28/07/2025
مانسہرہ(سپیشل کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی حدود فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے سامنے قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے نواب خان کوہستانی کا آپریشن کامیاب. حالت خطرے سے باہر. ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے. ہم دوستی اور دشمنی نبھانا خوب جانتے ہیں. ہمیں مانسہرہ پولیس سے بھرپور امید ہیکہ وہ نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کریں گے. ورثاء و اہلیان کوہستان کی احتجاجی پریس بریفنگ. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہستان تحفظ موومنٹ کے مرکزی راہنماء غلام حیدر خان عرف اقبال خان نے جملہ اقوام کوہستان کے نمائندگان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل ہمارے نوجوان بچے نواب خان ولد ودود خان کو اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جاتے ہوئے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے سامنے شاہراہ ریشم روڈ پر دن دیہاڑے قاتلانہ حملہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا. جو کہ ابھی کمپلیکس ہسپتال ایبٹ آباد میں داخل ہے. زخمی نواب خان کا میجر آپریشن ابھی ہونا باقی ہے. ہمارا بچہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے. غلام حیدر خان نے کہا کہ مزید ظلم عظیم یہ ہے کہ نامزد ملزمان حمزہ ولد سائیں محمد، سہیل ولد سرور، وقاص ولد بختیار تین روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں ہوئے. اور بذریعہ موبائل فون آن لائن کالز پر ہمارے بچوں کو مزید قتل، اغواء اور تشدد سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں. کبھی کالا اور کبھی بالا کے نام کی دھمکیاں دی جاتی ہیں. ہم کسی کالا بالا سے نہیں ڈرتے، ہم اقوام کوہستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں. اگر پولیس پکڑنا چاہے تو نامزد ملزمان کے موبائل نمبر آن لائن ہیں. جن سے دھمکی آمیز پیغامات جاری ہیں. جنہیں ٹریس کر کے گرفتار کیا جا سکتا ہے. ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے. ہم اقوام کوہستان دوستی اور دشمنی نبھانا خوب جانتے ہیں. لیکن ہم ریاستی قانون اور اداروں کا احترام کرتے ہیں. ہمیں امید ہیکہ ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا، ایس پی آپریشن میڈم ریشم جہانگیر، ڈی ایس پی و ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان بچے نواب خان پر قاتلانہ حملہ میں نامزد ملزمان حمزہ، سہیل اور وقاص کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے. اور ہمارے زخمی بچے نواب خان کو قانونی تحفظ اور انصاف فراہم کیاجاۓ. اگر اس دوران ہمارے کسی فرد کو کوئی جانی مالی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نامزد تینوں ملزمان حمزہ، سہیل اور وقاص سمیت ان کی پشت پناہی کرنے والے با اثر افراد پر عائد ہو گی. اور اگر نامزد تینوں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو اقوام کوہستان ڈی پی او آفس مانسہرہ کے سامنے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ پورا ہونے تک احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے.