
29/07/2025
پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض ( سعودی عرب) (PDGR) نے پاکستان ایمبیسی ریاض میں ایک کامیاب مینی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد ہائی بلڈ پریشر سے آگاہی تھا، فزیشنز اور ماہرِ امراضِ قلب نے کمیونٹی کو بلڈ پریشر جیسے خاموش مگر خطرناک مرض اور اس کی روک تھام کے لئے قابلِ ترمیم عوامل سے بچاؤ کے طریقوں پر رہنمائی فراہم کی۔
کیمپ کے دوران 200 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے تقریباً 10 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔ ان افراد کے لیے ضروری تشخیصات کی گئیں اور ایمبیسی کلینک کے ذریعے مناسب دوائیں بھی تجویز کی گئیں —
کیمپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی ڈاکٹرز گروپ ریاض کے صدر ڈاکٹر شہزاد احمدممتاز نےکہا کہ وہ اپنے رضاکاروں، انٹرنز، فزیشنز، لاجسٹک ٹیم اور خاص طور پر پی ڈی جی آر کی ایگزیکٹو باڈی کاشکریہ اداکرتے ، جن کی محنت، اتحاد اور اخلاص نے اس کیمپ کو کمیونٹی کے لیے خیر کا ذریعہ بنایا۔
خصوصی شکریہ پاکستان کے معزز آنریبل سفیر احمد فاروق کا جنہوں نے کیمپ کا دورہ کیا، اس کی ترتیب و تنظیم کو سراہا، اور پی ڈی جی آر کو ایسی خدمات جاری رکھنے کی ترغیب دی۔