15/10/2024
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے نیو گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کرتے ہوئے اسے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ یہ ایئرپورٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی نقل و حمل کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کی اہمیت پر زور دیا اور سکیورٹی، تعلیم، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی، اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان 13 مفاہمت کی یادداشتوں اور اہم دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، جو مستقبل میں مزید تعاون کی راہیں ہموار کرے گا۔یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان “آئرن برادرز” کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عکاس ہے، اور دونوں ممالک کی جانب سے علاقائی ترقی اور عالمی سطح پر معاشی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ایک اور اہم مثال ہے۔