AJK News Official

AJK News Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJK News Official, Media/News Company, Dubai.

آزاد کشمیر اور دنیا بھر کی مستند اور تازہ ترین خبروں کے لیے اس پیج کو فالو کریں۔ اس طرح آپ افواہوں سے بچ سکتے ہیں اور حقیقی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ مستند خبروں کے لیے اس پیج کو ضرور فالو کریں۔

🚨بریکنگ نیوز___پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاسرکاری گاڑیوں کیلئے ...
17/09/2026

🚨بریکنگ نیوز___پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

سرکاری گاڑیوں کیلئے 3 ماہ تک فیول کی فراہمی 50 فیصد کم۔

غیر ترقیاتی بجٹ میں مالی سال 2026-27 کے دوران 5 فیصد کمی کی جائے گی۔

3 ماہ کیلئے سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی، ناگزیر دوروں پر وزرا و حکومتی عہدیدار اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔

مارکیٹیں رات 9 بجے ، میرج ہالز 10بجے تک اور ریسٹورنٹس، کیفے و فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے،

جبکہ اسپتال، فارمیسیز، بیکریز، تندور، پیٹرول پمپس، ای وی چارجنگ، جمز، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

🚨9 ارب کے جہاز کی بہت تکلیف ہو رہی ہے، جہاز  میرا نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے۔ مریم نواز ایک حکمران کے لیے سب سے قیم...
17/09/2026

🚨9 ارب کے جہاز کی بہت تکلیف ہو رہی ہے، جہاز میرا نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے۔ مریم نواز

ایک حکمران کے لیے سب سے قیمتی چیز اُس کا وقت ہوتا ہے، جو اُس نے آپ کی، یعنی عوام کی خدمت میں صرف کرنا ہوتا ہے۔
بہت سے حکمران ایسے بھی ہیں جو اپنے ذاتی کاموں کے لیے سرکاری جہاز استعمال کرتے ہیں۔
مریم نواز پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیونکہ مریم نواز کام کر رہی ہے اور اُنہیں، (پی ٹی آئی کو) کسی قابل نہیں چھوڑا : وزیراعلیٰ مریم نواز

🚨آزادکشمیر میں سابق  وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے یوتھ لون پروگرام کے نام پر شروع کی گئی بلاسود قرضوں کی سکیم ا...
17/09/2026

🚨آزادکشمیر میں سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے یوتھ لون پروگرام کے نام پر شروع کی گئی بلاسود قرضوں کی سکیم اب شدید تنقید کی زد میں

اس پروگرام کے تحت فیصل ممتاز راٹھور نے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے لیے بڑے پیمانے پر درخواستیں طلب کی گئیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس سکیم میں آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے 35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

درخواست جمع کروانے کے لیے ہر امیدوار سے تقریباً 2000 روپے فیس لی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 7 کروڑ روپے سے زائد رقم نوجوانوں سے حکومت آزاد کشمیر نے وصول کی ۔

لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود قرض جاری نہیں کیے گئے ، درخواست گزاروں کو کسی قسم کی واضح اپڈیٹ نہیں دی جا رہی، متعلقہ اداروں اور حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
'''AJK NEWS OFFICIAL'''

⭕ سوال یہ ہے کے آخر نوجوانوں کو قرض کب ملے گا ؟
⭕ فیس کی مد میں وصول کیے گئے کروڑوں روپے کہاں گئے؟
⭕ کیا یہ سکیم صرف اعلانات تک محدود تھی؟

🚨پاکستان، دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کے عالمی انڈیکس میں پہلے نمبر پر آ گیا۔۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا دہشت...
16/09/2026

🚨پاکستان، دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کے عالمی انڈیکس میں پہلے نمبر پر آ گیا۔۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے رہے۔ ان دونوں مغربی سرحدی علاقوں میں پاکستان کے 74 فیصد سے زائد دہشتگرد حملے اور 67 فیصد

2025 میں پاکستان میں دہشتگردی کے 1,045 واقعات ریکارڈ ہوئے، جن میں:
1,139 افراد جاں بحق
1,595 افراد زخمی
655 افراد یرغمال بنائے گئے

15/09/2026

📍15 ستمبر | جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر کے شہر ہجیرہ میں تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ۔

عوام کی کثیر تعداد نے آج ہجیرہ شہر میں ایک ساتھ جمع ہو کر اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

🚨آزاد کشمیر | ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے ضلع بھر میں  دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا۔5 سے زائد افراد کا جمع ھونے پر ...
15/09/2026

🚨آزاد کشمیر | ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا۔
5 سے زائد افراد کا جمع ھونے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر کاروائی کی جاے گی۔

صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کا شیڈول جاریچیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے صدرِ ریاست کے انتخاب کا شیڈول ...
15/09/2026

صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کا شیڈول جاری

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے صدرِ ریاست کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے

شیڈول کے مطابق صدرِ ریاست کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 19 ستمبر 2026 کو جمع ہوں گے، اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 ستمبر کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔

صدرِ ریاست کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی سیکریٹریٹ مظفرآباد میں ہوگا۔

🚨وزیراعظم آزادکشمیر نے دارالحکومت مظفرآباد میں  سی ایم ایچ فلائی اور علامہ اقبال کے چوکوں کی توسیع کے لیے تعمیراتی کمپن...
15/09/2026

🚨وزیراعظم آزادکشمیر نے دارالحکومت مظفرآباد میں سی ایم ایچ فلائی اور علامہ اقبال کے چوکوں کی توسیع کے لیے تعمیراتی کمپنی کو آخری پینتالیس دن دے دیے۔

45 دن کی مدت میں کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں کمپنی بلیک لسٹد ہونے کے علاوہ نئے ٹھیکدار کو مالی تعاون بطور ہرجانہ دینے پہ پابند ہو گی۔
سی ایم ایچ فلائ اوور منصوبے پر کام کا آغاز نومبر 2020 میں شروع ہوا تھا 6 سال گزر جانے ک بعد بھی تعمیراتی کام مکمل نہیں ہو سکا۔

14/09/2026

🚨حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
پہلےحصےمیں رجسٹرڈ ہوناہے، صارف نےاپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا ہندسہ (مثال کے طور پر آپ آزاد کشمیر سے ہیں تو آپ نے A لکھنا ہے) اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیجنا ہے۔

رجسٹریشن کے بعد پھر جب آپ پیٹرول لینےجائیں گے تو صارف نے 9771 پر TOK لکھ کر میسج کرنا ہے اور اپنا موصول شدہ ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھا کر سبسڈی حاصل کرنی ہے۔

🚨بریکنگ نیوز___ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام خط۔شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ (م...
14/09/2026

🚨بریکنگ نیوز___ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام خط۔
شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ (مبینہ طور پر) سیکٹر کمانڈر آئ ایس آئ ان پر اور انکی بیٹی پر دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کا الزام لگا رہے ہیں۔

شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ یہ الزامات میرے لئیے انتہائی پریشان کن ہیں۔ اگر مجھ جیسے محب وطن شہری پہ مخص سیاسی کردار کشی کیلئے ایسے الزامات لگائے جائیں گئے تو کوئ بھی شخص ملک کی بہترئ کیلئے کام کرنے پر آمادہ نہیں ہو گا۔

لہٰذا فیلڈ مارشل اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیں ۔ اور یہ الزامات درست ثابت نہ ہوں تو آپ سیکٹر کمانڈر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK News Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AJK News Official:

Shortcuts

Share