
11/08/2025
کبھی سوچا کہ فیول ٹرک تو کراچی کی سڑکوں پر دن اور رات دونوں میں چلتے ہیں۔اگر کراچی والے بائیک خراب چلاتے ہیں یا "مائنڈ سیٹ" کا مسلہ ہے تو ان فیول ٹینکر سے کوئی حادثہ کیوں نہیں ہوتا؟
(اللّه کرے کبھی ہو بھی نہ)
وجہ یہ ہے کہ پی ایس او تو گورنمنٹ ہوگئی اور باقی پرائیویٹ کمپنیاں کسی ڈرائیور کو نوکری پر رکھنے سے پہلے اس کی تعلیم ، تھانوں سے کریکٹر سرٹیفکیٹ ، میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ میں کلئیر ہونے کے بعد پھر خود اپنے ٹینکر مکمل عوامی سیفٹی کے بعد ڈرائیور کے حوالے کرتی ہیں۔
جس سے کوئی حادثہ نہیں ہوتا۔نہ کبھی کسی نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔نہ دن میں آنے یا نہ آنے کا مسلہ بنا۔کسی کو فرق نہیں پڑتا اندر بیٹھا ڈرائیور کس قوم کا ہے۔
لیکن ڈمپر مافیا کا ہر ڈرائیور چرسی موالی نشئی شرابی غیر پڑھا لکھا غیر تربیت یافتہ ہوتا ہے۔جب نشے میں گاڑی
چلائے گا تو لوگوں کو کچلتا پھرے گا