Humari Khabrain

Humari Khabrain Daily Humari Khabrain Is Online Newspaper .. Latest news updates from PAKISTAN and around the World. Fastest Urdu News Service.

We believe in sharing of information for all urdu readers, urdu speaking and urdu lovers, living arround the globe.

*پریس ریلیز**آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی پر وزیراعظم فیصل راٹھور کی کاوشیں کامیاب**وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل را...
28/06/2026

*پریس ریلیز*

*آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی پر وزیراعظم فیصل راٹھور کی کاوشیں کامیاب*

*وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے کوآرڈینیٹر برائے سندھ حاجی محمد علی نے آزاد کشمیر میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے خاتمے اور کاروبار کے دوبارہ آغاز کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔*

​ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری پریس ریلیز میں کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ ​آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی کاروباری مراکز کا کھلنا اور ٹرانسپورٹ کی روانی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کی دانشمندانہ پالیسیوں اور بروقت اقدامات کا ثمر ہے۔
​عوام اور تاجر برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم فیصل راٹھور کی عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر مہرِ تصدیق ہے۔​موجودہ انتظامیہ نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر تمام تر چیلنجز کے باوجود بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی پالیسی اپنائی. جس کے نتیجے میں آج ریاست بھر میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔​حکومتِ آزاد کشمیر عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور پٹرول سمیت دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔​حاجی محمد علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم فیصل راٹھور کی قیادت میں حکومت آزاد کشمیر عوام کے حقوق کے تحفظ اور ریاست میں خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی ریاست کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔.

جاری کردہ
حاجی محمد علی

دکانوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار...
03/06/2026

دکانوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک تقریبات جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کرتے ہوئے انہیں رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید برآں فارمیسیوں، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو بھی ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔

نئے اوقات کار کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

15جون تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پٹرول پمپ مالکان کی دھمکی19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار، پٹرولی...
03/06/2026

15جون تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پٹرول پمپ مالکان کی دھمکی
19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے ،ایسوسی ایشن

03/06/2026

آل پارٹیز کانفرنس ختم،وزیر اعظم فیصل راٹھور نے اعلامیہ جاری کر دیا

آل پارٹیز کانفرنس ختم،وزیر اعظم فیصل راٹھور نے اعلامیہ جاری کر دیا مہاجرین مقیم پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی...
03/06/2026

آل پارٹیز کانفرنس ختم،وزیر اعظم فیصل راٹھور نے اعلامیہ جاری کر دیا
مہاجرین مقیم پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے
انتخابات مؤخر کرنے یا سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، آل پارٹیز کانفرنس کا دوٹوک اعلان
بھارتی پروپیگنڈا مسترد، جمہوری عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں آل پارٹیز کانفرنس کا سخت مؤقف
ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں برداشت نہیں، انتخابات وقت پر ہوں گے: آل پارٹیز کانفرنس

03/06/2026

مظفرآباد،

وزیر اعظم ہاوس مظفرآباد میں آل پارٹیز کانفرنس جاری

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ شاہ غلام قادر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان شریک

سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سابق صدور سردار محمد یعقوب خان اور سردار مسعود خان اے پی سی میں شریک

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان،صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق اے پی سی میں شریک

وزراء حکومت میاں عبدالوحید،جاوید اقبال بڈھانوی،قاسم مجید اور نبیلہ ایوب اے پی سی میں شریک

ممبران اسمبلی عبدالماجد خان، احمد رضا قادری، تقدیس گیلانی اے پی سی میں شریک

امیر جمیت علمائے اسلام مولانا سعید یوسف، لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر ، چیئرمین علماء مشائخ کونسل امتیاز صدیقی،

جماعت اسلامی کے نور الباری،ایم ڈبلیو ایم کے صدر یاسر عباس نقوی، صدر سپریم کورٹ بار راجہ آفتاب ایڈووکیٹ شریک

قاضی محمود الحسن اشرف، دانیال شہاب سمیت دیگر جماعتوں کے زعما بھی اے پی سی میں شریک

یونین کونسل پنجکوٹ مظفر آباد سے سیکڑوں کارکنان نے چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
03/06/2026

یونین کونسل پنجکوٹ مظفر آباد سے سیکڑوں کارکنان نے چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ کو خیر باد کہہ دیا۔


اسکردو  میں  جلسے  سے خطاب کرتے  ہوئے  بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ایسا لگا پورا صوبہ ڈوب گیا ہے، سندھ می...
03/06/2026

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ایسا لگا پورا صوبہ ڈوب گیا ہے، سندھ میں سیلاب سے تباہ 20 لاکھ گھر بناکر دے رہے ہیں، 20 لاکھ خاندانوں کو گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ دے رہے ہیں، فیصلہ کیا کہ سڑکیں بنانے سے پہلے سیلاب متاثرہ افراد کو گھر بناکردیں گے،گھروں کے اس منصوبے سے 10 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا۔

بریکنگ نیوز ڈی پی او مبری کی ہدایت پر مری پولیس کا بڑا ایکشن جسم فروشی میں ملوث 10 مرد و خواتین کو لاری آڈا کے ایک ہوٹل ...
02/06/2026

بریکنگ نیوز

ڈی پی او مبری کی ہدایت پر مری پولیس کا بڑا ایکشن جسم فروشی میں ملوث 10 مرد و خواتین کو لاری آڈا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا ہوٹل سیل کر دیا گیا گرفتارمردو خواتین کا تعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے

ایچ کے نیوز مری

28/04/2026

عوام کے شدید ردعمل کے بعد پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا کا اہم فیصلہ

25کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

Address

Sharjah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humari Khabrain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Humari Khabrain:

Shortcuts

Share

Category