11/12/2025
چکوال: بھون روڈ کی تعمیر کی منظوری مل گئی
چکوال کے باسیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بھون روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ سارہ حیات اور پارلیمانی سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم، سلطان حیدر علی خان کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
اس سے پہلے بھون روڈ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (تعمیرات و مواصلات) سے تکنیکی منظوری کا منتظر تھا، جو اب مکمل ہو چکی ہے۔ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے اور جیسے ہی وہ کھلے گا، کام کا آغاز جلد ہی کر دیا جائے گا۔
یہ منصوبہ دوطرفہ ڈبل روڈ کی تعمیر پر مشتمل ہوگا، جس میں نئی نکاسیٔ آب اور دیگر ضروری سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ سارہ حیات نے بتایا کہ یہ سب محترمہ چیف منسٹر کی خصوصی توجہ اور تعاون کا نتیجہ ہے، جنہوں نے معمول سے ہٹ کر فوری منظوری دی۔