01/09/2026
نوشہرہ بابو خوڑ میں غیر قانونی معدنیات کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ ایف ائی ار درج ہونے کے باوجود بھی غیر قانونی معدنیات کا سلسلہ جاری
نوشہرہ: بابو خوڑ کے علاقے میں غیر قانونی معدنیات نکالنے کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا۔ لیز ہولڈر کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو درخواستیں دینے کے باوجود مبینہ طور پر غیر قانونی معدنیات کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق بابو خوڑ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے قدرتی وسائل اور ماحول کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی لیز ہولڈر نے نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، محکمہ معدنیات اور دیگر متعلقہ حکام سےمطالبہ کیا ہے کہ بابو خوڑ میں جاری مبینہ غیر قانونی معدنیات کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا تعین کیا جائے اور قومی خزانے کو ہونے والے ممکنہ نقصان کا ازالہ کیا جائے۔مقامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر موقع پر انسپیکشن اور قانونی کارروائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔