Awazekhyber TV آواز خیبر

Awazekhyber TV آواز خیبر خبریں؛مراسلات؛اخباری؛بیانات؛اشتہارات؛اورانٹرویوز کے لئے رابط کریں ((03435906843))mob

This page includes information and news related to different fields which are sports cultural food education social and political activities and routine happening of daily life in shabqadar KPK and pakistan

اے این پی کے زیرِ اہتمام قومی امن جرگہ؛ دہشت گردی کے خاتمے، آئینی حقوق کی بحالی اور پشتون تحفظ کیلئے 28 نکاتی اعلامیہ جا...
26/07/2025

اے این پی کے زیرِ اہتمام قومی امن جرگہ؛ دہشت گردی کے خاتمے، آئینی حقوق کی بحالی اور پشتون تحفظ کیلئے 28 نکاتی اعلامیہ جاری
پشاور(پ ر) باچا خان مرکز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت، قبائلی عمائدین اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔ جرگے کے بعد پریس کانفرنس میں اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے جرگہ کا 28 نکاتی اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیے میں مولانا خانزیب کو "پختون قوم اور دھرتی کا قومی شہید" قرار دیتے ہوئے دس روز میں سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ قتل کے ذمہ داران کا تعین ہو۔ جرگہ نے کہا کہ پختونخوا اور سابقہ قبائلی اضلاع میں قیامِ امن کے لیے سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے جو فوجی اسٹیبلشمنٹ سے سنجیدہ مذاکرات کرے، واضح پیغام دے کہ خطہ مزید بدامنی اور بین الاقوامی جنگوں کا میدانِ کارزار نہیں بن سکتا۔
شرکا نے بدامنی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تحت اسلام آباد یا راولپنڈی میں دھرنے کے اعلان کا عندیہ دیا۔ اعلامیے میں آئین کی اٹھارہویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد، اس کے خلاف سازشوں کی روک تھام اور فوری طور پر این ایف سی ایوارڈ کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا۔ جرگہ نے ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتے ہوئے "اچھے اور برے دہشت گرد" کی تقسیم ختم کرنے اور تمام پرتشدد تنظیموں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق ریاست کو جنگی معیشت اور متشدد پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا، 2014 کے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور صوبے میں 2019 سے نافذ "ایکشن ان ایڈ آف سول پاور" کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے، لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے اور صوبے میں قانون نافذ کرنے کا مکمل اختیار پولیس کو دینے پر زور دیا گیا۔
جرگہ نے پختون سرزمین پر پراکسی وار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی مخصوص عناصر کا ذریعہ آمدن بن چکی ہے، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دہشت گردی اور آپریشنز سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی، بے دخل افراد کی آبادکاری اور ماضی کے فوجی آپریشنز کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو عالمی طاقتوں کی کشمکش میں غیر جانبدار رہنا ہوگا اور پرائی جنگوں سے اجتناب کرنا ہوگا۔ ریاست کو ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات قائم کرنے، افغانستان کے تمام تجارتی راستے کھولنے اور ان کا انتظام خیبرپختونخوا کے سپرد کرنے کا کہا گیا۔
مزید مطالبات میں عوامی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، سیاست میں غیر آئینی مداخلت کا خاتمہ، صوبے کے واجب الادا رائلٹی کی ادائیگی، نئے این ایف سی ایوارڈ کا اجرا اور ضم اضلاع کے لیے وعدے کے مطابق 100 ارب روپے، ہر ضلع میں یونیورسٹی اور دس سال کے لیے ٹیکس چھوٹ شامل ہیں۔
جرگہ نے ضم اضلاع کے انتظامی و ترقیاتی اختیارات سول اداروں اور منتخب نمائندوں کو دینے، 22 ہزار خاصہ داروں کی بھرتی یقینی بنانے، خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے، تعلیمی ادارے قائم کرنے، بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے سروے کرنے، تھری جی و فور جی سروسز بحال کرنے، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے اور لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید کہا گیا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص میڈیکل و انجینئرنگ سیٹس پر عملدرآمد اور ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپس بحال کی جائیں۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری پر پہلا حق خیبرپختونخوا کے عوام کا تسلیم کرتے ہوئے اسے وفاق کے ماتحت کرنے کی کوششوں کو قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیا گیا۔
اعلامیے میں چھوٹی قومیتوں کے دیرینہ استحصال کے خاتمے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی بلا تعطل منتقلی پر بھی زور دیا گیا۔
جرگہ کے شرکا نے واضح کیا کہ پختون عوام مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے اور ریاست پر زور دیا کہ وہ آئین، جمہوریت اور خطے کے امن کے لیے عملی اقدامات کرے۔

چارسدہ: تنگی پولیس کی بڑی کارروائی، گنڈھیری پولیس پر حملے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 2 اشتہاری مجرمان بھی دھر لیے گئے، بھ...
26/07/2025

چارسدہ: تنگی پولیس کی بڑی کارروائی، گنڈھیری پولیس پر حملے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 2 اشتہاری مجرمان بھی دھر لیے گئے، بھاری اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر تھانہ تنگی پولیس نے گنڈھیری میں پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث پانچ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوران کارروائی دو اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، ایک ہینڈ گرنیڈ اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 جولائی 2025 کو انچارج چوکی گنڈھیری ظفر خان دیگر نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ چھ مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انچارج چوکی ظفر خان اور ڈرائیور شکیل زخمی ہوئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی بسم اللہ جان سمیت دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔
کارروائی کے دوران گنڈھیری تنگی کے رہائشی پانچ ملزمان شمشاد ولد خان بادشاہ، خائستہ بادشاہ ولد خان بادشاہ، انعام ولد شمشاد، نوشاد ولد خان بادشاہ اور شہاب ولد خائستہ بادشاہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایم فور، ایک کلاشنکوف، پانچ عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کیے گئے، جبکہ ایک اور ملزم سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوامزید کارروائی کے دوران پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان عادل ولد امیر رحمن اور امجد ولد امیر رحمن ساکنان اجارہ کلے تنگی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

انتقال پر ملال شمشاد خان آف ماصل قلعہ انتقال کر گئے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 11 بجے علی خانے بابا کے قبرستان...
26/07/2025

انتقال پر ملال
شمشاد خان آف ماصل قلعہ انتقال کر گئے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 11 بجے علی خانے بابا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی مرحوم معروف سماجی شخصیت فرہاد خان معزور کا بھائی تھا اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواجہ سراؤں پر مشتمل خطرناک منشیات اسمگلنگ گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ ک...
26/07/2025

کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواجہ سراؤں پر مشتمل خطرناک منشیات اسمگلنگ گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں گروہ کی سرغنہ گل پاڑا سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد شہر کے مختلف بالاخانوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ان کے خلاف ماضی میں بھی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد سی سی پی او پشاور نے سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ ہدایت کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی خالد آفریدی نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں گل پاڑا سمیت دیگر ملزمان سوار تھے۔
تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس، چرس، اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ پشاور کے مختلف علاقوں خصوصاً بالاخانوں میں منشیات کی ترسیل میں سرگرم تھا اور کئی معروف خواجہ سرا اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں

23/07/2025
نوٹس برائے دوکانداران شبقدر بازار
22/07/2025

نوٹس برائے دوکانداران شبقدر بازار

تحصیل تنگی پولیس بہت جلد انٹر نیشنل ڈرگ مافیا کے خلاف مزید کروائیاں تیز کریگی لسٹوں میں جن ڈرگ مافیا کے نام موجود ہیں ان...
21/07/2025

تحصیل تنگی پولیس بہت جلد انٹر نیشنل ڈرگ مافیا کے خلاف مزید کروائیاں تیز کریگی لسٹوں میں جن ڈرگ مافیا کے نام موجود ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ڈرگ مافیا کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا چاہے کیونکہ ان سہولت کاروں کی وجہ سے ڈرگ مافیا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی تنگی گل شید خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جب سے بطور ڈی ایس پی تنگی میں نے چارج لیا ہے تب سے انٹرنیشنل ڈرگ مافیا علاقہ بدر ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی جن کے نام حٖفیہ اداروں نے بطور ڈرگ مافیا کنفرم کئے ہیں ان کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم ڈرگ مافیا کیے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں گے کیونکہ ان سہولت کاروں کی وجہ سے ڈرگ مافیا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام کی تعاون کی بدولت علاقے کی امن آمان قائم ہیں اور جرائم کی شرح مکمل طور پر کنٹرول ہے اگر عوام کی تعاون اسی طرح جاری رہی تو امن آمان کی فضا اس سے بہتر ہوگی کیونکہ عوام کی تعاون کے بغیر پولیس فورس نا مکمل ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی تنگی کا آفس عوامی آفس ہے جس کسی سائل کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بغیر کسی سہارے کے میرے آفس آسکتا ہے اور مجھے اپنے مشکلات سے آگاہ کرسکتا ہے انشاء اللہ اسی وقت سائل کی فریاد سنیں جائیگی انہوں نے کہا کہ تحصیل تنگی کے عوام مطمئن ہوجائے انکی جان و مال کی حفاظت ہم پر فرض ہے

شبقدر بازار میں ٹی ایم اے اہلکاروں کی ریڑھی بان پر بدترین تشدد کی ہم یتیم ریڑھی بان بیت اللہ ولد ولی محمد سکنہ شبقدر پرٹ...
17/07/2025

شبقدر بازار میں ٹی ایم اے اہلکاروں کی ریڑھی بان پر بدترین تشدد کی ہم یتیم ریڑھی بان بیت اللہ ولد ولی محمد سکنہ شبقدر پرٹی ایم اے اہلکاروں کی بدترین تشدد کے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے شبقدر بازار میں اسطرح کے واقعات کے مخالفت کرتے ہیں ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ اسکے شفاف انکوائری کیجائے اور قصوروار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کیجائے
تحصیل صدر وضلعی پرائم منسٹر یوتھ کواڈینیٹر مسلم لیگ ن رحمت علی مہمند

آئس جیسے مہلک زہر کے خلاف چارسدہ پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز اور بلا خوف جاری رہیں گی۔کچھ عناصر نے ایک جرگے میں بیٹھ ...
16/07/2025

آئس جیسے مہلک زہر کے خلاف چارسدہ پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز اور بلا خوف جاری رہیں گی۔
کچھ عناصر نے ایک جرگے میں بیٹھ کر پولیس کے خلاف زبان درازی کی، کارروائیوں کو روکنے کی بات کی اور آئس فروشوں کے دفاع میں کھڑے ہو کر کھلے عام قانون کو چیلنج کیا۔ ایسے افراد کو واضح پیغام دیا جاتا ہے:
منشیات فروش چاہے جتنا بھی بااثر ہو، چارسدہ پولیس کی کارروائی سے نہیں بچے گا۔
پولیس انٹرنیشنل اور لوکل آئس فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے، اور یہ کارروائیاں ضلع بھر میں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے، پولیس کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے یا ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی
پولیس نہ کسی فرد کی ہے، نہ کسی جرگے کی ، پولیس صرف ریاست اور عوام کی ہے، اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر کارروائی جاری رکھے گی۔

جعلی صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ ، "جرنلسٹ پروٹیکشن بل" کے تحت سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور صحافت ...
15/07/2025

جعلی صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ ، "جرنلسٹ پروٹیکشن بل" کے تحت سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا۔ پارلیمنٹ سے منظور شدہ "جرنلسٹ پروٹیکشن بل" نہ صرف صحافیوں کو قانونی تحفظ دے گا بلکہ اس کے تحت دونمبر (جعلی) صحافیوں کی سکروٹنی بھی کی جائے گی ذرائع کے مطابق، متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کی نشاندہی کریں جو صحافی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے غیر قانونی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ بل کے تحت سکروٹنی کا باقاعدہ عمل جلد شروع کیا جائے گا جس میں صحافتی اداروں، پریس کلبز اور رجسٹریشن ڈیٹا کی مدد سے اصل اور جعلی صحافیوں کے درمیان تمیز کی جائے گی۔
اہم نکات: ------صحافیوں کو دھمکانے، مارنے یا ذرائع مانگنے پر ناقابلِ ضمانت مقدمات ہوں گے خود کو جھوٹا صحافی ظاہر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی پریس کارڈز اور اداروں کی تصدیق شدہ فہرستیں مرتب کی جائیں گی میڈیا ہاؤسز اور پریس کلبز کو اپنے ممبران کی مکمل فہرست فراہم کرنا ہوگی صحافتی برادری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف اصل صحافیوں کو تحفظ ملے گا بلکہ صحافت کو بدنام کرنے والے عناصر کی بیخ کنی بھی ممکن ہوگی۔

Address

Sharjah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awazekhyber TV آواز خیبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awazekhyber TV آواز خیبر:

Share