
06/09/2024
جن کے باپ مر جاتے ہیں ، ان کے صحن میں ایک درخت ہونا چاہیئے ،زندگی بہت تھکا دیتی ہے کبھی کبھی سائے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ماں کی جمع "مائیں "
باپ کی جمع کیا ہے ؟
میں نے باپ کے تمام مترادف سوچے۔۔۔۔۔
والد
باپ
ابو
لیکن کسی ایک بھی لفظ کی جمع نہی مل سکی ۔۔۔۔۔
بہت حیرت سے سوچا
کہ ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ انسان کی زندگی میں ماں کے رتبے پر بہت سے رشتے جڑ جاتے ہیں
لیکن باپ ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے !
اسی لیے زندگی میں اسکی کمی کا خلاء کبھی پر نہیں ہوتا !!
مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپ
اور اس نے مجھ سے اتنا کہا " خوش رہا کرو "!
#درویش