Daily Dastane Pakistan

Daily Dastane Pakistan Video Creator

چین جاپان ترکی آذربائیجان جہاں بھی گئی جہاز میں گئی اور آئندہ بھی جاؤں گی تھینک یو ویری مچ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز   ...
17/09/2026

چین جاپان ترکی آذربائیجان جہاں بھی گئی جہاز میں گئی اور آئندہ بھی جاؤں گی تھینک یو ویری مچ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، جس میں جاز کی طرف سے موبائل صارفین سے...
14/09/2026

پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، جس میں جاز کی طرف سے موبائل صارفین سے 6.58 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔

اجلاس میں آڈٹ رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے دعویٰ کیا کہ جاز نے موبائل صارفین سے 6.58 ارب روپے اضافی وصول کیے ہیں۔

حکام کے مطابق جاز کو صرف سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف میں 15 فیصد تک اضافے کا اختیار حاصل تھا۔

جاز کی طرف سے 15 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی اے اور آڈٹ حکام آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے تسلیم کرتا ہے کہ 15 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کی کمپنیوں کو اجازت ہے۔ پی ٹی اے کی پالیسی ہے کہ موبائل کمپنیاں 15 فیصد تک ٹیرف بڑھا سکتی ہیں۔

دوسری جانب آڈٹ حکام نے کہا کہ آڈٹ پیرا اس بات پر ہے کہ پی ٹی اے کی پالیسی ہی رولز کے خلاف ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر ڈی ریگولیٹڈ ہے، لیکن جاز اس سیکٹر کا اہم پلیئر ہے، جبکہ جاز کو ریگولیٹ کرنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ جاز کی طرف سے 6.58 ارب روپے اضافی وصول کرنے پر ڈی اے سی ہوچکی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ ٹیرف پیکیج 15 فیصد تک بڑھانا پی ٹی اے کی ڈومین میں آتا ہے۔

اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جاز کے ٹیرف بڑھانے والے معاملے پر نیب سے انکوائری کرانے کی تجویز دے دی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے سارے معاملے کا فرانزک کرانے کی تجویز پیش کی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی اے کی طرف سے ٹیرف دستاویز میں غلط جگہ پر دستخط ہوا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے کے ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ ڈائریکٹر کو طلب کرلیا۔

عمید علی کی رپورٹ

جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلیسابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی فنانسر کیمر...
14/09/2026

جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی ہے۔ برطانوی اور پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب حالیہ دنوں میں ہوئی، جبکہ جمائما کے خاندان کی جانب سے بھی شادی کی خوشی شیئر کی گئی۔

جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی شادی 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون او ریلی گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور رواں سال مئی میں ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

یوں تقریباً دو دہائیوں بعد جمائما نے اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرلیا ہے۔

عمران خان ہو یا ہلاکو خان ہمیں کوئی خوف نہیں پاکستان ایک فیڈریشن ہے یہاں کوئی کاکروچ نہیں اگر کوئی چھوٹا موٹا کاکروچ نکل...
13/09/2026

عمران خان ہو یا ہلاکو خان ہمیں کوئی خوف نہیں پاکستان ایک فیڈریشن ہے یہاں کوئی کاکروچ نہیں اگر کوئی چھوٹا موٹا کاکروچ نکلا تو اسے مسل دیں گے رانا ثناءاللہ

پنجاب بھر میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران ع...
13/09/2026

پنجاب بھر میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران عوامی مقامات اور شاہراہوں پر جلسے، جلوس، دھرنے اور اجتماعات کرنے پر پابندی ہوگی۔

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تاہم شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہیں، عدالتیں اور سرکاری ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ باقاعدہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔

12/09/2026

وکیل کا غریب موٹر سائیکل والے پر تشدد

مریم نواز کے متنازع بیان پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خیبرپختونخوا سے متعلق متنا...
12/09/2026

مریم نواز کے متنازع بیان پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خیبرپختونخوا سے متعلق متنازع بیان پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید ردعمل سامنے آگیا۔

صوبائی اسمبلی میں مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور عظمیٰ بخاری کے بیانات کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

12/09/2026

سندھ اسمبلی کے پارلیمانی رہنما انگلش بولتے ہوئے

پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگے ہوگئے!حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔پیٹرول کی قی...
11/09/2026

پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگے ہوگئے!

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 12 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کردیا گیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے علی ناصر رضو...
11/09/2026

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کردیا گیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے علی ناصر رضوی کو ڈی جی این سی سی آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔
اور سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

Address

Ras Al-Khaimah

Telephone

+923221074098

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Dastane Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share