
25/07/2025
پچھلے چھہ سالہ ماسٹر اور پی ایچ ڈی ریسرچ نے ایک بات ذہن میں اچھے سے ڈال دی ہے جتنا آپ اپنی ریجکشن سے سیکھتے ہیں اتنا آپ کو ایک اچھے سے اچھا ٹیچر بھی نہیں سکھا سکتا۔ یقین کریں ماسٹر ڈگری کے دوران میرا پہلہ لکھا ہوا ریسرچ آرٹیکل سات مختلف میگزینز سے ریجکٹ ہو گیا تھا۔ان ساتوں ریجکشنز کو میں نے ہمیشہ مثبت لیا اور اپنے آرٹیکل کو پہلے سے زیادہ امپرو کیا اور ہر بار نئی ریجکشن پہ کچھ نیاسیکھنے کو ملا اور ان تمام ریجکشنز میں مجھے میری ماسٹر کی پروفیسر نے بہت سپورٹ کیا اور اسکے الفاظ ابھی بھی میرے کانون میں گونج اٹھتے ہیں جب میں کسی ریجکشن یا فیلیئر کا شکار ہوتا ہوں کہ I believe in you ۔ سب سے اہم بات جب آپ کسی بھی فیلڈ میں نئے ہوتے ہیں تو آپ اپنا کمپیریزن اس فیلڈ کے ماہر لوگوں سے نہ کریں کیونکہ یہ صرف آپ میں مایوسی اور کمتری کا احساس لائے گا بلکہ ان لوگوں کے تجربات سے سیکھیں۔ ہر ایک چیز کا ایک پراسیس ہوتا ہے اور آپ جب پراسیس فالو کرتے ہیں تو آپ کو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں گھر سے لے کر کسے بڑے ادارے میں صرف انسانوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جاتا ہے جو بہت سے قابل لوگوں میں احساس کمتری لاتا ہے۔۔۔۔!!