17/10/2025
مردان میں ڈینگی کا شکار ایک اور مریض زندگی کی بازی ہارگیا جس سے اب تک اس قاتل مچھر کے کاٹنے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کا شکار 80 سالہ جان ولی کا تعلق مردان خاص سے ہے اور وہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ ڈینگی کے وار بدستور جاری ہیں اور اب تک ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 335 سے تجاوز کرگئی ہے نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرنے اور گھروں پر زیر علاج مریضوں کی تعداد اس سے الگ ہے