Sports News Updates

Sports News Updates All sports news update from around the globe

11/08/2026

بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے کپتان بننے جا رہے ہیں،نئی بحث چھڑ گئی،مصبا الحق نے حقیقت بتا دی

5-stars in one frame.
11/08/2026

5-stars in one frame.

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو قتل کی دھمکیاں مل...
11/08/2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیر کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک خط کھولا گیا جس میں سارو گنگولی اور ڈونا گنگولی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے ایسے خطوط موصول ہورہے تھے، جنہیں ابتدا میں حد سے زیادہ پرجوش مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط سمجھ کر نظر انداز کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کورئیر کے ذریعے گنگولی کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے تھے گنگولی کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

کیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ہلکا لے لیا؟ جس میدان میں گھاس تک موجود نہیں، اسی میدان کو پاکستان کی تربیت اور پریک...
11/08/2026

کیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ہلکا لے لیا؟
جس میدان میں گھاس تک موجود نہیں، اسی میدان کو پاکستان کی تربیت اور پریکٹس میچ کے لیے فراہم کر دیا گیا!
پاکستان ٹیم انتظامیہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے باقاعدہ شکایت کرنی چاہیے۔ اہم ٹیسٹ سیریز سے پہلے ایسی ناقص میدان کی صورتحال کیوں فراہم کی گئی؟
یہ پاکستان کی تیاری ہے یا انگلینڈ کی لاپرواہی؟
پاکستان کو بھی بہترین سہولیات اور معیاری تیاری کا پورا حق ہے!

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے اب تک 10 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کر چکی ہیں:جنوبی افریقہزمبابوےپاکستانبھارتانگلین...
11/08/2026

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے اب تک 10 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کر چکی ہیں:
جنوبی افریقہ
زمبابوے
پاکستان
بھارت
انگلینڈ
آسٹریلیا
بنگلہ دیش
نیوزی لینڈ
افغانستان
سری لنکا
ویسٹ انڈیز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ اسے مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
کیا ویسٹ انڈیز اس بار کوالیفائر کی مشکل رکاوٹ عبور کر پائے گا؟

انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان کی آخری ٹیسٹ سیریز فتح کو 30 سال بیت گئے۔پاکستان نے آخری بار 1996 میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیری...
11/08/2026

انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان کی آخری ٹیسٹ سیریز فتح کو 30 سال بیت گئے۔
پاکستان نے آخری بار 1996 میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔
اس کے بعد:
2001 — سیریز 1-1 سے برابر
2006 — انگلینڈ 3-0 سے فاتح
2010 — انگلینڈ 3-1 سے فاتح
2016 — سیریز 2-2 سے برابر
2018 — سیریز 1-1 سے برابر
2020 — انگلینڈ 1-0 سے فاتح
گزشتہ 6 ٹیسٹ سیریز کا حساب:
پاکستان — 0 سیریز فتوحات
انگلینڈ — 3 سیریز فتوحات
برابر — 3 سیریز
30 سال کا انتظار اب بھی جاری ہے۔
کیا پاکستان اس بار انگلینڈ کی سرزمین پر تاریخ بدل پائے گا؟

انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کا شاندار ریکارڈبابراعظم بمقابلہ انگلینڈ، انگلینڈ میں:4 ٹیسٹ میچ263 رنزاوسط 65.75بہتر...
11/08/2026

انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کا شاندار ریکارڈ
بابراعظم بمقابلہ انگلینڈ، انگلینڈ میں:
4 ٹیسٹ میچ
263 رنز
اوسط 65.75
بہترین 69 رنز
3 نصف سنچریاں
کوئی سنچری نہیں
اور 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں:
3 اننگز
308 رنز
اوسط 77.00
بہترین 88 رنز
3 نصف سنچریاں
کوئی سنچری نہیں
اعداد ایک کہانی بیان کرتے ہیں، لیکن بابراعظم کی موجودہ فارم اس سے بھی بڑی کہانی سنا رہی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں 65.75 کی اوسط، جبکہ 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 77.00 کی شاندار اوسط۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز شروع ہونے میں صرف 9 دن باقی ہیں۔ اب نظریں ایک بار پھر بابراعظم پر ہیں۔
کیا بابراعظم اس بار اپنی مستقل مزاجی کو ایک یادگار سیریز اور بڑی سنچریوں میں بدل پائیں گے؟

عمر اکمل کا پی سی بی حکام پر بڑا الزام، سنسنی خیز انکشافعمر اکمل نے کہا:"میں پی سی بی چیئرمین کے پاس گیا، لیکن انہوں نے ...
10/08/2026

عمر اکمل کا پی سی بی حکام پر بڑا الزام، سنسنی خیز انکشاف
عمر اکمل نے کہا:
"میں پی سی بی چیئرمین کے پاس گیا، لیکن انہوں نے مجھے صرف پانچ سیکنڈ دیے اور کہا کہ عاقب جاوید میرے مسئلے کو دیکھیں گے۔ اس کے بعد میں عاقب جاوید کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ چیئرمین ہی میرے مسئلے کو دیکھیں گے۔
عمر اکمل کے مطابق وہ اپنا مسئلہ لے کر ایک افسر سے دوسرے افسر کے پاس جاتے رہے، لیکن انہیں واضح جواب نہیں مل سکا۔
قومی کرکٹ سے جڑے اس معاملے پر عمر اکمل کے بیان نے ایک بار پھر پی سی بی کے اندرونی معاملات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ سے دہلی میں کرکٹ شو کے دوران سوال  ہوا کہ آپ نے پاکستان کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی ہے کونسا...
10/08/2026

بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ سے دہلی میں کرکٹ شو کے دوران سوال ہوا کہ آپ نے پاکستان کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی ہے کونسا پاکستانی گیند باز آپ کو مشکل لگتا تھا جس پر سہواگ کا کہنا تھا کہ میں نے دوہزار تین ورلڈ کپ میں وسیم اکرام کو کھیلا ہے وقار یونس کو بھی کھیلا شعیب اختر کا سامنا متعدد بار کیا کھبی شعیب مجھ پر اپنی اسپیڈ کی وجہ سے حاوی ہوجاتا تھا تو کھبی میں اس پر لیکن جو میں نے اگر پوری دنیا میں کوئی مشکل گیند باز پایا ہے تو وہ محمد آصف تھے جسطرح سری لنکا کے مرلی دھرن کا سمجھنا میرے لیے مشکل تھا تو اسی طرح آصف کا بھی وہ ایک ایسے گیند بازتھے کہ نئی گیند اس کے ہاتھ میں ہو اور وہ آؤٹ نہ کرئے ایسا نہیں ہوسکتا تھا اس کے ہاتھ میں ایک کمال تھا اسکا گیند پڑھنے کے بعد پتہ نہیں چلتا کہ باہرجائے گی یا اندر اور وہ اتنے تیزی سے سوئنگ ہوتا کہ بلے باز کے پاس موقع نہیں ہوتا کھیلنے کا میرا ماننا ہے کہ اگر وہ اب تک کھیلتا تو اس سے زیادہ وکٹیں کسی بھی گیند باز کےنہیں ہوتے یقیناً وہ ایک بہت بڑا گیند باز پاکستان نے کھویا ہے

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ میں اس بات کا زندہ گواہ ہوں پی سی بی نے چند ماہ پہلے یونس خان کو کوچ بنانے کی آفر کیا...
10/08/2026

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ میں اس بات کا زندہ گواہ ہوں پی سی بی نے چند ماہ پہلے یونس خان کو کوچ بنانے کی آفر کیا تھا 70 لاکھ روپےماہانہ پر لیکن یونس خان نے کہا کہ مجھے پیسے سے زیادہ اختیارات چاہئے کیونکہ اگر میرے پاس اختیار نہیں ہونگے تو رزلٹ میں نہیں دے سکتا جب اختیار ہوگی تو ٹیم سلیکشن درست ہوگی جس کا حق بنتا ہو وہ کھلاڑی کھیلے گا جس کا حق نہیں بنتا وہ نہیں کھیلے گا تو ٹیم تب بنے گی اسی وجہ سے یونس خان کیساتھ بات نہیں بن سکی ،کوئی بھی اور کرکٹر ہوتا تو یقیناً وہ اس آفر کو قبول کرتا لیکن یونس خان کا الگ ہی لیول ہے وہ پیسے سے زیادہ اپنے اصولوں پر چلتا ہے یہ یونس خان کی خوبی ہے کہ اس کے ہاں پیسے نہیں میرٹ اور ایمانداری چلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اتنے مخلص لیجنڈ کرکٹر سے پی سی بی فائدہ نہیں اٹھارہی ہے مجھے پورا یقین ہے اگر یونس خان کو اختیارات کیساتھ کوچ بنایا جائے وہ آپ کی ٹیم کا نقش بدل سکتا ہے

Address

Dubai Production City Flats, Lego Vista, Tower-A
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share