تھی وہ سر سے گزر گئی
جو حرف سرسری تھا وہ دل میں اُتر گیا

ہم عکسِ خونِ دل ہی لُٹاتے پھرے مگر
وہ شخص آنسوؤں کی دھنک میں نکھر گیا

محسن یہ رنگ رُوپ یہ رونق بجا مگر
میں زندہ کیا رہوں کہ مِرا جی تو بھر گیا...!!!

محسن نقوی

💔💔

19/04/2024

ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیں
ورنہ ان تاروں بھری راتوں میں کیا ہوتا نہیں
جی میں آتا ہے الٹ دیں انکے چہرے سے نقاب
حوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں
شمع جس کی آبرو پر جان دے جھوم کر
وہ پتنگا جل تو جاتا ہے فنا ہوتا نہیں
اب تو مدت سے راہ و رسم نظارہ بند ہے
اب تو انکا طُور پر بھی سامنا ہوتا نہیں
ہر شناور کو نہیں ملتا تلاطم سے اخراج
ہر سفینے کا محافظ ناخدا ہوتا نہیں
ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقام خواجگی
ہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں
ہائے یہ بیگانگی نہیں مجھ کو خود کی خبر
ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جُدا ہوتا نہیں
بارہا دیکھا ہے ساغر راہ گزارِ عشق میں
کارواں کے ساتھ اکثر رہنما ہوتا نہیں

ساغرصدیقی

19/04/2024

کیا ھم ھی سدا وفادار رھیں گے
کیا ھمارے ھی نوالوں میں نمک تھا

19/04/2024

عین ممکن ہے کہ جنت میں بھی نہ مل سکیں ہم
یہاں پر ذات کا مسئلہ وہاں درجات کا دکھ 💔

19/04/2024

I: "God, where are you? Why aren't you replying?"

God: "I am replying, but what's important is, are you listening to what I am saying?"

I: "Okay, but what you are saying is contradicting the laws of success. I'm afraid that if I follow that, I might not be as successful as people expect me to be."

God: "So, you want to be successful for others, as they want you to be? Then what's the problem?"

I: "No, God, I don't want that."

God: "Then why are you following what they want you to follow?"

I: "So, what should I do?"

God: "Listen to what I said."

I: "That's complicated."

God: "Then don't complain."

I: "Okay, I'm confused."

God: "Don't be confused. Just listen to yourself without arguing and keep your arms open for the good."

I: "Alright, but why is there no peace and everything is in a state of restlessness?"

God: "Because you guys want to control everything yourselves."

I: "But we have to. We can't just stop everything and wait for a miracle."

God: "Who asked you to? Just keep opening your eyes and follow the process."

P.S: Follow your intuition and explore your own journey. Don't be so harsh on yourself. Just be a little kinder. And don't worry about the imperfections; they are meant to be imperfect.

Asma Tariq

Speechless

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when This is my Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share