
29/07/2025
تحریک لبیک پاکستان یوسی کوٹ سلطان رورل کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ عام، ضلعی قیادت کی بھرپور شرکت
لیہ (پریس ریلیز)
تحریک لبیک پاکستان یوسی کوٹ سلطان رورل کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع لیہ کی ضلعی قیادت نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ جلسے میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی والہانہ وابستگی اور دینی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
جلسے کی صدارت یوسی کوٹ سلطان رورل کے مقامی رہنماؤں نے کی، جبکہ ضلع لیہ سے پیر خواجہ احمد حسن باروی ضلعی سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ضلع لیہ نے خصوصی خطاب فرمایا
ضلعی امیر TLP مہر محمد فیاض لوہانچ ایڈووکیٹ، ناظم اعلیٰ ضلع لیہ، نائب ناظم اعلیٰ اور دیگر عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ جلسے کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کی واحد پرامن اور نظریاتی جماعت ہے، جس کی بنیاد عشقِ رسول ﷺ پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو دعوت دی کہ وہ تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے دینی غیرت، قومی حمیت اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے پیغام کو عام کریں۔