Fatima Umer

Fatima Umer نَصْرٌ من اللهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🥰

09/10/2023

السلام علیکم ❤️ آل احباب
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے 😍

حقیقت کے خلاف کھڑے ہونے جیسی کوئی چیز نہیں ہے، چاہے اس کا مطلب ہر چیز کے خلاف تنہا ہو۔ اگر آپ تنہا نہیں کھڑے ہوں گے تو آ...
17/09/2023

حقیقت کے خلاف کھڑے ہونے جیسی کوئی چیز نہیں ہے، چاہے اس کا مطلب ہر چیز کے خلاف تنہا ہو۔ اگر آپ تنہا نہیں کھڑے ہوں گے تو آپ کی جگہ کون کھڑا ہوگا؟

جب کوئی رو رہا ہو تو اسے دلاسہ دینا ایک اچھا کام ہے۔ اور اگر کوئی ان آنسووں کو چھپا لے تو بہتر یہ ہے کہ آپ ایسے ظاہر کری...
17/09/2023

جب کوئی رو رہا ہو تو اسے دلاسہ دینا ایک اچھا کام ہے۔ اور اگر کوئی ان آنسووں کو چھپا لے تو بہتر یہ ہے کہ آپ ایسے ظاہر کریں جیسے آپ نے دیکھا ہی نہیں۔

ہم ایک دوسرے کی جدائیاں ہیں اور ایک دوسرے کا وصال بن کر بیٹھے ہیں، کوئی پہلے اور کوئی بعد میں چلا جائے گا
17/09/2023

ہم ایک دوسرے کی جدائیاں ہیں اور ایک دوسرے کا وصال بن کر بیٹھے ہیں، کوئی پہلے اور کوئی بعد میں چلا جائے گا

16/09/2023

تمام اہلِ اسلام کو ربیع الاول کا چاند مبارک ہو

🌙❤️

||• تم مخلص رہنا ہم تابعدار رہیں گے...!!!🤎🌸
25/07/2023

||• تم مخلص رہنا ہم تابعدار رہیں گے...!!!🤎🌸

جب دو روحیں محبت میں پڑ جاتی ہیں😇 تو ان کے درمیان ایک دوسرے کے قریب ہونے کی تڑپ کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا👀روح کے پاس کیلن...
11/06/2023

جب دو روحیں محبت میں پڑ جاتی ہیں😇
تو ان کے درمیان ایک دوسرے کے قریب ہونے کی تڑپ کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا👀
روح کے پاس کیلنڈر یا گھڑیاں نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی وہ وقت اور فاصلے کے تصور کو سمجھتی ہیں✨💞
وہ صرف اتنا جانتی ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ٹھیک ہے، محبت ہونا ٹھیک ہے
بس تم یاد رکھنا میری روح نے بھی تم سے ایسی ہی محبت کی ہے
❤💙
#عمر

میں بہت تحمل سے کہہ رہا ہوں کہ  مجھے تمہارے ساتھ ہنسنے رونے ،تمہیں سمیٹنے کی اور تمہارے پاس آ کر بکھرنے کی خواہش ہے کہ  ...
08/06/2023

میں بہت تحمل سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے تمہارے ساتھ ہنسنے رونے ،تمہیں سمیٹنے کی اور تمہارے پاس آ کر بکھرنے کی خواہش ہے کہ میں تمہارے دامن میں بکھر جاؤں اور تم پوری زندگی مجھے ذرا ذرا سا سمیٹتی جاؤ اور میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں اور کچھ بھی نہیں اسے پیار سمجھو محبت سمجھو بیوقوفی سمجھو یا کچھ بھی یہ میں دماغ سے بھی کہہ رہا ہوں دل سے بھی اور غیر جذباتی ہو کر بھی کہہ رہا ہوں ہاں مگر میں کہہ رہا ہوں کیونکہ کہے بنا اب میری ذات محبت کی تپش میں سلگتی جا رہی ہے مجھے اظہار کر کے اظہار سن کر اس تپش سے نجات چاہیے۔۔۔؟؟؟

تم جانتی ہو مجھے زیادہ دعوے یا باتیں کرنا نہیں آتی میرے چار لفظوں کو تم چار ہزار تک پھیلا سکتی ہوں تم مجھے عزیز ہو گئی ہو ایک عجیب انداز میں مجھے تمہاری شرارتیں بہت پسند ہیں کبھی کبھی جب تلخیِ حالات سے اکتاہٹ ہو جاتی ہے نا تب بھی تمہاری موجودگی تمہاری باتوں سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے میں تمہاری شرارتیں تمہارے ساتھ جینا چاہتا ہوں تمہیں اپنے سامنے بٹھا کر تم کو ستا کر تمہارے چہرے پر بدلتے رنگ دیکھنا چاہتا ہوں تمہارا جھوٹ موٹ کا غصہ دیکھنا چاہتا ہوں تمہارا دل جو ہمیشہ وسوسوں اور خدشوں سے بے چین ہو کر ڈوبتا رہتا ہے نا اس کو بس اپنی محبت کی گرفت میں لے کر اپنے لیے دھڑکتا محسوس کرنا چاہتا ہوں ہاں میں تمہارے دل کو صرف خود کے لئے دھڑکنا سکھانا چاہتا ہوں تمہارے ہر وسوسے کو دور کرنا چاہتا ہوں اور تمہاری زندگی میں خودکلامی کی اذیت لکھنے کی کبھی نوبت نہ آئے اس لیے میں تمہارے ہر لفظ کو محبت کی خوشبو میں ابھی سے بدل دینا چاہتا ہوں کہ میری محبت کی یہی خوشبو تمہاری اور تمہارے لفظوں کی پہچان بن جائے گیِ،

میری جان میں تمہاے وجود کو اپنی محبت کے آمیزے میں گوندھ کر تمہیں محبت کی مورت بناتا چاہتا ہوں کہ تمہیں چھو کر ہوا گزرے تو ہر طرف گل و گلزار بن کر تمہارا لمس مہکنے لگے میں تمہارا ہاتھ پکڑ کر سردیوں کی شاموں میں خشک پتوں پر گھومنا چاہتا ہوں کبھی بھیگی گھاس پر ننگے پاؤں تمہارے ساتھ ٹہلنا چاہتا ہوں کسی شبنم کے قطرے پر سورج کی پہلی کرن پڑنے سے پہلے ہی ہتھیلی میں رکھ کر تمہارے لبوں سے لگانا چاہتا ہوں بہار کا پہلا گُل تمہارے بالوں میں سجا کر تمہیں گُل سے حسین کہنا چاہتا ہوں ساون کی پہلی بارش کوئل کی پہلی کوک ہر صبح کی پہلی کرن چودہویں کے چاند کی چاندنی کی ٹھنڈک سمیت ہر خوبصورت احساس تمہارے سنگ جینا چاہتا ہوں،

میں چاہتا ہوں کہ میرے ہونے سے تیری آنکھوں سے گرنے والے موتی قید ہو جائیں آنسو اپنا رستہ بھول جائیں میں تم کو ،صرف تُم رکھنا چاہتا ہوں یوں ہی بونگی چلبلی بیوقوف بہت زیادہ بولنے والی لیکن میں تم کو دنیا کے لیے قابل قبول بنانا چاہتا ہوں میں دنیا کے سامنے تمہاری ہنسی کو قابو کر کے مسکراہٹ میں بدل کر اکیلے میں تمہارے ساتھ مل کر قہقہے لگانا چاہتا ہوں میں تمہارے گالوں پر میرے کیے گئے محبت کے ہر اظہار سے بدلتے رنگ دیکھنا چاہتا ہوں میں چاہتا ہوں کہ تم کو محبت کے تمام رنگ دکھاؤں میں تم کو ٹھہرانا چاہتا ہوں تمہارے غصے کو اپنے اطمینان سے ہرانا چاہتا ہوں اپنی ذات کی ساری محبت تم پر لٹا دینا چاہتا ہوں لیکن ہمیشہ تمہارے سامنے خود ہارنا چاہتا ہوں میں تم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں تم کو جیتنے کی خواہش نہیں رکھتا ہاں تم مل جاؤ یہ میرے وجود کی خواہش ضرور ہے وجود کہ جس کو میں نے عقل کے دربان کے ہاتھوں قیدی بنایا ہوا ہے محبت کیا ہے مجھے پتہ نہیں ہے لیکن تم محبت ہو تم محبت ہو اور بس تم ہی محبت ہو۔۔۔! ❤️

Fatima Umer

Just Imagine..آپکا ہمسفر آپ کی فرمائش پر مسجد جا کر اذان دے اور آپ اُس کی خوبصورت آواز گھر پر بیٹھے سنیں اور اُسی اذان پ...
01/06/2023

Just Imagine..

آپکا ہمسفر آپ کی فرمائش پر مسجد جا کر اذان دے اور آپ اُس کی خوبصورت آواز گھر پر بیٹھے سنیں اور اُسی اذان پر نماز پڑھتے ہوئے تشکّر سے آپکی آنکھیں بھیگ جائیں🙂♥️🥀

#عمر ✨🌻🎀🎀

ہمیشہ خود کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کرو جو تمہارے ساتھ رقص کرنے میں عار محسوس نہ کرے زندگی کو آزاد جیئے اور جینے دے ۔۔۔♥...
21/05/2023

ہمیشہ خود کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کرو جو تمہارے ساتھ رقص کرنے میں عار محسوس نہ کرے زندگی کو آزاد جیئے اور جینے دے ۔۔۔♥️

*‏اِنسان کو کوئی چیز اِتنا نہیں بدلتی جِتنا اُس کے دل پہ گُزری ہوئی تکلیفیں اُسے بدل دیتی ہیں اور تکلیفیں بھی وہ جو اُس ...
17/05/2023

*‏اِنسان کو کوئی چیز اِتنا نہیں بدلتی جِتنا اُس کے دل پہ گُزری ہوئی تکلیفیں اُسے بدل دیتی ہیں اور تکلیفیں بھی وہ جو اُس نے تنہا جھیلی ہوتی ہیں۔☺️

Address

Layyah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima Umer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fatima Umer:

Share