Layyah News

Layyah News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Layyah News, Media/News Company, District Press Club Layyah, Leiah.

07/01/2026

تحریک انصاف 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کرے گی، چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان

07/01/2026

ڈسٹرکٹ سیشن جج لیہ جزیلہ اسلم کا تبادلہ علی نواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ تعینات نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

07/01/2026

پوری کائنات سکون میں ہے، نہ کوئی جلدی میں ہے، نہ کوئی ضد کر رہا ہے، نہ کوئی پریشان ہے، سوائے انسان کے۔🤔

07/01/2026

للیہ ۔ سینیئرنائب صدر انجمن تاجران کی گفتگو

07/01/2026

لیہ ۔
ٹریفک پولیس کا خوف جگہ جگہ ناکے۔ شہری گھروں میں قید

بازار خالی سڑکیں سنسان دکاندار پریشان

*تلہ گنگ: ڈھوک پٹھان کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 5 مسافر موقع پر جاں بحق، 16 زخمی*راولپنڈی سے ملتان جانے وال...
07/01/2026

*تلہ گنگ: ڈھوک پٹھان کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 5 مسافر موقع پر جاں بحق، 16 زخمی*

راولپنڈی سے ملتان جانے والی مسافر بس تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھان کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں بس تقریباً سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 16 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے اور سی پیک بند تھے، جس پر بس کو متبادل طور پر جی ٹی روڈ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ پہاڑی موڑ پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمت بس کھائی میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

07/01/2026
ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ اس مو...
07/01/2026

ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر لیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Address

District Press Club Layyah
Leiah
31200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Layyah News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Layyah News:

Share