09/07/2025
یہ تصویر نہیں، ایک طمانچہ ہے وقت کے منہ پر…
بائیں جانب کھڑے آصف زرداری
جنہوں نے اقتدار پایا، زمینیں لیں، نہریں کھدوائیں،
اور دائیں جانب… عبدالستار بچانی
جنہوں نے کچھ نہیں لیا، صرف وفا کی۔
یہ وہی بچانی ہیں، جنہوں نے آصف زرداری کو سیاست کی پہلی چھاؤں دی۔
جنہوں نے بھٹو کے خواب کو سینے سے لگا کر،
اس خاندان کی ہر جنگ اپنی جنگ سمجھی۔
پھر بی بی اقتدار میں آئیں،
انہوں نے شکریے کے طور پر بچانی صاحب کو ایک شوگر مل کا پرمٹ دیا
نہ حیثیت کا غرور، نہ عہدے کی طلب،
بس یہ ایک تحفہ تھا، ایک اعتماد تھا۔
مگر جہاں وفا ہو، وہاں آزمائش بھی سایہ بن کر پیچھے آتی ہے۔
زرداری کی آنکھ اس مل پر پڑی۔
ذوالفقار مرزا کو سامنے کیا گیا،
دباؤ ڈالا گیا،
راستے بند کیے گئے،
اور بچانی صاحب کے بھائی کو اغوا کرا لیا گیا۔
وہی بھائی، جن کے ساتھ انہوں نے بچپن بانٹا تھا۔
آخرکار، وہ شوگر مل بھی چھین لی گئی
نہ کسی عدالت میں دُہائی دی،
نہ کسی چینل پر چیخے،
نہ سڑک پر بینر لٹکائے۔
میں نے ایک دن خاموشی توڑنے کی کوشش کی،
پوچھا:
“کیا آپ کو افسوس ہے؟ کہ آپ سے وہ مل چھین لی گئی؟”
وہ رکے،
کچھ لمحے آسمان کو دیکھا…
پھر ہونٹوں پر وہ مسکراہٹ آئی
جو دل کے ٹوٹنے کی آخری نشانی ہوتی ہے۔
کہنے لگے:
“جس نے دی، اس کے ہی لوگوں نے واپس لے لی… کوئی بات نہیں۔”
نہ شکوہ، نہ گلہ…
یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو دکھ جھیل کر بھی چہرے پر صبر رکھتے ہیں،
جو دوستوں کی بےوفائی کو بددعاؤں سے نہیں،
خاموش دعاؤں سے رخصت کرتے ہیں۔
عبدالستار بچانی مر گئے،
مگر اُن کی وفا، اُن کا ظرف،
آج بھی زندہ ہے
ہمارے ضمیروں کی عدالت میں گواہی دے رہا ہے
کہ سیاست صرف کرسی کا کھیل نہیں،
یہ دلوں کی آزمائش ہے۔
کاش… آصف زرداری تم جان پاتے،
کہ بچانی جیسے لوگ صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں،
اور تم نے… صرف ایک شوگر مل نہیں چھینی،
تم نے وفا کا جنازہ اٹھایا تھا
تم بھی جی لو مگر ایکدن تم کو بھی منوں مٹی تلے جانا ہے۔۔!
Zulfiqar Qadri Farhan Pitafi Abdul Rafay Ark ٹیم بچانی ہاؤس بچانی ہائوس ٹنڈوالھیار Abdul Sattar Bachani Shafi Muhammad Pitafi جیالے بچانی ھاؤس عوام ٹنڈوالہیار Tando Allahyar Sindh