15/08/2026
ٹیکسلا: تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں مشہور ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جبکہ واقعے میں ان کی 15 سالہ بہن بھی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شمسو بی بی کو گردن میں گولی لگی۔ ایف آئی آر کے مطابق انہیں فون کرکے گھر سے بلایا گیا تھا، جس کے بعد وہ بھائی کے ہمراہ گاڑی میں روانہ ہوئیں۔ نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی بے قابو ہوکر ڈمپر سے جا ٹکرائی اور مقتولہ کی بہن اسمیہ زخمی ہوگئی۔
مقتولہ گزشتہ 4 سال سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد تھی۔ والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں مبینہ لین دین کے تنازع اور دھمکیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔